Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 2:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 چٹّانوں میں جاؤ، زمین میں چھُپ جاؤ یَاہوِہ کی خوفناک مَوجُودگی سے۔ اَور اُن کی عظمت کی شان سے!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 خُداوند کے خَوف سے اور اُس کے جلال کی شَوکت سے چٹان میں گُھس جا اور خاک میں چِھپ جا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 चट्टानों में घुस जाओ! ख़ाक में छुप जाओ! क्योंकि रब का दहशतअंगेज़ और शानदार जलाल आने को है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 چٹانوں میں گھس جاؤ! خاک میں چھپ جاؤ! کیونکہ رب کا دہشت انگیز اور شاندار جلال آنے کو ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 2:10
22 حوالہ جات  

اَے سَب قوموں کے بادشاہ، کون ہے جو آپ کی تعظیم نہیں کرےگا؟ یہ سارے لقب تو آپ ہی کے لئے ہیں۔ کیونکہ مُختلف قوموں کے تمام دانشمند لوگوں میں اَور دُنیا کی تمام مملکتوں میں، آپ کی مانند کویٔی نہیں،


وہ ہمیشہ کے لیٔے ہلاک کر دئیے جایٔیں گے اَور خُداوؔند کے چہرہ اَور اُن کے قُدرت کے جلال کو کبھی نہ دیکھ سکیں گے


تَب ” ’وہ پہاڑوں سے کہیں گے، ”ہم پر گِر پڑو!“ اَور ٹیلوں سے، ”کہ ہمیں چھُپا لو!“ ‘


لیکن مَیں تُمہیں جتائے دیتا ہُوں کہ کس سے ڈرنا چاہئے: اُس سے، جسے بَدن کو ہلاک کرنے، کے بعد اُسے جہنّم میں ڈال دینے کا اِختیار ہے۔ ہاں، میں تُم سے کہتا ہُوں، اُسی سے ڈرو۔


اَور شرارت سے پُر اُونچے مقامات جو اِسرائیل کے گُناہ ہیں تباہ کئے جایٔیں گے۔ اُن کے مذبحوں پر کانٹے اَور خاردار جھاڑیاں چھا جایٔیں گی۔ تَب وہ پہاڑوں سے کہیں گے، ”ہمیں چھُپا لو!“ اَور ٹیلوں سے کہیں گے، کہ ہم پر گِر پڑو!


لیکن یَاہوِہ ہی سچّے خُدا ہیں؛ وہ زندہ خُدا اَور اَبدی بادشاہ ہیں۔ جَب وہ خفا ہوتے ہیں تو زمین تھرتھراتی ہے؛ اَور مُختلف قومیں اُن کے قہر کو برداشت نہیں کر سکتیں۔


لیکن یہ وہ لوگ ہیں جو تباہ ہُوئے اَور لُٹ گیٔے، یہ سَب کے سَب گڑھے میں ڈالے گیٔے یا قَیدخانوں میں بند کر دئیے گیٔے۔ وہ مالِ غنیمت بَن گیٔے ہیں، اَور اُنہیں چھُڑانے والا کویٔی نہیں؛ وہ لُوٹ کا مال بَن گیٔے ہیں، لیکن کویٔی یہ کہنے والا نہیں، ”کہ اُنہیں واپس کرو۔“


تُم حِساب کے دِن کیا کروگے، جَب دُور سے مُصیبت آ کھڑی ہوگی؟ تَب مدد کے لیٔے کس کے پاس بھاگ کر جاؤگے؟ اَور اَپنی شان و شوکت کہاں رکھ چھوڑو گے؟


آپ کے قہر کی شِدّت کو کون جانتا ہے؟ کیونکہ آپ کے غضب اَور آپ کے خوف کی شِدّت یکساں ہے۔


کیونکہ مُجھے خُدا کی طرف سے تباہی کا خوف تھا، اَور اُس کی شوکت کے رُعب کی وجہ سے میں اَیسی حرکت نہ کر سَکا۔


اُن سَب کو ایک ساتھ مٹّی میں دفن کر دو؛ اُن کے چہروں کو قبر میں کفن سے ڈھانک دو۔


تاکہ سَب اِنسان آپ کے عظیم کاموں کو جانیں اَور آپ کی بادشاہی کی جلالی شان و شوکت سے واقف ہو جائیں۔


اَور وہ اُس میں اَپنے ہاتھ اِس طرح پھیلائیں گے، جَیسے کویٔی تیراک تیرنے کے لیٔے اَپنے ہاتھ پھیلاتا ہے۔ لیکن وہ اُن کے غُرور کو اُن کے ہاتھوں کی چالاکی کے باوُجُود پست کر دے گا۔


”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ’اِسی طرح سے میں یہُودیؔہ کا غُرور اَور یروشلیمؔ کے بڑے تکبُّر کو تباہ کر دُوں گا۔


تُو بھی متوالا ہو جائے گا؛ تُو دُشمن سے بچنے کے لیٔے پناہ مانگے گا اَور خُود کو چُھپائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات