Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 17:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 ”اُس دِن یعقوب کی حشمت گھٹ جائے گی؛ اَور اُس کے بَدن کی چربی پگھل جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ یعقُوبؔ کی حشمت گھٹ جائے گی اور اُس کا چربی دار بدن دُبلا ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 “उस दिन याक़ूब की शानो-शौकत कम और उसका मोटा-ताज़ा जिस्म लाग़र होता जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 ”اُس دن یعقوب کی شان و شوکت کم اور اُس کا موٹا تازہ جسم لاغر ہوتا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 17:4
15 حوالہ جات  

چنانچہ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ، اُس کے قوی ہیکل سپاہیوں پر اَیسی وَبا نازل کریں گے جو اُنہیں لاغر کر دے گی؛ اَور اُس کی شان و شوکت ایک بھڑکتے ہُوئے شُعلے کی مانند جَلا دی جائے گی۔


یَاہوِہ اُن کے لیٔے ہیبت ناک ہونگے اَور وہ زمین کے تمام معبُودوں کو لاغر کر دیں گے۔ اَور بحری ممالک کے تمام باشِندے اَپنی اَپنی جگہ میں، اُن کی عبادت کریں گے۔


” ’اِس لیٔے یَاہوِہ قادر اُن سے یہ فرماتے ہیں کہ دیکھو، مَیں خُود فربہ اَور دبلی بھیڑ کے درمیان فیصلہ کروں گا۔


زمین کی اِنتہا سے ہم یہ نغمہ سُنتے ہیں: ”صادق کے لیٔے جلال و عظمت۔“ لیکن مَیں نے کہا، ”ہائے میں برباد ہُوا، میں برباد ہُوا! مُجھ پر افسوس! دغابازوں نے دغا کی! ہاں، دغابازوں نے بڑی دغا کی!“


اُسی طرح زمین پر اَور قوموں کے درمیان بھی اَیسا ہی ہوگا، جَیسے زَیتُون کے درخت کو پِیٹا جاتا ہے، یا جَب انگور کی کٹائی کے بعد اناج باقی رہ جاتے ہیں۔


قَیدیوں کے درمیان ذِلّت اُٹھانے اَور مقتولوں کے نیچے دبے پڑے رہنے کے سِوا کچھ اَور نہ کر سکوگے۔ اِس کے باوُجُود اُن کا قہر ٹل نہیں گیا، بَلکہ اُن کا ہاتھ اَب بھی اُوپر اُٹھا ہُواہے۔


منشّہ اِفرائیمؔ کو کھاتا ہے اَور اِفرائیمؔ منّسیؔ کو؛ اَور وہ دونوں مِل کر بنی یہُوداہؔ کے مُخالف ہوں گے۔ اِس کے باوُجُود بھی اُس کا قہر ٹلا نہیں، بَلکہ اُس کا ہاتھ اَب بھی اُٹھا ہُواہے۔


یَاہوِہ نے یعقوب کے خِلاف پیغام بھیجا ہے؛ اَور وہ اِسرائیل پر نازل ہوگا۔


اُن کے بعد سات بدشکل اَور دبلی پتلی گائیں دریائے نیل میں سے اَور نکلیں اَور اُن کے پاس جا کھڑی ہُوئیں جو دریا کے کنارے پر تھیں۔


تُم حِساب کے دِن کیا کروگے، جَب دُور سے مُصیبت آ کھڑی ہوگی؟ تَب مدد کے لیٔے کس کے پاس بھاگ کر جاؤگے؟ اَور اَپنی شان و شوکت کہاں رکھ چھوڑو گے؟


اِفرائیمؔ کا ہر قلعہ غائب ہو جائے گا، اَور دَمشق کی سلطنت جاتی رہے گی؛ اَور ارام کے باقی بچے ہُوئے لوگ بھی بنی اِسرائیل کی شان و شوکت کی طرح غائب ہو جایٔیں گے،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


اَور شاہِ اشُور شلمنسرؔ نے ہوشِیعؔ پر حملہ کر دیا اَور ہوشِیعؔ نے اُس کی جاگیرداری قبُول کرلی اَور اُس کو بہت زِیادہ خراج دینا پڑتا تھا۔


اَور ہوشِیعؔ کے دَورِ حُکومت کے نویں سال میں شاہِ اشُور نے سامریہؔ پر قبضہ کر لیا اَور بنی اِسرائیل کو غُلام بنا کر اشُور میں جَلاوطن کر دیا اَور پھر اُس نے اُنہیں حالاحؔ اَور حابُورؔ علاقے میں آباد کر دیا۔ یہ دونوں علاقے مادیوں کے سرحدی شہر اَور دریائے گُوزانؔ کے کنارے مَوجُود ہیں۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، جِس طرح سے چرواہا ٹانگوں کی دو ہڈّی یا کان کا ایک ٹکڑا ہی، شیر کے مُنہ سے چُھڑا پاتاہے، اُسی طرح بنی اِسرائیل بھی جو سامریہؔ میں سکونت کرتے ہیں، اَیسے بچائے جائیں گے جَیسے پلنگ کا گوشہ اَور پلنگ سے کپڑے کا ایک ٹکڑا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات