Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 15:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 وہ سڑکوں پر ٹاٹ اوڑھے پھرتے ہیں؛ اَور چھتوں اَور چوراہوں پر نوحہ کرتے ہیں، اَور زار زار روتے ہُوئے سَجدہ کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 وہ اپنی راہوں میں ٹاٹ کا کمربند باندھتے ہیں اور اپنے گھروں کی چھتّوں پر اور بازاروں میں نَوحہ کرتے ہُوئے سب کے سب زار زار روتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 गलियों में वह टाट से मुलब्बस फिर रहे हैं, छतों पर और चौकों में सब रो रोकर आहो-बुका कर रहे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 گلیوں میں وہ ٹاٹ سے ملبّس پھر رہے ہیں، چھتوں پر اور چوکوں میں سب رو رو کر آہ و بکا کر رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 15:3
17 حوالہ جات  

”اَے خُرازِینؔ! تُجھ پر افسوس، اَے بیت صیؔدا! تُجھ پر افسوس، کیونکہ جو معجزے تمہارے درمیان دِکھائے گیٔے اگر صُورؔ اَور صیؔدا میں دِکھائے جاتے، تو وہ ٹاٹ اوڑھ کر اَور سَر پر راکھ ڈال کر کب کے تَوبہ کر چُکے ہوتے۔


یروشلیمؔ کے مکانات اَور یہُودیؔہ کے بادشاہوں کے محل، جِن کی چھتوں پر اجرامِ فلکی کے لیٔے بخُور جَلایا گیا اَور غَیر معبُودوں کے لیٔے تپاون دیا گیا، وہ سَب تُوفتؔ کی وادی کی مانند ناپاک ہو جایٔیں گے۔‘ “


اِس لیٔے مَیں نے کہا: ”مُجھ سے دُورہو جاؤ؛ مُجھے زار زار رونے دو۔ مُجھے میری قوم کی بربادی پر تسلّی نہ دو۔“


رُویا کی وادی کے متعلّق نبُوّت: اَب تُمہیں کیا پریشانی ہے، جو تُم سَب کے سَب چھتوں پر چڑھ گیٔے،


اہلِ دیبونؔ اُونچے مقاموں پر واقع عبادت گاہ میں، ماتم کرنے کے لیٔے گیٔے؛ نبوؔ اَور میدباؔ پر اہلِ مُوآب واویلا کرتے ہیں۔ ہر ایک کا سَر مُنڈا ہُواہے اَور ہر ایک کی داڑھی کاٹی گئی ہے۔


جَب بادشاہ نے اُس عورت کی باتیں سُنیں تو اَپنے کپڑے پھاڑے اَور جَب وہ فصیل پر چہل قدمی کر رہاتھا تو لوگوں نے دیکھا کہ اُن کے جِسم پر ٹاٹ ہے جو اُنہُوں نے کپڑوں کے نیچے پہنا ہُوا تھا۔


تَب داویؔد نے یُوآبؔ اَور اُس کے لشکر کے سارے لوگوں سے کہا، ”اَپنے کپڑے پھاڑو اَور ٹاٹ پہنو اَور صُبح کو ابنیرؔ کے آگے ماتم کرتے ہُوئے چلو۔“ اَور داویؔد بادشاہ خُود بھی تابُوت کے پیچھے پیچھے چلنے لگا۔


جَب تُم کویٔی نیا مکان تعمیر کرو، تو اَپنی چھت کے چاروں طرف منڈیر ضروُر لگاؤ تاکہ اگر کویٔی چھت پر سے گِر جائے تو تمہاری وجہ سے تمہارے گھر پر خُون کا اِلزام نہ لگے۔


اَے دولتمندوں اَب میری بات سُنو! تُم اَپنے اُوپر آنے والی مُصیبتوں پر خُوب روؤ اَور ماتم کرو۔


جو لوگ موت سے بچ گیٔے تھے وہ گِلٹیوں کے مرض میں مُبتلا تھے۔ اَور اُس شہر کی شوروغل آسمان تک جا پہُنچی۔


اَور یُوں ہوگا کہ خُوشبو کے عوض بدبُو؛ کمربند کے عوض رسّی؛ گُندھے ہُوئے بالوں کے عوض گنجاپن؛ نفیس لباس کے عوض، ٹاٹ؛ اَور حُسن کے عوض داغ ہوں گے۔


ہر سَر مونڈا ہُواہے اَور ہر داڑھی کاٹ ڈالی گئی ہے؛ ہر ہاتھ زخمی ہے اَور ہر کمر پر ٹاٹ لپٹا ہُواہے۔


صِیّونؔ کی بیٹی کے بُزرگ زمین پر خاموش بیٹھے ہیں؛ اُنہُوں نے اَپنے سَروں پر خاک ڈالی ہُوئی ہے اَور ٹاٹ پہن لیا ہے۔ یروشلیمؔ کی کنواریوں نے اَپنے سَر زمین تک جھُکا رکھے ہیں۔


وہ ٹاٹ پہن لیں گے اَور اُن پر خوف کا لباس پہنایا جائے گا۔ اُن کے چہرے شرمسار ہوں گے اَور اُن کے سَر منڈوایاجائے گا۔


مَیں تمہاری عیدوں کو ماتم میں اَور تمہارے نغموں کو نوحے میں تبدیل کر دُوں گا۔ اَور تُم سَب کو ٹاٹ پہناؤں گا اَور تُم سَب کے سَر کو گنجا کر دُوں گا۔ اَور اَیسا ماتم برپا کروں گا جَیسے اِکلوتے بیٹے کی خاطِر ہوتاہے اَور اُس کا اَنجام روزِ تلخ جَیسا ہوگا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات