Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 18:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 جو نرسل کی کشتی میں سمُندر کی راہ سفیر بھیجتی ہے۔ اَے تیزرَو سفیرو، اُس قوم کے پاس جاؤ جِس کے لوگ بُلند قامت اَور خُوبصورت ہیں اَور جِس کا خوف دُور دراز کے مُلکوں پر چھایا ہُواہے، یہ ایک عجِیب و غریب زبان بولنے والی جارحانہ قوم ہے، جِس کی سرزمین دریاؤں سے منقسم ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 جو دریا کی راہ سے بُردی کی کشتِیوں میں سطحِ آب پر ایلچی بھیجتی ہے۔ اَے تیز رفتار ایلچِیو! اُس قَوم کے پاس جاؤ جو زورآور اور خُوب صُورت ہے۔ اُس قَوم کے پاس جو اِبتدا سے اب تک مُہِیب ہے۔ اَیسی قَوم جو زبردست اور فتح یاب ہے۔ جِس کی زمِین ندیوں سے مُنقسم ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 और जो अपने क़ासिदों को आबी नरसल की कश्तियों में बिठाकर समुंदरी सफ़रों पर भेजता है। ऐ तेज़रौ क़ासिदो, लंबे क़द और चिकनी-चुपड़ी जिल्दवाली क़ौम के पास जाओ। उस क़ौम के पास पहुँचो जिससे दीगर क़ौमें दूर-दराज़ इलाक़ों तक डरती हैं, जो ज़बरदस्ती सब कुछ पाँवों तले कुचल देती है, और जिसका मुल्क दरियाओं से बटा हुआ है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اور جو اپنے قاصدوں کو آبی نرسل کی کشتیوں میں بٹھا کر سمندری سفروں پر بھیجتا ہے۔ اے تیز رَو قاصدو، لمبے قد اور چِکنی چپڑی جِلد والی قوم کے پاس جاؤ۔ اُس قوم کے پاس پہنچو جس سے دیگر قومیں دُوردراز علاقوں تک ڈرتی ہیں، جو زبردستی سب کچھ پاؤں تلے کچل دیتی ہے، اور جس کا ملک دریاؤں سے بٹا ہوا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 18:2
14 حوالہ جات  

اُس وقت اُس قوم کی طرف سے جِس کے لوگ بُلند قامت اَور خُوبصورت ہیں، اَور جِس کا خوف دُور دراز کے مُلکوں پر چھایا ہُواہے، جو عجِیب و غریب زبان بولنے والی جارحانہ قوم ہے، جِس کی سرزمین دریاؤں سے منقسم ہے قادرمُطلق یَاہوِہ کے لیٔے عطیات پیش کئے جایٔیں گے۔ یہ عطیات قادرمُطلق یَاہوِہ کے نام کے مَسکن یعنی کوہِ صِیّونؔ پر پیش کئے جایٔیں گے۔


کیا کُوشی اَور لیبیا کی زبردست فَوج، رتھوں اَور گُھڑسواروں کے ساتھ آپ سے جنگ کرنے نہیں آئی تھی؟ تاہم جَب آپ نے یَاہوِہ پر اِعتماد کیا تو اُنہُوں نے اُنہیں آپ کے ہاتھ میں کر دیا۔


اَور زیراحؔ کُوشی دس لاکھ فَوجیوں اَور تین سَو رتھ کا لشکر لے کر یہُوداہؔ پر حملہ کرنے کو نِکلا اَور مریشہؔ تک آ پہُنچا۔


” ’اُس روز میری طرف سے کیٔی قاصِد جہازوں پر سوار ہوکر روانہ ہوں گے تاکہ وہ غافل کُوشیوں کو خوفزدہ کر سکیں کیونکہ مِصر کی سزا کے دِن وہ سخت تکلیف میں ہوں گے اَور وہ دِن یقیناً آئے گا۔


اَور جَب وہ آخِر اُسے زِیادہ دیر چھُپا نہ سکی، تو اُس نے اُس کے لیٔے سَرکنڈوں کا ایک ٹوکرا بنایا اَور اُس پر تارکول اَور رال کا پلستر کیا اَور پھر اُس بچّہ کو اُس میں رکھ کر دریائے نیل کے کنارے سَرکنڈوں میں رکھ آئی۔


دیکھو، مَیں نے تُمہیں سانپوں اَور بِچھُّوؤں کو کُچلنے کا اِختیار دیا ہے اَور دُشمن کی ساری قُوّت پر غلبہ عطا کیا ہے؛ اَور تُمہیں کسی سے بھی نُقصان نہ پہُنچے گا۔


وہ اَیسے گزر جاتے ہیں، جَیسے نرسل کی کشتیاں، جَیسے عُقاب جو اَپنے شِکار پر جھپٹ پڑتے ہیں۔


مُجھے یَاہوِہ کی جانِب سے ایک پیغام مِلا ہے؛ مُختلف قوموں کے پاس یہ اعلان کرنے کو ایک قاصِد بھیجا گیا ہے کہ، ”اُس پر حملہ کرنے کے لیٔے جمع ہو جاؤ! جنگ کے لیٔے تیّار ہو جاؤ!“


عبدیاہؔ نبی کی رُویا۔ یَاہوِہ قادر اِدُوم کی بابت یُوں فرماتے ہیں، ہم نے یَاہوِہ کی جانِب سے ایک پیغام سُنا ہے، اَور اُن قوموں کے درمیان پیغام سُنانے کو ایک قاصِد روانہ کیا گیا ہے، اُٹھو، آؤ ہم اِدُوم کے خِلاف جنگ کرنے کو چلیں۔


وہ خوفناک اَور دہشت ناک لوگ ہیں؛ وہ اَپنے لیٔے خُود ہی اَپنا قانُون ہیں وہ خُود اَپنی عزّت کو بڑھاتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات