Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 19:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 ضعنؔ کے افسران احمق ہو گئے ہیں، اَور میمفِسؔ کے رہنما دھوکا کھاگئے ہیں؛ مِصر کی قوم نے اَپنے ہی لوگوں کو گُمراہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 ضُعن کے شاہزادے احمق بن گئے ہیں۔ نُوف کے شاہزادوں نے فریب کھایا اور جِن پر مِصری قبائِل کا بھروسا تھا اُن ہی نے اُن کو گُمراہ کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 ज़ुअन के अफ़सर अहमक़ बन बैठे हैं, मेंफ़िस के बुज़ुर्गों ने धोका खाया है। उसके क़बायली सरदारों के फ़रेब से मिसर डगमगाने लगा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 ضُعن کے افسر احمق بن بیٹھے ہیں، میمفِس کے بزرگوں نے دھوکا کھایا ہے۔ اُس کے قبائلی سرداروں کے فریب سے مصر ڈگمگانے لگا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 19:13
14 حوالہ جات  

” ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ” ’میں میمفِسؔ نُوفؔ کے بُتوں کو برباد کر دُوں گا اَور اُس کی مورتیوں کو تباہ کر دُوں گا۔ اَب مِصر میں کبھی کویٔی شہزادہ برپا نہ ہوگا، اَور مَیں تمام مُلک میں خوف کا ماحول پیدا کروں گا۔


بنی میمفِسؔ اَور بنی تحفنحِیسؔ نے بھی تیرا سَر مونڈ ڈالا۔


بنی یہُوداہؔ میں سے کونےکا پتّھر، خیمے کی میخ، جنگی کمان، اَور سارے حاکم نکلیں گے۔


اَے مِصر میں رہنے والوں، جَلاوطنی میں جانے کا سامان تیّار کر لو، کیونکہ میمفِسؔ شہر اُجاڑ دیا جائے گا، اَور وہ ویران اَور غَیر آباد ہو جائے گا۔


”مِصر میں اِس کا اعلان کرو اَور مِگدُلؔ میں مُنادی کرو؛ میمفِسؔ اَور تحفنحِیسؔ میں بھی مُنادی کرو، ’اَپنی اَپنی جگہ پر کھڑے ہو جاؤ اَور تیّار ہو جاؤ، کیونکہ تلوار تمہاری چاروں طرف لوگوں کو کھائے جا رہی ہے۔‘


ضعنؔ کے حُکمراں محض احمق ہیں؛ فَرعوہؔ کے دانشمند مُشیر غلط صلاح دیتے ہیں۔ تُم فَرعوہؔ سے کیسے کہہ سکتے ہو، ”کہ میں بھی دانشمندوں میں سے ایک، اَور قدیم بادشاہوں کی نَسل سے ہُوں؟“


پس تُم ایمان لانے والوں کے لیٔے تو وہ قیمتی پتّھر ہے لیکن ایمان نہ لانے والوں کے لیٔے، ”جِس پتّھر کو مِعماروں نے ردّ کر دیا تھا وُہی کونے کے سِرے کا پتّھر ہو گئے۔“


وہ عقلمند ہونے کا دعویٰ کرتے تھے لیکن احمق نکلے۔


مَیں مِصر کو آگ لگا دُوں گا؛ اَور پلوسیئم درد میں تڑپے گا۔ اَور تھیبیس دَم بھر میں تسخیر کر لیا جائے گا؛ اَور میمفِسؔ مُستقِل بےچینی میں ہوگا۔


اِس لیٔے شاؤل نے کہا، ”تُم سَب جو فَوج کے سردار ہو یہاں نزدیک آؤ تاکہ ہم مَعلُوم کریں کہ آج کس کے گُناہ کی وجہ سے اَیسا ہُواہے؟


”میں اُسے دیکھوں گا، پر ابھی نہیں؛ وہ مُجھے نظر بھی آئے گا، پر نزدیک سے نہیں۔ یعقوب سے ایک ستارہ نکلے گا؛ اَور اِسرائیل میں سے ایک عصائے شاہی بُلند ہوگا۔ وہ مُوآب کی پیشانیوں کو اَور شیتؔ کے سَب بیٹوں کی کھوپڑیوں کو کُچل دے گا۔


یہ کلام یرمیاہؔ پر اُن تمام یہُودیوں کے متعلّق جو جُنوبی مِصر کے مِگدُلؔ، تحفنحِیسؔ میمفِسؔ اَور شمالی فتروسیوں کے ساتھ مِصر کے علاقہ کے باشِندوں کی بابت نازل ہُوا:


میں فتروس کو اُجاڑ دُوں گا؛ ضعنؔ کو آگ لگا دُوں گا اَور تھیبیس کو سزا دُوں گا۔


خواہ وہ تباہی سے بچ بھی جایٔیں، تو بھی مِصر اُنہیں جمع کرےگا، اَور میمفِسؔ اُنہیں دفن کرےگا۔ اُن کی چاندی کے خزانے جھاڑیاں چھین لیں گی، اَور کانٹے اُن کے خیموں پر پھیل جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات