Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 15:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 دیمونؔ کی ندیاں خُون سے بھری ہیں، لیکن مَیں دیمونؔ پر اَور زِیادہ مُصیبت لاؤں گا۔ مُوآب سے بھاگنے والوں پر اَورجو مُلک میں رہیں گے اُن پر شیر بھیجوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 کیونکہ دَیموؔن کی ندیاں لہُو سے بھری ہیں۔ مَیں دَیموؔن پر زِیادہ مُصِیبت لاؤُں گا کیونکہ اُس پر جو موآؔب میں سے بچ کر بھاگے گا اور اُس مُلک کے باقی لوگوں پر ایک شیرِ بَبر بھیجُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 लेकिन गो दीमोन की नहर ख़ून से सुर्ख़ हो गई है, ताहम मैं उस पर मज़ीद मुसीबत लाऊँगा। मैं शेरबबर भेजूँगा जो उन पर भी धावा बोलेंगे जो मोआब से बच निकले होंगे और उन पर भी जो मुल्क में पीछे रह गए होंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 لیکن گو دیمون کی نہر خون سے سرخ ہو گئی ہے، تاہم مَیں اُس پر مزید مصیبت لاؤں گا۔ مَیں شیرببر بھیجوں گا جو اُن پر بھی دھاوا بولیں گے جو موآب سے بچ نکلے ہوں گے اور اُن پر بھی جو ملک میں پیچھے رہ گئے ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 15:9
11 حوالہ جات  

جَب وہ شروع میں وہاں آباد ہُوئے تو اُنہُوں نے یَاہوِہ کی عبادت نہ کی۔ لہٰذا یَاہوِہ نے اُن کے درمیان شیر بھیج دئیے جنہوں نے اُن کے کچھ لوگوں کو مار ڈالا۔


وہ دِن اَیسا ہوگا گویا کویٔی آدمی شیرببر سے اَپنی جان بچا کے بھاگے اَور راستہ میں اُسے ریچھ مِل جائے، یا اَپنے گھر میں داخل ہو جائے اَور آرام فرمانے کو اَپنا ہاتھ دیوار پر ٹیکے اَور سانپ اُسے کاٹ لے۔


”بنی اِسرائیل پراگندہ بھیڑ ہے جسے شیروں نے رگیدا ہے۔ سَب سے پہلے شاہِ اشُور نے اُسے اَپنا نوالہ بنایا؛ اَور سَب سے آخِر میں اُس کی ہڈّیاں چبانے والا شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ تھا۔“


”اَور مَیں چار قِسم کے غارت گروں کو اُن پر مُسلّط کروں گا۔“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مار ڈالنے کے لیٔے تلوار، لاشیں گھسیٹنے کے لیٔے کُتّے اَور اُنہیں کھانے اَور تباہ کرنے کے لیٔے ہَوا کے پرندے اَور زمین کے جنگلی جانور۔


تَب میں اَپنے غضب میں تمہارے خِلاف ہوؤں گا، اَور تمہارے گُناہوں کے سبب میں خُود تُمہیں سات گُنی سزا دُوں گا۔


تو میں بھی تمہارے خِلاف چلُوں گا اَور تمہارے گُناہوں کے سبب سے تُمہیں سات گُنا اَور رنجیدہ کروں گا۔


” ’اَور اگر تُم یہ سَب ہونے کے باوُجُود بھی میری نہ سنوگے، تو میں تُمہیں تمہارے گُناہوں کے سبب سے سات گُنا سزا دُوں گا۔


اُن کا شوروغل مُوآب کی سرحدوں تک گونجتا ہے؛ اَور اُن کی آہ و زاری عگلائمؔ تک، اَور اُن کی نوحہ خوانی بیرؔ ایلیمؔ تک پہُنچتی ہے۔


”لیکن ہم نے اُن کا تختہ اُلٹ دیا ہے؛ حِشبونؔ دیبونؔ سمیت تباہ ہو گیا ہے اَور ہم نے اُنہیں نُپاحؔ تک جو میدباؔ تک پھیلا ہُواہے اُجاڑ دیا ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات