Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 19:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 یَاہوِہ نے اُن میں بدحواسی کی رُوح ڈال دی، تاکہ مِصر جو بھی قدم اُٹھائے اُس میں وہ ڈگمگا جائے، جَیسے ایک متوالا قَے کے وقت ڈگمگاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 خُداوند نے کج رَوی کی رُوح اُن میں ڈال دی ہے اور اُنہوں نے مِصریوں کو اُن کے سب کاموں میں اُس متوالے کی طرح بھٹکایا جو قَے کرتے ہُوئے ڈگمگاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 क्योंकि रब ने उनमें अबतरी की रूह डाल दी है। जिस तरह नशे में धुत शराबी अपनी क़ै में लड़खड़ाता रहता है उसी तरह मिसर उनके मशवरों से डाँवाँडोल हो गया है, ख़ाह वह क्या कुछ क्यों न करे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 کیونکہ رب نے اُن میں ابتری کی روح ڈال دی ہے۔ جس طرح نشے میں دُھت شرابی اپنی قَے میں لڑکھڑاتا رہتا ہے اُسی طرح مصر اُن کے مشوروں سے ڈانواں ڈول ہو گیا ہے، خواہ وہ کیا کچھ کیوں نہ کرے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 19:14
20 حوالہ جات  

اِس سبب سے خُدا اُن پر گمراہی کا اَیسا اثر ڈالے گا کہ وہ جھُوٹ کو سچ تسلیم کرنے لگیں گے۔


”پھر اُن سے کہنا کہ قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا فرماتے ہیں، ’پیو اَور متوالے ہو جاؤ اَور قَے کرو اَور گِر پڑو اَور پھر کبھی نہ اُٹھو، یہ اُس تلوار کی وجہ سے ہوگا جو مَیں تمہارے درمیان چلاؤں گا۔‘


وہ اَندھیرے میں چراغ کے بغیر ٹٹولتے پھرتے ہیں؛ اَور اُنہیں متوالوں کی طرح لڑکھڑاتے رہنے پر مجبُور کر دیتے ہیں۔


یِسوعؔ نے فرمایا، ”اَے بےاِعتقاد اَور ٹیڑھی پُشت، میں کب تک تمہارے ساتھ تمہاری برداشت کرتا رہُوں گا؟ لڑکے کو یہاں میرے پاس لاؤ۔“


اُسے مدہوش کر دو، کیونکہ اُس نے یَاہوِہ کے خِلاف سَر اُٹھایا ہے۔ اِس لئے مُوآب اَپنی قَے میں لَوٹے گا؛ اَور اُسے ہنسی میں اُڑایا جائے گا۔


اِس لیٔے میں ایک بار پھر اِن لوگوں کے درمیان عجِیب و غریب کارنامے کرکے اُن کو حیرت میں مُبتلا کروں گا؛ تاکہ اُن عقلمندوں کی عقل کو باطِل ہو جائے، اَور اُن کے داناؤں کی دانائی جاتی رہے۔“


”اَور مَیں مِصریوں کو ایک دُوسرے کے خِلاف اُبھاروں گا بھایٔی، بھایٔی سے، ہمسایہ، ہمسایہ سے، شہر، شہر سے، اَور صُوبہ، صُوبہ سے لڑے گا۔


قُوّت اَور حِکمت خُدا کے ہاتھ میں ہے؛ فریب کھانے والا اَور فریبی دونوں اُن ہی کے ہیں۔


تَب خُدا نے اَبی ملیخ اَور شِکیمؔ کے شہریوں کے درمیان ایک بدرُوح بھیجی جِس کے باعث شِکیمؔ کے شہری اَبی ملیخ سے غدّاری پر اُتر آئے۔


”اِس لئے دیکھ، یَاہوِہ نے تمہارے اِن تمام نبیوں کے مُنہ میں جھُوٹ بولنے والی رُوح ڈال دی ہے اَور یَاہوِہ نے تمہارے بارے میں تباہی کا فرمان جاری کیا ہے۔“


اِنسان کی تعریف اُس کی ہوشیاری کے مُطابق کی جاتی ہے، لیکن بے عقل حقارت کا شِکار ہوتاہے۔


نوجوان میرے لوگوں پر ظُلم کرتے ہیں، اَور عورتیں اُن پر حُکمران ہیں۔ اَے میرے لوگو، تمہارے رہنما تُمہیں گُمراہ کرتے ہیں؛ وہ تُمہیں راہ سے بھٹکا رہے ہیں۔


اُن لوگوں کے رہنما اُنہیں گُمراہ کرتے ہیں، اَور جنہیں ہدایت کی گئی وہ بھٹک گیٔے۔


زمین متوالے کی مانند ڈگمگا رہی ہے، وہ یُوں سَرک رہی ہے جَیسے کویٔی جھونپڑی تیز ہَوا میں جھُول رہی ہو۔ اَپنی سرکشی کے گُناہ کا بوجھ اُس پر اِس قدر بھاری ہے کہ وہ گری جاتی ہے اَور پھر کبھی نہ اُٹھے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات