Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 17:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 عروعؔر کے شہر ویران ہوں گے اَور وہ گلّوں کے بیٹھنے کی جگہ بنیں گے، جہاں اُنہیں کویٔی ڈرانے والا نہ ہوگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 عروعیر کی بستِیاں وِیران ہیں اور گلّوں کی چراگاہیں ہوں گی۔ وہ وہاں بَیٹھیں گے اور کوئی اُن کے ڈرانے کو بھی وہاں نہ ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 अरोईर के शहर भी वीरानो-सुनसान हो जाएंगे। तब रेवड़ ही उनकी गलियों में चरेंगे और आराम करेंगे। कोई नहीं होगा जो उन्हें भगाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 عروعیر کے شہر بھی ویران و سنسان ہو جائیں گے۔ تب ریوڑ ہی اُن کی گلیوں میں چریں گے اور آرام کریں گے۔ کوئی نہیں ہو گا جو اُنہیں بھگائے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 17:2
17 حوالہ جات  

میں ربّہؔ کو اُونٹوں کے لیٔے چراگاہ اَور عمُّون کو بھیڑوں کی آرامگاہ بنا دُوں گا۔ تَب تُم جان لوگے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


تَب اِس قوم کی لاشیں آسمان کے پرندوں اَور زمین کے جنگلی جانوروں کی خُوراک ہُوں گی اَور اُنہیں ڈرا کر بھگانے والا کویٔی نہ ہوگا۔


سمُندر کے کنارے والی زمین جہاں کریتی رہتے ہیں، اُن کی زمین گلّہ بانوں کی ہو جائے گی جہاں وہ اَپنے بھیڑوں کے باڑے بنا لیں گے۔


ہر آدمی اَپنی انگوری بیل، اَور اَنجیر کے درخت کے نیچے بیٹھے گا، اَور کویٔی اُنہیں نہ ڈرائے گا، کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ نے فرمایاہے۔


ارنُونؔ کی وادی کے کنارے پر کے عروعؔر سے اَور اُس وادی میں کے شہر سے لے کر گِلعادؔ تک اَیسا کویٔی شہر نہ تھا جسے فتح کرنا ہمارے لیٔے مُشکل ہُوا ہو۔ یَاہوِہ ہمارے خُدا نے اُن سَب کو ہمارے تابع کر دیا۔


بنی گادؔ نے دیبونؔ، عطاروتؔ، عروعؔر،


اَے عروعؔر کے باشِندوں، راستہ میں کھڑے ہوکر دیکھو۔ فرار ہونے والے مَرد اَور بچ کر نکلنے والی عورتوں سے پُوچھو، ’کیا ماجرا ہے؟‘


پھر ہم نے اُس وقت جو مُلک قبضہ میں لے لیا تھا اُس میں سے ارنُونؔ کی گھاٹی کے پاس کے عروعؔر کے شمال کا علاقہ اَور گِلعادؔ کے کوہستانی مُلک کا نِصف حِصّہ اَور اُس کے شہر، مَیں نے رُوبِنیوں اَور گادیوں کو دے دیا۔


اُس وقت ایک آدمی صِرف ایک گائے کی بچھیا اَور دو بکریاں پالے گا۔


تَب بھیڑیں وہاں اَیسی چرتی ہُوئی دِکھائی دیں گی گویا وہ اَپنی ہی چراگاہوں میں ہیں؛ اَور برّے دولتمندوں کے کھنڈروں میں اَپنا پیٹ بھریں گے۔


اُن کا علاقہ ارنُونؔ کی وادی کے کنارے پر کے عروعؔر سے لے کر اَور وادی کے بیچ کے شہر سے ہوتا ہُوا میدباؔ کے پاس کا سارا میدان،


تُم لیٹ جاؤگے اَور کویٔی تُمہیں ڈرانے کا نہیں، اَور کیٔی لوگ تمہاری مہربانی کے طلب گار ہوں گے۔


اَور چونکہ وہ کثرت سے دُودھ دیں گی اِس لیٔے وہ دہی کھائے گا اَور مُلک کے بچے ہُوئے تمام باشِندے دہی اَور شہد کھایٔیں گے۔


فصیلدار شہر ویران پڑا ہے، وہ گویا اُجڑی ہُوئی بستی یا بیابان کی طرح خالی ہو گیا ہے؛ وہاں بچھڑے چرتے ہیں، اَور وہ وہیں بیٹھتے ہیں؛ اَور اُس کی ڈالیوں کو ننگا کر دیتے ہیں۔


جَب وہ اَپنے مُلک میں اَمن سے رہنے لگیں گے اَور اُنہیں ڈرانے والا کویٔی نہ ہوگا تَب وہ اَپنی رُسوائی اَور میرے ساتھ کی ہُوئی بےوفائی کو بھُول جائیں گے۔


یعزیرؔ کا علاقہ، گِلعادؔ کے سَب شہر، ربّہؔ کے نزدیک عروعؔر تک عمُّونیوں کے مُلک کا نِصف حِصّہ؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات