Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 19:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اُس وقت اہلِ مِصر عورتوں کی مانند ہو جایٔیں گے۔ قادرمُطلق یَاہوِہ اَپنا ہاتھ اُن کے خِلاف بڑھائیں گے اَور وہ خوف سے کانپیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اُس وقت ربُّ الافواج کے ہاتھ چلانے سے جو وہ مِصرؔ پر چلائے گا مِصری عَورتوں کی مانِند ہو جائیں گے اور ہَیبت زدہ اور ہِراسان ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 मिसरी उस दिन औरतों जैसे कमज़ोर होंगे। जब रब्बुल-अफ़वाज उन्हें मारने के लिए अपना हाथ उठाएगा तो वह घबराकर काँप उठेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 مصری اُس دن عورتوں جیسے کمزور ہوں گے۔ جب رب الافواج اُنہیں مارنے کے لئے اپنا ہاتھ اُٹھائے گا تو وہ گھبرا کر کانپ اُٹھیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 19:16
18 حوالہ جات  

اَپنے جنگی بہادروں کو دیکھ۔ تمہارے مَرد عورتیں بَن گیٔے ہیں! تمہارے مُلک کے پھاٹک تمہارے دُشمنوں کے لیٔے کھُل گیٔے ہیں؛ آگ اڑبنگوں کو کھا گئی۔


بابیل کے جنگجو فَوجیوں نے لڑنا ترک کر دیا ہے؛ اَور وہ اَپنے قلعوں میں جا بیٹھے ہیں۔ اُن کی قُوّت پست ہُوئی؛ اَور وہ عورتوں کی مانند پست ہو گئے۔ اُس کے مَسکن جَلائے گیٔے؛ اَور اُس کے پھاٹکوں کی سلاخیں توڑ دی گئیں۔


اُس کے گھوڑوں اَور رتھوں کے خِلاف تلوار چلے گی اَور اُن پردیسیوں کے خِلاف بھی جو اُس کی فَوج میں ہیں! وہ سَب عورتوں کی مانند کمزور ہو جایٔیں گے۔ اُس کے خزانوں پر بھی تلوار چلے گی! اَور وہ لُوٹ لیٔے جایٔیں گے۔


یَاہوِہ بحرِ مِصر کی خلیج کو خشک کر دے گا؛ وہ بادِ سموم کے ساتھ دریائے فراتؔ پر اَپنا ہاتھ بڑھائے گا۔ وہ اُسے سات نالوں میں تبدیل کر دے گا تاکہ لوگ جُوتے پہنے ہُوئے اُسے عبور کر سکیں۔


یقیناً مَیں اُن کے خِلاف اَپنا ہاتھ اُٹھاؤں گا تاکہ اُن کے غُلام اُنہیں لُوٹ لیں۔ تَب تُم جانوگے کہ یَاہوِہ قادرمُطلق نے مُجھے بھیجا ہے۔


آج کے دِن وہ نوبؔ میں قِیام کریں گے؛ اَور صِیّونؔ کی بیٹی کے پہاڑ یعنی یروشلیمؔ کی پہاڑی کی طرف اَپنی مُٹّھی دِکھا کر دھمکائے گا۔


زندہ خُدا کے ہاتھوں میں پڑنا ہولناک بات ہے۔


ایک ہی کی دھمکی سے ایک ہزار بھاگیں گے؛ اَور پانچ کی دھمکی سے تُم سَب اَیسے بھاگوگے، کہ پہاڑ کی چوٹی پر نصب کئے ہُوئے جھنڈوں کے سُتون، یا کسی پہاڑی پر لہراتے ہُوئے پرچم کی طرح، رہ جاؤگے۔“


وہاں اُن پر کپکپی طاری ہو گئی، اَور وہ ایک زچّہ کی مانند سخت درد کی سِی تکلیف میں مُبتلا ہو گئے۔


جَب مَیں تمہارے پاس آیا تو اَپنے آپ کو کمزور محسُوس کرتا بَلکہ ڈر کے مارے کانپتا ہُوا آیا۔


کیونکہ، ہمیں، مَعلُوم ہے کہ خُداوؔند کا خوف کیا ہے، اِس لیٔے ہم دُوسروں کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ خُدا ہمارے دِلوں کا حال اَچھّی طرح جانتا ہے، اَور مُجھے اُمّید ہے کہ یہ حال تمہارے ضمیر پر بھی ظاہر ہُوا ہوگا۔


پہاڑ کی ننگی چوٹی پر پرچم لہراؤ، اُنہیں للکارو؛ اَور ہاتھ سے اِشارہ کرو کہ وہ اُمرا کے پھاٹکوں سے داخل ہُوں۔


اَور سارے مِصر میں اِتنا بڑا ماتم ہوگا جِتنا نہ پہلے کبھی ہُوا نہ پھر کبھی ہوگا۔


اَے تیمانؔ، تمہارے بہادر خوفزدہ ہوں گے، اَور عیسَوؔ کا ہر پہاڑی باشِندہ ہلاک کر دیا جائے گا۔


اَے بنی آدمؔ یَاہوِہ کے حُضُور خاموش رہو کیونکہ وہ اَپنے مُقدّس قِیام سے کچھ خاص کام کرنے کو فوراً اُٹھے ہیں۔“


وہ مُصیبت کے سمُندر سے گزر جائیں گے، اَور اُن کی خاطِر سمُندر کی لہریں تھم جایٔیں گی، اَور دریائے نیل تہہ تک سُوکھ جائے گی۔ اَور مُلکِ اشُور کا غُرور توڑ دیا جائے گا اَور مُلکِ مِصر کا شاہی عصا کا خاتِمہ ہو جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات