Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 16:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 حِشبونؔ کے کھیت، اَور سِبماہؔ کی انگوری بیلیں مُرجھا گئیں۔ قوموں کے حُکمرانوں نے بہترین انگوری بیلوں کو پاؤں تلے روند ڈالا، جو کبھی یعزیرؔ تک جا پہُنچی تھیں اَور بیابان کی طرف پھیل گئی تھیں۔ اَور اُن کی شاخیں سمُندر تک پھیل چُکی تھیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 کیونکہ حسبوؔن کے کھیت سُوکھ گئے۔ قَوموں کے سرداروں نے سِبماؔہ کی تاک کی بِہترِین شاخوں کو توڑ ڈالا۔ وہ یعزؔیر تک بڑھِیں۔ وہ جنگل میں بھی پَھیلِیں۔ اُس کی شاخیں دُور تک پَھیل گئِیں۔ وہ دریا پار گُذرِیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 हसबोन के बाग़ मुरझा गए, सिबमाह के अंगूर ख़त्म हो गए हैं। पहले तो उनकी अनोखी बेलें याज़ेर बल्कि रेगिस्तान तक फैली हुई थीं, उनकी कोंपलें समुंदर को भी पार करती थीं। लेकिन अब ग़ैरक़ौम हुक्मरानों ने यह उम्दा बेलें तोड़ डाली हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 حسبون کے باغ مُرجھا گئے، سِبماہ کے انگور ختم ہو گئے ہیں۔ پہلے تو اُن کی انوکھی بیلیں یعزیر بلکہ ریگستان تک پھیلی ہوئی تھیں، اُن کی کونپلیں سمندر کو بھی پار کرتی تھیں۔ لیکن اب غیرقوم حکمرانوں نے یہ عمدہ بیلیں توڑ ڈالی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 16:8
13 حوالہ جات  

حِشبونؔ اَور الیعالہؔ رو رہے ہیں، اُن کی پُکار یاہضؔ تک سُنایٔی دیتی ہے۔ اِس لیٔے مُوآب کے مُسلّح سپاہی بھی زار زار رو رہے ہیں، اُن کے دِلوں کی دھڑکن بندہو رہی ہے۔


اَور نبوؔ اَور بَعل مِعُون (یہ نام تبدیل کئے گیٔے) اَور سِبماہؔ بھی تعمیر کئے۔ اُنہُوں نے اَپنے تعمیر کَردہ نئے شہروں کے دُوسرے نام رکھے۔


اَے سِبماہؔ کی انگور کی بیل، مَیں تمہارے لیٔے یعزیرؔ کی مانند روتا ہُوں۔ تمہاری شاخیں بحرمُردار تک پھیل گئی ہیں؛ وہ یعزیرؔ کے سمُندر تک پہُنچ گئی ہیں۔ غارت گر تمہارے پکے ہُوئے پھلوں اَور انگوروں پر ٹوٹ پڑا ہے۔


نئی مہ خشک ہو جاتی ہے اَور انگور کی بیل مُرجھا جاتی ہے؛ اَور رنگ رلیاں منانے والے تمام لوگ کراہتے ہیں۔


اِس لیٔے میں یعزیرؔ کی طرح سِبماہؔ کی انگوری بیلوں کے لیٔے آہ و زاری کرتا ہُوں۔ اَے حِشبونؔ اَور اَے الیعالہؔ مَیں تُجھے اَپنے آنسُوؤں سے سینچوں گا! تیرے تیّار پھل اَور فصلوں پر لگائے جانے والے خُوشی کے نعرے خاموش ہو گئے۔


لیکن وہ یہ نہیں چاہتے، نہ ہی یہ اُن کی منشا ہے؛ اُن کا مقصد محض تباہ کرنا، اَور بہت سِی قوموں کو ختم کردینا ہے۔


”اَے گِلبوعہؔ کی پہاڑیو، تُم پر نہ تو شبنم گِرے، نہ بارش ہو، نہ فصلوں بھرے کھیت ہُوں۔ کیونکہ وہاں شہزوروں کی سِپر خاک آلُودہ پڑی ہے، یعنی شاؤل کی سِپر جِس پر اَب کویٔی تیل نہ ملے گا۔


یعزیرؔ کا علاقہ، گِلعادؔ کے سَب شہر، ربّہؔ کے نزدیک عروعؔر تک عمُّونیوں کے مُلک کا نِصف حِصّہ؛


قِریتائم، سِبماہؔ، ضرۃ شحرؔ جو وادی کے پہاڑ پر ہے۔


”عطاروتؔ دیبونؔ یعزیرؔ، نِمرہؔ، حِشبونؔ، الیعالہؔ سیبامؔ، نبوؔ اَور بعُونؔ،


مَوشہ نے یعزیرؔ کا جائزہ لینے کے لیٔے جاسُوس بھیجے اَور پھر بنی اِسرائیل نے اُس کے اِردگرد کے قصبوں پر قبضہ کر لیا اَور امُوریوں کو وہاں سے نکال دیا۔


عطروتؔ شوفانؔ، یعزیرؔ، یُگبِہؔا،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات