Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 16:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 میوے کے باغوں سے خُوشی اَور شادمانی چھین لی گئی؛ نہ تاکستان میں کویٔی گاتا یا للکارتا ہے؛ نہ ہی کویٔی حوضوں میں انگور پامال کرکے اُن کا رس نکالتا ہے، کیونکہ مَیں نے سَب شور و غُل بند کر دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور شادمانی چِھین لی گئی اور ہرے بھرے کھیتوں کی خُوشی جاتی رہی اور تاکِستانوں میں گانا اور للکارنا بند ہو جائے گا۔ پامال کرنے والے انگُوروں کو پِھر حَوضوں میں پامال نہ کریں گے۔ مَیں نے انگُور کی فصل کے غوغا کو مَوقُوف کر دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 अब ख़ुशीओ-शादमानी बाग़ों से ग़ायब हो गई है, अंगूर के बाग़ों में गीत और ख़ुशी के नारे बंद हो गए हैं। कोई नहीं रहा जो हौज़ों में अंगूर को रौंदकर रस निकाले, क्योंकि मैंने फ़सल की ख़ुशियाँ ख़त्म कर दी हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 اب خوشی و شادمانی باغوں سے غائب ہو گئی ہے، انگور کے باغوں میں گیت اور خوشی کے نعرے بند ہو گئے ہیں۔ کوئی نہیں رہا جو حوضوں میں انگور کو روند کر رس نکالے، کیونکہ مَیں نے فصل کی خوشیاں ختم کر دی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 16:10
13 حوالہ جات  

مُوآب کے باغات اَور کھیتوں سے خُوشی اَور شادمانی غائب ہو چُکی ہے۔ حوض میں سے مَے کا بہاؤ بندہو گیا ہے؛ اَب کویٔی خُوشی سے للکارتے ہُوئے انگور نہیں روندتا۔ حالانکہ للکاریں سُنایٔی دیتی ہیں، لیکن وہ خُوشی کی نہیں ہیں۔


سَب تاکستانوں میں ماتم ہوگا، کیونکہ مَیں تمہارے درمیان ہوکر گزروں گا، یَاہوِہ کا یہ فرمان ہے،


تُم غریبوں کے بھُوسے پر بھی محصُول لیتے ہو، اَور اُن کے اناج پر بھی زبردستی محصُول لگاتے ہو۔ اِس لئے اگر تُم نے اَپنے لئے پتّھروں کے محلوں کو بھی تعمیر کیا ہو تو بھی، تُم اُس میں رہنے نہ پاؤگے؛ اگرچہ تُم نے نفیس تاکستان بھی لگائے ہوں تو بھی تُم اُن کی مَے نہ پی سکوگے۔


پھر وہ کھیتوں میں گیٔے اَور انگور جمع کرکے اُن کا رس نکالا۔ اُس کے بعد وہ اَپنے معبُود کے معبد میں جا کر جَشن منانے لگے۔ اَور جَب وہ کھا پی رہے تھے تو اَبی ملیخ پر لعنت بھیجنے لگے۔


اُن کی دولت لُٹ جائے گی، اُن کے مکان گرا دئیے جایٔیں گے۔ وہ گھر تو بنائیں گے پر اُن میں رہنے نہ پائیں گے؛ وہ تاکستان لگائیں گے پر اُن کی مَے نہ پیئیں گے۔


سال بھر سے کچھ ہی زِیادہ عرصہ میں تُم جو محفوظ محسُوس کرتی ہو، کانپ اُٹھو گی؛ کیونکہ نہ تو انگور کی فصل ہوگی، اَور نہ درختوں میں پھل لگیں گے۔


وہ تیل نکالنے کے لیٔے چٹّانوں پر زَیتُون کُچلتے ہیں؛ وہ مے کے حوضوں کے انگور روند کر اُن کا رس نکالتے ہیں لیکن خُود پیاسے رہتے ہیں۔


لوگ مہ کے لیٔے سڑکوں پر چِلّا رہے ہیں؛ ہر خُوشی غم میں بدل گئی ہے، زمین کی تمام خُوشیاں نابود ہو چُکی ہیں۔


انگور کی بیل سُوکھ گئی اَور اَنجیر کا درخت مُرجھاگیا؛ انار، کھجور اَور سیب کے درخت الغرض کھیت کے تمام درخت سُوکھ گیٔے ہیں۔ یقیناً بنی آدمؔ کی خُوشی بھی مُرجھا گئی ہے۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، اَیسے دِن آ رہے ہیں، جَب ہل جوتنے والا فصل کاٹنے والے سے اَور انگور روندنے والا، پَودا لگانے والے سے آگے نکل جائے گا۔ اَور پہاڑوں سے نئی مَے ٹپکے گی اَور ساری پہاڑیوں سے بہہ جائے گا۔


اَے مُلک میں بسنے والے۔ تیری شامت آ گئی۔ وقت آ چُکاہے۔ وہ دِن قریب ہے، پہاڑو سے آواز آ رہی ہے، وہ خُوشی کی نہیں بَلکہ دہشت کی ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات