Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 16:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 جَب مُوآب اَپنے اُونچے مقام پر پہُنچ جاتا ہے، تو وہ اَپنے آپ کو محض تھکا لیتا ہے؛ جَب وہ اَپنے بُتکدے میں دعا کرنے جاتا ہے، تو اُسے کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اور یُوں ہو گا کہ جب موآؔب حاضِر ہو اور اُونچے مقام پر اپنے آپ کو تھکائے بلکہ اپنے معبد میں جا کر دُعا کرے تو اُسے کُچھ فائِدہ نہ ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 जब मोआब अपनी पहाड़ी क़ुरबानगाह के सामने हाज़िर होकर सिजदा करता है तो बेकार मेहनत करता है। जब वह पूजा करने के लिए अपने मंदिर में दाख़िल होता है तो फ़ायदा कोई नहीं होता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 جب موآب اپنی پہاڑی قربان گاہ کے سامنے حاضر ہو کر سجدہ کرتا ہے تو بےکار محنت کرتا ہے۔ جب وہ پوجا کرنے کے لئے اپنے مندر میں داخل ہوتا ہے تو فائدہ کوئی نہیں ہوتا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 16:12
24 حوالہ جات  

اہلِ دیبونؔ اُونچے مقاموں پر واقع عبادت گاہ میں، ماتم کرنے کے لیٔے گیٔے؛ نبوؔ اَور میدباؔ پر اہلِ مُوآب واویلا کرتے ہیں۔ ہر ایک کا سَر مُنڈا ہُواہے اَور ہر ایک کی داڑھی کاٹی گئی ہے۔


مُوآب میں جو لوگ اُونچے مقامات پر نذرانے پیش کرتے ہیں اَور اَپنے معبُودوں کے سامنے بخُور جَلاتے ہیں اُن کا مَیں خاتِمہ کر دُوں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


دوپہر کے بعد، وہ شام کی قُربانی کے وقت تک جوش میں پاگلوں کی طرح چِلّاکر نبُوّتیں کرتے رہے، مگر کویٔی نتیجہ نہ نِکلا، نہ تو کسی نے جَواب دیا اَور نہ ہی کویٔی اُن کی طرف مُتوجّہ ہُوا۔


اَور بلقؔ بِلعاؔم کو پعورؔ کی چوٹی پر لے گیا جہاں سے بنجر علاقہ نظر آتا ہے۔


چنانچہ وہ اُسے پِسگہؔ کی چوٹی پر ضوفیمؔ کے میدان میں لے گیا اَور وہاں اُس نے سات مذبحے بنائے اَور ہر مذبح پر ایک ایک بَیل اَور ایک ایک مینڈھا چڑھایا۔


تَب بِلعاؔم بلقؔ کے ساتھ ہو لیا اَور وہ قِریت حُصاتؔ پہُنچ گیٔے۔


اَے مُوآب، تُم پر ہائے! کموشؔ کے لوگ نِیست و نابود ہو گئے؛ تمہارے فرزند جَلاوطن کر دئیے گیٔے اَور تمہاری بیٹیاں اسیری میں چلی گئیں۔


اَور جِس طرح بنی اِسرائیل بیت ایل پر اِعتماد کرکے شرمندہ ہُوئے تھے، ٹھیک اُسی طرح مُوآب بھی کموشؔ سے شرمندہ ہوگا۔


چونکہ تُم اَپنے اعمال اَور اَپنی دولت پر توکّل رکھتے ہو، اِس لیٔے تُم بھی اسیر ہو جاؤگے۔ اَور کموشؔ معبُود بھی، اَپنے کاہِنوں اَور حاکموں کے ساتھ جَلاوطن ہوگا۔


وہ کھیرے کے کھیت میں پرندوں کو ڈرانے والے کھڑے اِنسانی پُتلے کی مانند ہیں، جو بول نہیں سکتے؛ اُنہیں اُٹھاکر لے جانا پڑتا ہے کیونکہ وہ چل نہیں سکتے۔ اُن سے مت ڈرو؛ کیونکہ وہ کویٔی ضرر نہیں پہُنچا سکتے، اَور نہ ہی کوئی فائدہ پہُنچا سکتے۔“


جو بھی مشورت تُجھے مِلی اُس نے تو تُجھے تھکا دیا! تیرے نجومی اَور ستارہ شناس جو ماہ بہ ماہ پیشن گوئیاں کرتے ہیں، سامنے آئیں، اَور تُجھ پر آنے والی آفت سے تُجھے بچائیں۔


ایک دِن جَب وہ اَپنے معبُود نِسروکؔ کے مَندِر میں پرستش کر رہاتھا تو اُس کے بیٹے ادرمّلکؔ اَور شاریضرؔ نے اُسے تلوار سے قتل کرکے اراراطؔ کی سرزمین کو فرار ہو گیٔے اَور اُس کی جگہ پر اُس کا بیٹا اسرحدّونؔ بادشاہ بنا۔


اَے یَاہوِہ، وہ مُصیبت میں آپ کا طالب ہُوئے؛ جَب آپ نے اُنہیں تادیب کی، وہ بمشکل دعا کر پایٔے۔


”تَب وہ مُجھے مدد کے لئے پُکاریں گے لیکن مَیں جَواب نہ دُوں گی؛ وہ مُجھے ڈھونڈیں گے پر نہ پائیں گے۔


گُوزانؔ، حارانؔ اَور رصفؔ میں رہنے والی جِن قوموں کو اَور تِلاسارؔ میں رہنے والے بنی عدنؔ کو میرے آباؤاَجداد نے ہلاک کیا۔ کیا اُن کے معبُودوں نے اُنہیں بچا سکے تھے؟


تَب اُس نے اَپنے پہلوٹھے بیٹے کو جو اُس کا جانشین بننے والا تھا لیا اَور اُسے شہر کی فصیل پر سوختنی نذر کے طور پر چڑھا دیا۔ اَور بنی اِسرائیل پر قہر شدید نازل ہُوا لہٰذا وہ پیچھے ہٹ گیٔے اَور اَپنے مُلک کو واپس لَوٹ آئے۔


اَور شُلومونؔ نے یروشلیمؔ کے مشرق کی طرف ایک پہاڑی پر مُوآب کے نہایت قابل نفرت معبُود کموشؔ کے لیٔے اَور عمُّونیوں کے نہایت مکرُوہ معبُود مولکؔ کے لیٔے ایک پرستش گاہ تعمیر کروائی۔


”میں اُسے دیکھوں گا، پر ابھی نہیں؛ وہ مُجھے نظر بھی آئے گا، پر نزدیک سے نہیں۔ یعقوب سے ایک ستارہ نکلے گا؛ اَور اِسرائیل میں سے ایک عصائے شاہی بُلند ہوگا۔ وہ مُوآب کی پیشانیوں کو اَور شیتؔ کے سَب بیٹوں کی کھوپڑیوں کو کُچل دے گا۔


دُوسرے دِن صُبح کو بلقؔ بِلعاؔم کو باموت بَعل کو عبادت کے مقام پر لے گیا اَور وہاں اُوپر سے اُس نے اِسرائیلی چھاؤنی کے بیرونی حِصّہ کو دُور دُور تک دیکھا۔


”حِشبونؔ سے آگ نکلی یعنی سیحونؔ کے شہر سے شُعلہ بھڑکا جِس نے مُوآب کے عاؔر کو اَور ارنُونؔ کے اُونچے مقامات کے اُمرا کو بھسم کر دیا۔


یہی وہ کلام ہے جو یَاہوِہ نے اِس سے پہلے مُوآب کے متعلّق کیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات