یسعیاہ 17:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ8 وہ مذبحوں کی طرف نہ دیکھیں گے، جنہیں اُنہُوں نے اَپنے ہاتھوں سے بنایا، اَور نہ وہ اشیراہؔ کے سُتونوں کا اَور نہ عُود جَلانے کے مذبحوں کا لحاظ کریں گے جو اُن کے اَپنے ہاتھوں کی دستکاری ہیں۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس8 اور وہ مذبحوں یعنی اپنے ہاتھ کے کام پر نظر نہ کرے گا اور اپنی دست کاری یعنی یسِیرتوں اور بُتوں کی پروا نہ کرے گا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस8 आइंदा न वह अपने हाथों से बनी हुई क़ुरबानगाहों को तकेगा, न अपनी उँगलियों से बने हुए यसीरत देवी के खंबों और बख़ूर की क़ुरबानगाहों पर ध्यान देगा। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن8 آئندہ نہ وہ اپنے ہاتھوں سے بنی ہوئی قربان گاہوں کو تکے گا، نہ اپنی اُنگلیوں سے بنے ہوئے یسیرت دیوی کے کھمبوں اور بخور کی قربان گاہوں پر دھیان دے گا۔ باب دیکھیں |
بادشاہ کی ہدایت پر لوگوں نے بَعل معبُودوں کے مذبحوں کو ڈھا دیا اَور بخُور جَلانے کے مذبحوں کو جو بَعل کے مذبحوں کے اُوپر تھے کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اَور اشیراہؔ کے سُتونوں، تراشے ہُوئے بُتوں کو اَور ڈھالی ہُوئی مورتوں کو توڑ ڈالا اَور اُنہیں گَرد میں تبدیل کرکے اُن لوگوں کی قبروں پر بِکھیر دیا جنہوں نے اُنہیں قُربانیاں گذرانی تھیں۔
اِس تقریب کے خاتِمہ پر تمام بنی اِسرائیل جو وہاں حاضِر تھے، یہُودیؔہ کے شہروں میں گیٔے اَور بُتوں کے مُقدّس سُتونوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اَور اشیراہؔ کے لکڑی کے سُتونوں کو کاٹ ڈالا۔ اُنہُوں نے بنی یہُوداہؔ، بِنیامین، اِفرائیمؔ اَور منشّہ میں ہر جگہ کے بُلند مقامات اَور مذبحوں کو تباہ کر دیا اَور کسی کو سالِم نہ چھوڑا۔ اِس کے بعد تمام بنی اِسرائیل اَپنے شہروں میں اَپنی اَپنی مِلکیّت میں واپس چلےگئے۔