Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 19:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 میں مِصریوں کو ایک نہایت ہی ظالِم حاکم کے سُپرد کروں گا، اَور ایک غضبناک بادشاہ اُن پر حُکومت کرےگا،“ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 پر مَیں مِصریوں کو ایک سِتم گر حاکِم کے قابُو میں کر دُوں گا اور زبردست بادشاہ اُن پر سلطنت کرے گا۔ یہ خُداوند ربُّ الافواج کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 लेकिन मैं उन्हें एक ज़ालिम मालिक के हवाले कर दूँगा, और एक सख़्त बादशाह उन पर हुकूमत करेगा।” यह है क़ादिरे-मुतलक़ रब्बुल-अफ़वाज का फ़रमान।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 لیکن مَیں اُنہیں ایک ظالم مالک کے حوالے کر دوں گا، اور ایک سخت بادشاہ اُن پر حکومت کرے گا۔“ یہ ہے قادرِ مطلق رب الافواج کا فرمان۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 19:4
9 حوالہ جات  

اُسی طرح اشُور کا بادشاہ مِصری اسیروں اَور کُوشی جَلاوطنوں کو خواہ وہ جواں ہُوں یا ضعیف، برہنہ جِسم اَور ننگے پاؤں اَور بے پردہ کولہوں کے ساتھ لے جائے گا۔ اَور یہ اہلِ مِصر کے لیٔے رُسوائی کا باعث ہوگا۔


چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: میں مِصر کو شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کے سُپرد کروں گا اَور وہ اُس کی دولت لے جائے گا۔ وہ مُلک کو لُوٹ لے گا تاکہ اَپنی فَوج کی تنخواہ اَدا کر سکے۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، میں اُن کو شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ اَور اُس کے حاکموں کے حوالہ کروں گا، جو اُن کے جانی دُشمن ہیں۔ لیکن اِس کے بعد مِصر قدیم زمانوں کی مانند پھر آباد کیا جائے گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


”اَور مَیں مِصریوں کو ایک دُوسرے کے خِلاف اُبھاروں گا بھایٔی، بھایٔی سے، ہمسایہ، ہمسایہ سے، شہر، شہر سے، اَور صُوبہ، صُوبہ سے لڑے گا۔


آپ نے مُجھے دُشمن کے ہاتھ میں نہیں جانے دیا بَلکہ میرے پاؤں کشادہ جگہ میں قائِم کر دئیے۔


جَب شاؤل کو خبر مِلی کہ داویؔد قعیلہؔ کو گئے ہیں تو شاؤل نے کہا، ”خُدا نے اُسے میرے ہاتھ میں کر دیا ہے کیونکہ داویؔد اَیسے شہر میں داخل ہُواہے جِس میں پھاٹک اَور اڑبنگے ہیں۔ اَب وہ وہاں سے نکل نہیں سَکتا۔“


میں دریائے نیل کے چشموں کو خشک کر دُوں گا اَور مُلک کو بدکاروں کے ہاتھ فروخت کر دُوں گا؛ یُوں مُلک اَور اُس کے اَندر کی ہر شَے کو پردیسیوں کے ہاتھ تباہ کر دُوں گا۔ میں یَاہوِہ نے یہ فرمایاہے۔


تو بھی وہ اسیر ہُوا اَور جَلاوطنی میں گیا۔ ہر گلی کے نکّڑ پر اُس کے دُودھ پیتے بچّے پٹک کر ٹکڑے کر دئیے گیٔے۔ اُس کے مُعزّز لوگوں پر قُرعہ ڈالے گیٔے، اَور اُس کے سارے بُزرگ زنجیروں میں جکڑ دئیے گیٔے۔


تَب یَاہوِہ نے کہا: ”جِس طرح میرا خادِم یَشعیاہ تین سال تک برہنہ اَور ننگے پاؤں پھرا تاکہ مِصر اَور کُوشؔ کے خِلاف ایک نِشان اَور علامت ہو،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات