Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 19:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 اَور وہ مُلک مِصر میں قادرمُطلق یَاہوِہ کے لیٔے نِشان اَور گواہ ٹھہرے گا۔ جَب وہ ستمگروں کے مَظالم کی وجہ سے یَاہوِہ سے فریاد کریں گے تَب وہ اُن کے لیٔے ایک مُنجّی اَور حامی بھیجے گا اَور وہ اُن کو نَجات دے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 اور وہ مُلکِ مِصرؔ میں ربُّ الافواج کے لِئے نِشان اور گواہ ہو گا اِس لِئے کہ وہ سِتم گروں کے ظُلم سے خُداوند سے فریاد کریں گے اور وہ اُن کے لِئے رہائی دینے والا اور حامی بھیجے گا اور وہ اُن کو رہائی دے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 यह दोनों रब्बुल-अफ़वाज की हुज़ूरी की निशानदेही करेंगे और गवाही देंगे कि वह मौजूद है। चुनाँचे जब उन पर ज़ुल्म किया जाएगा तो वह चिल्लाकर उससे फ़रियाद करेंगे, और रब उनके पास नजातदहिंदा भेज देगा जो उनकी ख़ातिर लड़कर उन्हें बचाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 یہ دونوں رب الافواج کی حضوری کی نشان دہی کریں گے اور گواہی دیں گے کہ وہ موجود ہے۔ چنانچہ جب اُن پر ظلم کیا جائے گا تو وہ چلّا کر اُس سے فریاد کریں گے، اور رب اُن کے پاس نجات دہندہ بھیج دے گا جو اُن کی خاطر لڑ کر اُنہیں بچائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 19:20
23 حوالہ جات  

اَور اُس مُبارک اُمّید یعنی اَپنے عظیم خُدا اَور مُنجّی، یِسوعؔ المسیح کے جلال کے ظاہر ہونے کے مُنتظر رہیں،


اَور مُصیبت کے دِن مُجھے پُکارو؛ میں تُمہیں چُھڑاؤں گا اَور تُم میری تمجید کروگے۔“


کہ آج داویؔد کے شہر میں تمہارے لیٔے ایک مُنجّی پیدا ہُواہے؛ یہی المسیح اَور خُداوؔند ہے۔


دیکھو! جِن مزدُوروں نے تمہارے کھیتوں میں کام کیا تھا اُن کی وہ مزدُوری جو تُم نے دغا کرکے روک لی ہے وہ تمہارے خِلاف چِلّا رہی ہے اَور فصل کاٹنے والوں کی فریاد لشکروں کے ربّ کے کانوں تک پہُنچ چُکی ہے۔


جھاڑی کی جگہ صنوبر نکلے گا، اَور گھاس پھُوس کی بجائے مہندی کا درخت۔ یہ یَاہوِہ کے لیٔے نام ہوگا، اَور ایک اَبدی نِشان، جو کبھی نہ مٹے گا۔“


”اَور اَب یہاں میرے پاس کیا ہے؟“ پس یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”کیونکہ میرے لوگ بلاوجہ لے جائے گیٔے، اَورجو اُن پر حُکومت کرتے ہیں وہ اُن کا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ ”اَور دِن بھر میرے نام پر مُتواتر کُفر بکا جاتا ہے۔


تَب یَاہوِہ کے ایک فرشتہ نے اشُوریوں کی لشکرگاہ میں داخل ہوکر ایک لاکھ پچاسی ہزار فَوجیوں کو مار ڈالا اَور اگلی صُبح کو جَب لوگ اُٹھے تو دیکھا کہ وہاں صِرف لاشیں پڑی ہُوئی ہیں۔


اُسی طرح اشُور کا بادشاہ مِصری اسیروں اَور کُوشی جَلاوطنوں کو خواہ وہ جواں ہُوں یا ضعیف، برہنہ جِسم اَور ننگے پاؤں اَور بے پردہ کولہوں کے ساتھ لے جائے گا۔ اَور یہ اہلِ مِصر کے لیٔے رُسوائی کا باعث ہوگا۔


میں مِصریوں کو ایک نہایت ہی ظالِم حاکم کے سُپرد کروں گا، اَور ایک غضبناک بادشاہ اُن پر حُکومت کرےگا،“ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں۔


اَور بنی رُوبِنؔ اَور بنی گادؔ نے اُس مذبح کا نام عِد رکھا، یہ ہمارے درمیان گواہ ہے کہ یَاہوِہ ہی ہمارے خُدا ہیں۔


اَور یَاہوِہ نے فرمایا، ”مَیں نے واقعی مِصر میں اَپنے لوگوں کو سخت تکلیف میں دیکھاہے؛ اَور مَیں نے اُنہیں بیگار لینے والوں کے باعث روتے اَور فریاد کرتے سُنا ہے اَور مُجھے اُن کے دُکھوں کا خیال ہے۔


اَور اُس طویل عرصہ کے دَوران وہ مِصر کا بادشاہ مَر گیا اَور بنی اِسرائیل اَپنی غُلامی میں کراہنے اَور رونے لگے اَور غُلامی کے باعث مدد کے لیٔے اُن کی آہ و زاری خُدا تک جا پہُنچی۔


کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں، اِسرائیل کا قُدُّوس، تمہارا مُنجّی؛ مَیں نے مِصر کو تمہارے فدیہ میں، اَور کُوشؔ اَور سیبا کو تمہارے بدلے میں دیا۔


مَیں ہی یَاہوِہ ہُوں، اَور میرے سِوا کویٔی مُنجّی نہیں۔


بے شک آپ وہ خُدا ہو جو اَپنے آپ کو چُھپا رہےہو اِسرائیل کے خُدا اَور مُنجّی۔


تُو قوموں کا دُودھ پیئے گی اَور شاہی چھاتِیاں چُوسے گی۔ تَب تُو جانے گی کہ میں یَاہوِہ تیرا مُنجّی، تیرا فدیہ دینے والا اَور یعقوب کا قادر خُدا ہُوں۔


اُس نے فرمایا، ”یقیناً وہ میرے لوگ ہیں، اَیسے فرزند جو کبھی بےوفائی نہ کریں گے“؛ اَور اِس لیٔے وہ اُن کا مُنجّی بنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات