Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 16:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 میرا دِل مُوآب کے لیٔے، اَور میرا ضمیر قیرؔ حارسیتھؔ کے لیٔے بربط کی طرح نوحہ کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اِس لِئے میرا اندرُون موآؔب پر اور میرا دِل قِیر حارس پر بربط کی مانِند فغان خیز ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 मेरा दिल सरोद के मातमी सुर निकालकर मोआब के लिए नोहा कर रहा है, मेरी जान क़ीर-हरासत के लिए आहें भर रही है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 میرا دل سرود کے ماتمی سُر نکال کر موآب کے لئے نوحہ کر رہا ہے، میری جان قیرحراست کے لئے آہیں بھر رہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 16:11
10 حوالہ جات  

میرا دِل مُوآب کے لیٔے رو پڑا؛ اُس کے لوگ ضُعَرؔ، اَور عگلت شیلشیاہؔ تک فرار ہو گئے ہیں۔ وہ روتے ہُوئے، لُوحیتؔ کی راہ چڑھتے ہیں؛ اَور حُورونایمؔ کی راہ پر اَپنی تباہی پر آہ و نالہ کرتے ہیں۔


پس اگر المسیح میں تُم میں تسلّی اَور مَحَبّت سے حوصلہ، اَور پاک رُوح کی رِفاقت میں رحمدلی اَور ہمدردی پائی جاتی ہے،


اَے اِفرائیمؔ! مَیں تُجھ سے کیسے دست بردار ہو جاؤں؟ اَور اَے اِسرائیل مَیں تُجھے کیسے ترک کروں؟ مَیں تیرے ساتھ اَدمہؔ کی مانند کیسے سلُوک کروں؟ اَور تُجھے ضبوئیمؔ کی مانند کیسے بناؤں؟ میرے دِل میں تغیُّر آ چُکاہے؛ اَور میری تمام شفقت اُمنڈ آئی ہے۔


”اِس لیٔے مُوآب کی خاطِر میرا دِل گویا بانسری کی مانند نوحہ کرتا ہے؛ وہ قیرؔ حارسیتھؔ کے لوگوں کے لیٔے شہنائی کی طرح ماتم کرتا ہے۔ کیونکہ اُن کا فراواں ذخیرہ تلف ہو گیا ہے۔


آسمان پر سے نگاہ کریں اَور اَپنے بُلند اَور مُقدّس جلالی تخت پر سے نیچے دیکھیں۔ آپ کی غیرت اَور آپ کی قُدرت کہاں ہے؟ آپ کی شفقت اَور رحمت ہم سے روک لی گئی۔


کیا اِفرائیمؔ میرا پیارا بیٹا نہیں ہے؟ کیا وہ میرا پسندیدہ فرزند نہیں ہے؟ حالانکہ میں اکثر اُس کے خِلاف بولتا ہُوں، پھر بھی اُسے پُورے دِل سے یاد کرتا ہُوں۔ اِس لیٔے میرا دِل اُس کے لیٔے بیتاب رہتاہے؛ اِس لئے میرا دِل اُس کے لئے شفقت سے بھرا ہُواہے۔“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


ہائے، ہائے، میرا دِل اَندر ہی اَندر تکلیف سے کراہتا ہے! میں درد میں تڑپ رہا ہُوں۔ ہائے، میرے دِل کی کُوفت! مَیں خاموش نہیں رہ سَکتا۔ کیونکہ مَیں نے نرسنگے کی آواز؛ اَور جنگ کی للکار سُنی ہے۔


یہی باعث ہے کہ میرا جِسم درد سے اینٹھ رہاہے، ایک زچّہ کی طرح شدید درد نے مُجھے جکڑ لیا ہے؛ جو کچھ میں سُن رہا ہُوں اُس سے میں ہِراساں ہُوں، اَورجو دیکھ رہا ہُوں اُس سے میں پریشان ہُوں۔


اِس لیٔے میں مُوآب کے لیٔے ماتم کرتا ہُوں، میں سارے مُوآب کے لیٔے زار زار روتا ہُوں، اَور قیرؔ حارسیتھؔ کے باشِندوں کے لیٔے ماتم کرتا ہُوں۔


دیکھیں اَے یَاہوِہ کہ میں کس قدر پریشان ہُوں! مَیں اَندر ہی اَندر پیچ و تاب میں مُبتلا ہُوں، میرا دِل مُضطرب ہے، کیونکہ مَیں نے سخت بغاوت کی ہے۔ باہر تلوار بے اَولاد کرتی ہے؛ اَور گھر میں موت کے سِوا اَور کچھ نہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات