Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 16:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 لیکن اَب یَاہوِہ فرماتے ہیں: ”ٹھیکہ کے مزدُور کے حِساب کے مُطابق تین سال کے اَندر مُوآب کی شان و شوکت جاتی رہے گی اَور اُس کے تمام کثیر التعداد لوگ پست کر دئیے جایٔیں گے اَورجو باقی بچیں گے بہت ہی کم اَور نہایت کمزور ہوں گے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 پر اب خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تِین برس کے اندر جو مزدُوروں کے برسوں کی مانِند ہوں موآؔب کی شَوکت اُس کے تمام لشکروں سمیت حقِیر ہو جائے گی اور بُہت تھوڑے باقی بچیں گے اور وہ کِسی حِساب میں نہ ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 लेकिन अब वह मज़ीद फ़रमाता है, “तीन साल के अंदर अंदर मोआब की तमाम शानो-शौकत और धूमधाम जाती रहेगी। जो थोड़े-बहुत बचेंगे, वह निहायत ही कम होंगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 لیکن اب وہ مزید فرماتا ہے، ”تین سال کے اندر اندر موآب کی تمام شان و شوکت اور دھوم دھام جاتی رہے گی۔ جو تھوڑے بہت بچیں گے، وہ نہایت ہی کم ہوں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 16:14
18 حوالہ جات  

مُوآب اَیسا نِیست و نابود ہوگا گویا اَب وہ کوئی قوم ہی نہیں، کیونکہ اُس نے یَاہوِہ کے خِلاف سربُلند کیا۔


قادرمُطلق یَاہوِہ نے یہ طے کیا، کہ تمام شان و شوکت کے غُرور کو نیچا دِکھائے اَور اُن سَب کو جو دُنیا میں مُعزّز ہیں، ذلیل کرے۔


یَاہوِہ نے مُجھ سے یہ کہا: ”مزدُوروں کے حِساب کے مُطابق ایک سال کے اَندر قیدارؔ کی تمام شان و شوکت ختم ہو جائے گی۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”نہ تو دانشمند اَپنی دانائی پر اَور نہ طاقتور اَپنی طاقت پر اَور نہ اَمیر اَپنی دولت پر فخر کرے،


کیونکہ اِس پہاڑ پر یَاہوِہ کا ہاتھ ہمیشہ قائِم رہے گا؛ اَور مُوآب اُس کے پاؤں تلے اَیسا کُچلا جائے گا جَیسے بھُوسا کھاد میں کُچلا جاتا ہے۔


”اُس دِن یعقوب کی حشمت گھٹ جائے گی؛ اَور اُس کے بَدن کی چربی پگھل جائے گی۔


میرا دِل مُوآب کے لیٔے رو پڑا؛ اُس کے لوگ ضُعَرؔ، اَور عگلت شیلشیاہؔ تک فرار ہو گئے ہیں۔ وہ روتے ہُوئے، لُوحیتؔ کی راہ چڑھتے ہیں؛ اَور حُورونایمؔ کی راہ پر اَپنی تباہی پر آہ و نالہ کرتے ہیں۔


لیکن اِس سے قبل کہ یہ بچّہ بدی سے گُریز اَور نیکی کو تسلیم کرنا جانے اُن دو بادشاہوں کے مُلک ویران ہو جایٔیں گے جِن سے تُم خوفزدہ ہے۔


ہامانؔ اُن کے سامنے شیخی مار کر کہنے لگاکہ میرے پاس بے اِنتہا دولت ہے، کیٔی بیٹے ہیں اَور بادشاہ نے میری اِس قدر عزّت اَفزائی کی ہے کہ مُجھے اعلیٰ مرتبہ عطا فرمایاہے اَور تمام اُمرا اَور وُزراء پر مُجھے فضیلت بخشی ہے۔


بَلکہ اُن کی جو بھی ضروُرت ہو اُسے پُورا کرنے کے لیٔے اُسے نہایت ہی کھُلے دِل سے مدد کرنا یا بے تکلّفی سے قرض دینا۔


یعقوب نے سُنا کہ لابنؔ کے بیٹے کہہ رہے ہیں، ”یعقوب نے ہمارے باپ کا سَب کچھ لے لیا ہے اَورجو کچھ ہمارے باپ کا تھا اُسی مِلکیّت میں سے لے لے کر یہ سَب شان و شوکت حاصل کی ہے۔“


”کیا اِنسان زمین پر محنت و مشقّت نہیں کرتا؟ اَور کیا اُس کے دِن ایک مزدُور کے سے نہیں ہوتے؟


چنانچہ اُس سے نظر ہٹا لیں اَور اُسے آرام کرنے دیں، جَب تک کہ وہ ایک مزدُور کی طرح اَپنا دِن پُورا نہ کر لے۔


اَور وہ مغرب کی جانِب فلسطینیوں کے نشیبی کے علاقوں پر جھپٹ پڑیں گے؛ اَور باہم مِل کر مشرق کے لوگوں کو لُوٹ لیں گے۔ وہ اِدُوم اَور مُوآب پر ہاتھ ڈالیں گے، اَور بنی عمُّون اُن کی اِطاعت کریں گے۔


یہی وہ کلام ہے جو یَاہوِہ نے اِس سے پہلے مُوآب کے متعلّق کیا تھا۔


اَور وہ اُس میں اَپنے ہاتھ اِس طرح پھیلائیں گے، جَیسے کویٔی تیراک تیرنے کے لیٔے اَپنے ہاتھ پھیلاتا ہے۔ لیکن وہ اُن کے غُرور کو اُن کے ہاتھوں کی چالاکی کے باوُجُود پست کر دے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات