Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 2:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 اَور جَب یَاہوِہ زمین کو جھنجھوڑنے کے لیٔے اُٹھ کھڑے ہوگا، تَب لوگ یَاہوِہ کے خوف سے اَور اُن کی عظمت کی شان سے چٹّانوں کی غاروں میں اَور زمین کے شگافوں میں پناہ لینے کے لیٔے جا چھپیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 اور جب خُداوند اُٹھے گا کہ زمِین کو شِدّت سے ہِلائے تو لوگ اُس کے ڈر سے اور اُس کے جلال کی شَوکت سے پہاڑوں کے غاروں اور زمِین کے شِگافوں میں گُھسیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 जब रब ज़मीन को दहशतज़दा करने के लिए उठ खड़ा होगा तो लोग मिट्टी के गढ़ों में खिसक जाएंगे। रब की महीब और शानदार तजल्ली को देखकर वह चट्टानों के ग़ारों में छुप जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 جب رب زمین کو دہشت زدہ کرنے کے لئے اُٹھ کھڑا ہو گا تو لوگ مٹی کے گڑھوں میں کھسک جائیں گے۔ رب کی مہیب اور شاندار تجلّی کو دیکھ کر وہ چٹانوں کے غاروں میں چھپ جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 2:19
41 حوالہ جات  

چٹّانوں میں جاؤ، زمین میں چھُپ جاؤ یَاہوِہ کی خوفناک مَوجُودگی سے۔ اَور اُن کی عظمت کی شان سے!


تَب ” ’وہ پہاڑوں سے کہیں گے، ”ہم پر گِر پڑو!“ اَور ٹیلوں سے، ”کہ ہمیں چھُپا لو!“ ‘


اَور شرارت سے پُر اُونچے مقامات جو اِسرائیل کے گُناہ ہیں تباہ کئے جایٔیں گے۔ اُن کے مذبحوں پر کانٹے اَور خاردار جھاڑیاں چھا جایٔیں گی۔ تَب وہ پہاڑوں سے کہیں گے، ”ہمیں چھُپا لو!“ اَور ٹیلوں سے کہیں گے، کہ ہم پر گِر پڑو!


تاکہ جَب یَاہوِہ زمین کو جھنجھوڑنے کے لیٔے اُٹھے، تو لوگ یَاہوِہ کے خوف سے اَور اُن کی عظمت کی شان سے، بھاگ کر پتّھروں کی دراڑوں میں اَور ڈھلوان چٹّانوں کے شگافوں میں جا چھپیں گے۔


تَب خُدا کا بیت المُقدّس جو آسمان میں ہے کھولا گیا اَور اُس کے بیت المُقدّس میں اُس کے عہد کا صندُوق نظر آیا۔ اَور بجلیاں کوندیں، آوازیں اَور بادلوں کی گرج پیدا ہُوئیں، زلزلہ آیا اَور بڑے بڑے اولے گِرے۔


اُس وقت تو اُس کی آواز نے زمین کو ہلا دیا تھا مگر اَب اُس نے یہ وعدہ کیا ہے کہ، ”پھر ایک بار میں فقط خُشکی کو ہی نہیں بَلکہ آسمانوں کو بھی ہلا دُوں گا۔“


”کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’میں تھوڑی ہی دیر میں پھر ایک بار آسمانوں، زمین، سمُندر اَور خُشکی کو ہلاؤں گا۔


تَب مَیں نے ایک بڑا سفید تختِ الٰہی دیکھا اَور اُسے جو اُس پر تخت نشین تھا۔ زمین اَور آسمان اُس کی حُضُوری سے بھاگ کر غائب ہو گیٔے اَور اُنہیں کہیں ٹھکانا نہ مِلا۔


پھر بجلیاں کوندیں، آوازیں اَور بادلوں کی گرج پیدا ہُوئیں، اَور ایک اَیسا بڑا زلزلہ آیا کہ اِنسان کے زمین پر پیدا ہونے کے وقت سے لے کر اَب تک اَیسا زلزلہ کبھی نہیں آیاتھا۔


پھر اُسی گھڑی ایک بڑا زلزلہ آیا اَور شہر کا دسواں حِصّہ گِر پڑا۔ اَور سات ہزار لوگ اُس زلزلہ سے مارے گیٔے اَورجو باقی بچے وہ دہشت زدہ ہوکر آسمان کے خُدا کی تمجید کرنے لگے۔


اُن دِنوں میں لوگ موت کی تلاش کریں گے مگر اُسے ہرگز نہ پائیں گے اَور مَرنے کی آرزُو کریں گے مگر موت اُن سے دُور بھاگے گی۔


دُنیا اُن کے لائق نہ تھی۔ وہ جنگلوں اَور پہاڑوں میں بھٹکتے رہے، غاروں اَور زمین کے درّو میں آوارہ پھرتے رہے۔


وہ ہمیشہ کے لیٔے ہلاک کر دئیے جایٔیں گے اَور خُداوؔند کے چہرہ اَور اُن کے قُدرت کے جلال کو کبھی نہ دیکھ سکیں گے


وہ سانپ کی طرح خاک چاٹیں گے، اَور زمین پر رینگنے والے کیڑوں کی طرح، کانپتے ہُوئے اَپنی ماندوں سے باہر آئیں گے؛ ڈرتے ڈرتے ہمارے یَاہوِہ خُدا کی طرف آئیں گے، اَور آپ سے نہ ڈریں گے۔


”لیکن اَب مَیں بہت سے ماہی گیروں کو بُلواؤں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”اَور وہ اُنہیں پکڑیں گے۔ اِس کے بعد میں بہت سے شِکاریوں کو بُلواؤں گا اَور وہ اُن کو ہر پہاڑ، پہاڑی اَور چٹّانوں کی دراڑوں میں سے ڈھونڈ نکالیں گے۔


اَور جَیسے یَاہوِہ اَپنے ہاتھ کے ضرب سے اُن سے لڑیں گے اُن کے بازو کے سزا کے ڈنڈے کی ہر ضرب جو وہ اُن پر لگائیں گے دف اَور سِتار کی موسیقی کے ساتھ ہوگی۔


اَے یَاہوِہ، اَپنے قہر میں اُٹھیں؛ اَور میرے دُشمنوں کے غیظ و غضب کے خِلاف کھڑے ہو جائیں۔ جاگیں، اَے میرے خُدا! اَور اِنصاف کا حُکم دیں۔


پس اُن دونوں نے فلسطینی چوکی کے سپاہیوں کو اَپنی جھلک دِکھائی۔ فلسطینیوں نے کہا، دیکھو! عِبرانی اُن سوراخوں سے جِن میں وہ چھُپے ہُوئے تھے رینگتے ہُوئے باہر نکل رہے ہیں


جَب اِسرائیل کے آدمیوں نے دیکھا کہ صورت حال تشویشناک ہے اَور اُن کی فَوج پر دباؤ بڑھ رہاہے تو وہ غاروں، گنُجان جھاڑیوں، چٹّانوں، گڑھوں اَور حوضوں میں جا چھُپے۔


اَور زمین کو اُس کی جگہ سے ہلا دیتے ہیں، اَور اُس کے سُتون ڈگمگا جاتے ہیں۔


وہ سَب آکر ڈھلوان وادیوں، چٹّانوں کی دراڑوں، تمام کانٹے دار جھاڑیوں اَور پانی کے سبھی ذخیروں پر چھا جایٔیں گی۔


اِس لیٔے میں آسمانوں کو لرزاؤں گا؛ اَور زمین اَپنی جگہ سے ہل جائے گی یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کے قہر سے، اُس کے بھڑکتے ہُوئے غُصّہ کا دِن ہوگا۔


دیکھو، یَاہوِہ زمین کو ویران کرکے تہہ و بالا کر دیں گے؛ وہ اُس کے باشِندوں کو تِتّر بِتّر کریں گے


جو کویٔی خوفناک آواز سُن کر بھاگے گا وہ گڑھے میں گِرے گا؛ اَورجو کویٔی گڑھے میں سے نکل آیا وہ پھندے میں پھنسے گا۔ آسمان کے دریچے کھول دئیے گیٔے، اَور زمین کی بُنیادیں ہل رہی ہیں۔


زمین ریزہ ریزہ ہو گئی، زمین پھٹ گئی، اَور وہ شِدّت سے ہلایٔی گئی ہے۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اَب مَیں اُٹھوں گا۔ اَب مَیں سرفراز ہُوں گا؛ اَب مَیں سربُلند ہُوں گا۔


گُھڑسواروں اَور تیر اَندازوں کے شور سے ہر شہر کے لوگ بھاگ رہے ہیں۔ کچھ لوگ گھنے جنگلوں میں چھُپ جاتے ہیں؛ کچھ چٹّانوں پر چڑھ جاتے ہیں۔ تمام شہر ویران ہو چُکے ہیں؛ اَور اُن میں کویٔی بھی باشِندہ نہیں۔


اَے مُوآب کے باشِندوں، اَپنے شہروں کو خیرباد کہو اَور چٹّانوں میں جا بسو۔ اَور کبُوتر کی مانند بنو، جو غار کے مُنہ پر اَپنا گھونسلہ بناتا ہے۔


”اُن سے کہہ کہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ’مُجھے اَپنی حیات کی قَسم، جو اُن کھنڈروں میں رہتے ہیں وہ تلوار سے مارے جایٔیں گے اَورجو کھُلے میدان میں رہتے ہیں اُنہیں میں جنگلی جانوروں کی خُوراک بنا دُوں گا اَورجو قلعوں اَور غاروں میں ہیں وہ وَبا سے مَر جایٔیں گے۔


تُو بھی متوالا ہو جائے گا؛ تُو دُشمن سے بچنے کے لیٔے پناہ مانگے گا اَور خُود کو چُھپائے گا۔


میں سَب قوموں کو ہلا دُوں گا اَور سَب قوموں کی مرغوب اَشیا آئیں گی اَور مَیں اِس بیت المُقدّس کو اَپنی جلال سے بھر دُوں گا۔‘ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


وہ سَب گھبرا جاتے ہیں؛ اَور تھرتھراتے ہُوئے اَپنے قلعوں سے باہر نکل آتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات