یسعیاہ 19:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ23 اُس دِن مِصر سے اشُور تک ایک شاہراہ ہوگی۔ اشُوری مِصر جایٔیں گے اَور اہلِ مِصر اشُور کو۔ اہلِ مِصر اَور اشُوری مِل کر عبادت کریں گے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس23 اُس وقت مِصرؔ سے اسُور تک ایک شاہراہ ہو گی اور اسُوری مِصرؔ میں آئیں گے اور مِصری اسُور کو جائیں گے۔ اور مِصری اسُوریوں کے ساتھ مِل کر عِبادت کریں گے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस23 उस दिन एक पक्की सड़क मिसर को असूर के साथ मुंसलिक कर देगी। असूरी और मिसरी आज़ादी से एक दूसरे के मुल्क में आएँगे, और दोनों मिलकर अल्लाह की इबादत करेंगे। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن23 اُس دن ایک پکی سڑک مصر کو اسور کے ساتھ منسلک کر دے گی۔ اسوری اور مصری آزادی سے ایک دوسرے کے ملک میں آئیں گے، اور دونوں مل کر اللہ کی عبادت کریں گے۔ باب دیکھیں |
اُس دِن، خُداوؔند زندہ باقی بچ جانے والوں کو واپس لانے کے لئے دُوسری مرتبہ اَپنا ہاتھ بڑھائے گا، جنہیں اُس نے اشُور، مِصر، فتروسؔ، کُوشؔ، عیلامؔ، شِنعاؔر، ہمات اَور سمُندری جزیروں سے لیا ہے۔ اُس وقت یَاہوِہ دُوسری مرتبہ اَپنا ہاتھ بڑھائے گا اَور اَپنی اُمّت میں سے بچے ہُوئے لوگوں کو اشُور، مِصر کے شمالی اَور جُنوبی علاقوں سے، کُوشؔ، عیلامؔ، بابیل، حماتؔ، اَور سمُندری جزیروں سے مول لائے گا۔
اِسرائیل کا نَجات دِہندہ اَور قُدُّوس یَاہوِہ اُس سے جو حقیر جانا گیا اَور جِس سے قوموں نے نفرت کی، اَورجو حُکمرانوں کا خادِم ہے، یُوں فرماتے ہیں: ”بادشاہ تُجھے دیکھیں گے اَور کھڑے ہو جایٔیں گے، اُمرا تُجھے دیکھیں گے اَور سرنِگوں ہو جایٔیں گے، یَاہوِہ کی خاطِر جو وفاشعار اَور اِسرائیل کا قُدُّوس ہے جِس نے تُجھے برگُزیدہ کیا ہے۔“