Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 18:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 وہ سَب پہاڑ کے شِکاری پرندوں اَور جنگلی جانوروں کے لیٔے چھوڑ دی جائے گی؛ شِکاری پرندے گرمی کے تمام موسم میں اَور جنگلی جانور جاڑے کے دِنوں میں اُن پر گزارا کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اور وہ پہاڑ کے شِکاری پرِندوں اور مَیدان کے درِندوں کے لِئے پڑی رہیں گی اور شِکاری پرِندے گرمی کے مَوسم میں اُن پر بَیٹھیں گے اور زمِین کے سب درِندے جاڑے کے مَوسم میں اُن پر لیٹیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 यही एथोपिया की हालत होगी। उस की लाशों को पहाड़ों के शिकारी परिंदों और जंगली जानवरों के हवाले किया जाएगा। मौसमे-गरमा के दौरान शिकारी परिंदे उन्हें खाते जाएंगे, और सर्दियों में जंगली जानवर लाशों से सेर हो जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 یہی ایتھوپیا کی حالت ہو گی۔ اُس کی لاشوں کو پہاڑوں کے شکاری پرندوں اور جنگلی جانوروں کے حوالے کیا جائے گا۔ موسمِ گرما کے دوران شکاری پرندے اُنہیں کھاتے جائیں گے، اور سردیوں میں جنگلی جانور لاشوں سے سیر ہو جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 18:6
12 حوالہ جات  

تَب اِس قوم کی لاشیں آسمان کے پرندوں اَور زمین کے جنگلی جانوروں کی خُوراک ہُوں گی اَور اُنہیں ڈرا کر بھگانے والا کویٔی نہ ہوگا۔


”اَور مَیں چار قِسم کے غارت گروں کو اُن پر مُسلّط کروں گا۔“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مار ڈالنے کے لیٔے تلوار، لاشیں گھسیٹنے کے لیٔے کُتّے اَور اُنہیں کھانے اَور تباہ کرنے کے لیٔے ہَوا کے پرندے اَور زمین کے جنگلی جانور۔


آؤ، اَے دشت کے سَب حَیوانو، آؤ اَور کھاؤ، اَے جنگل کے سَب درندو!


لیکن تُو ایک سُوکھی ہُوئی شاخ کی طرح اَپنی قبر سے باہر پھینک دیا گیا، تُو مقتولوں کے نیچے دبا پڑا ہے، اَور اُن کے نیچے جنہیں تلوار سے چھیدا گیا اَورجو گڑھے کے پتّھروں تک نیچے گِرے ہیں، ایک لاش کی طرح جو پاؤں کے نیچے روندی گئی ہو،


کَسدیوں کے مُلک کو دیکھو، اِس قوم کا اَب وُجُود ہی باقی نہ رہا! اشُوریوں نے اُسے جنگلی جانوروں کا ٹھکانہ بنا دیا؛ اُنہُوں نے اُس میں اَپنے محاصرہ کے بُرج کھڑے کر دئیے، اُن کے محل ڈھا دئیے اَور اُسے ویران کر دیا۔


میں مشرق سے ایک شِکاری پرندہ کو بُلاتا ہُوں؛ یعنی دُور کے مُلک سے ایک شخص کو بُلاتا ہُوں جو میری مرضی پُوری کرے۔ جو مَیں نے کہا اُسے میں کرکے ہی رہُوں گا؛ اَورجو مقصد مَیں نے کیا ہے اُسے پُورا ہی کروں گا۔


”وہ مہلک بیماریوں سے مَریں گے۔ اُن کے لیٔے نہ کویٔی ماتم کرےگا اَور نہ وہ دفنائے جایٔیں گے۔ بَلکہ اُن کی لاشیں گوبر کی مانند میدان میں پڑی رہیں گی۔ وہ تلوار اَور قحط سے ہلاک ہوں گے اَور اُن کی لاشیں ہَوا کے پرندوں اَور زمین کے جنگلی جانوروں کی خُوراک ہُوں گی۔“


ہَوا کے تمام پرندوں نے اُس کے ٹُوٹے ہُوئے تنے پر بسیرا کیا اَور کھیت کے جنگلی جانوروں نے اُس کی شاخوں میں قِیام کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات