Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 19:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 تیرے دانشمند مُشیر اَب کہاں ہیں، اَے فَرعوہؔ! وہ تُجھے بتاتے کیوں نہیں کہ قادرمُطلق یَاہوِہ نے مِصر کے خِلاف کیا منصُوبہ بنایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اب تیرے دانِشور کہاں ہیں؟ وہ تُجھے خبر دیں اگر وہ جانتے ہوں کہ ربُّ الافواج نے مِصرؔ کے حق میں کیا اِرادہ کِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 ऐ फ़िरौन, अब तेरे दानिशमंद कहाँ हैं? वह मालूम करके तुझे बताएँ कि रब्बुल-अफ़वाज मिसर के साथ क्या कुछ करने का इरादा रखता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 اے فرعون، اب تیرے دانش مند کہاں ہیں؟ وہ معلوم کر کے تجھے بتائیں کہ رب الافواج مصر کے ساتھ کیا کچھ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 19:12
13 حوالہ جات  

کہاں کا دانشمند؟ کہاں کا فقیہ؟ کہاں کا اُس دَور کا بحث کرنے والا؟ کیا خُدا نے دُنیا کی حِکمت کو بےوقُوفی نہیں ٹھہرایا؟


اِسی لیٔے کِتاب مُقدّس میں فَرعوہؔ سے کہا گیا ہے: ”مَیں نے تُجھے اِس لیٔے برپا کیا ہے کہ تیرے خِلاف اَپنی قُدرت ظاہر کروں اَور ساری زمین میں میرا نام مشہُور ہو جائے۔“


لیکن جِن معبُودوں کو تُم نے بنایا ہے؟ تُم اُنہیں کیوں نہیں پُکارتے؟ اگر وہ تُمہیں مُصیبت کے وقت بچا سکتے ہیں تو وہ تُمہیں کیوں نہیں بچاتے ہیں، کیونکہ اَے یہُودیؔہ، جتنے تمہارے شہر ہیں اُتنے ہی تمہارے معبُود بھی ہیں۔


میری طرح اَور کون ہے؟ اگر کویٔی ہو تو وہ اعلان کرے۔ اَور بتائے کہ جَب سے مَیں نے قدیم لوگوں کو قائِم کیا، تَب سے اَب تک کیا ہُوا اَور آئندہ کیا ہونے والا ہے۔ ہاں وہ پیشن گوئی کرے کہ آئندہ کیا ہوگا۔


قادرمُطلق یَاہوِہ قَسم کھا کر فرماتے ہیں، ”یقیناً جَیسا مَیں نے سوچا ہے وَیسا ہی ہوگا، جَیسا مَیں نے قصد کیا ہے وَیسا ہی ہوکر رہے گا۔


افسوس اُن پرجو خُود کو اَپنی نگاہوں میں دانشمند اَور ذہین سمجھتے ہیں۔


تَب زبُول نے اُس سے کہا، ”اَب تمہاری وہ شیخی کہاں گئی جو تُم کہتے تھے، ’اَبی ملیخ کون ہے ہم اُس کی اِطاعت کریں؟‘ کیا یہ وہ لوگ نہیں جنہیں تُم نے حقیر جانا تھا؟ اَب جاؤ اَور اُن سے لڑو!“


یَاہوِہ اعلان کرتے ہیں، اُس دِن، کیا مَیں اِدُوم کے عقلمندوں اَور عیسَوؔ کے پہاڑی صاحبِ فہم باشِندوں کو تباہ نہ کروں گا؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات