Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 16:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 جِس طرح گھونسلے سے باہر گِرے ہُوئے پرندے پھڑپھڑاتے ہیں، اُسی طرح مُوآب کی عورتیں ارنُونؔ کے گھاٹوں پر ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 کیونکہ ارنُوؔن کے گھاٹوں پر موآب کی بیٹیاں آوارہ پرِندوں اور اُن کے پراگندہ بچّوں کی مانِند ہوں گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 मोआब की बेटियाँ घोंसले से भगाए हुए परिंदों की तरह दरियाए-अरनोन के पायाब मक़ामों पर इधर-उधर फड़फड़ा रही हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 موآب کی بیٹیاں گھونسلے سے بھگائے ہوئے پرندوں کی طرح دریائے ارنون کے پایاب مقاموں پر اِدھر اُدھر پھڑپھڑا رہی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 16:2
14 حوالہ جات  

جو آدمی اَپنا گھر چھوڑ دیتاہے وہ اُس پرندے کی مانند ہے جو اَپنے گھونسلے سے بھٹک گیا ہو۔


”اُس کے بعد وہ بیابان میں سے ہوتے ہُوئے اِدُوم اَور مُوآب کے مُلکوں کے باہر ہی سے چکّر کاٹ کر مُوآب کے مُلک کے مشرق کی طرف سے گزرتے ہُوئے ارنُونؔ کے اُس پار چھاؤنی میں رہے۔ وہ مُوآب کی سرزمین میں داخل نہ ہُوئے کیونکہ ارنُونؔ اُس کی سرحد ہے۔


مُوآب رُسوا ہُوا کیونکہ وہ چکنا چُور ہو گیا ہے۔ زار زار روؤ اَور ماتم کرو! ارنُونؔ میں بھی مُنادی کرو کہ مُوآب نِیست و نابود ہو گیا۔


شِکاری کے ڈر سے بھاگنے والی ہِرنیوں، اَور بِن چرواہے کی بھیڑوں کی طرح، ہر ایک اَپنے اَپنے لوگوں کی طرف لَوٹے گا، اَور اَپنے اَپنے وطن کو بھاگ جائے گا۔


اُن کا علاقہ ارنُونؔ کی وادی کے کنارے پر کے عروعؔر سے لے کر اَور وادی کے بیچ کے شہر سے ہوتا ہُوا میدباؔ کے پاس کا سارا میدان،


پھر ہم نے اُس وقت جو مُلک قبضہ میں لے لیا تھا اُس میں سے ارنُونؔ کی گھاٹی کے پاس کے عروعؔر کے شمال کا علاقہ اَور گِلعادؔ کے کوہستانی مُلک کا نِصف حِصّہ اَور اُس کے شہر، مَیں نے رُوبِنیوں اَور گادیوں کو دے دیا۔


چنانچہ اُس وقت ہم نے اُن دو امُوری بادشاہوں سے ارنُونؔ کی گھاٹی سے لے کر کوہِ حرمُونؔ تک یردنؔ کے مشرق کا سارا علاقہ اَپنے اِختیار میں کر لیا۔


ارنُونؔ کی وادی کے کنارے پر کے عروعؔر سے اَور اُس وادی میں کے شہر سے لے کر گِلعادؔ تک اَیسا کویٔی شہر نہ تھا جسے فتح کرنا ہمارے لیٔے مُشکل ہُوا ہو۔ یَاہوِہ ہمارے خُدا نے اُن سَب کو ہمارے تابع کر دیا۔


اَے مُوآب! تُجھ پر افسوس! اَے کموشؔ کے لوگو تُم تباہ ہو گئے! اُس نے اَپنے بیٹوں کو بھگوڑوں اَور اَپنی بیٹیوں کو اسیروں کی مانند امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کے حوالہ کر دیا۔


اَور مُوآب کا بادشاہ میشاؔ بھیڑیں پالتا تھا اَور اُسے شاہِ اِسرائیل کو خراج میں سالانہ ایک لاکھ برّے اَور ایک لاکھ مینڈھوں کی اُون دینی پڑتی تھی۔


جِس طرح چڑیا اِدھر سے اُدھر اُڑتی پھرتی ہے یا ابابیل محوپرواز رہتی ہے، اُسی طرح ناواجَب لعنت کو بھی ٹھکانہ نہیں ملتا۔


مُوآب کو پر لگا دو، کیونکہ وہ اُڑ کر دُور چلا جائے؛ اُس کے شہر ویران کر دیئے جایٔیں گے، اَور اُن میں کویٔی آباد نہ رہے گا۔


اَے مُوآب، تُم پر ہائے! کموشؔ کے لوگ نِیست و نابود ہو گئے؛ تمہارے فرزند جَلاوطن کر دئیے گیٔے اَور تمہاری بیٹیاں اسیری میں چلی گئیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات