Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 15:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اہلِ دیبونؔ اُونچے مقاموں پر واقع عبادت گاہ میں، ماتم کرنے کے لیٔے گیٔے؛ نبوؔ اَور میدباؔ پر اہلِ مُوآب واویلا کرتے ہیں۔ ہر ایک کا سَر مُنڈا ہُواہے اَور ہر ایک کی داڑھی کاٹی گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 بَیت اور دِیبون اُونچے مقاموں پر رونے کے لِئے چڑھ گئے ہیں۔ نبُو اور مِیدبا پر اہلِ موآؔب واوَیلا کرتے ہیں۔ اُن سب کے سر مُنڈائے گئے اور ہر ایک کی داڑھی کاٹی گئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 अब दीबोन के बाशिंदे मातम करने के लिए अपने मंदिर और पहाड़ी क़ुरबानगाहों की तरफ़ चढ़ रहे हैं। मोआब अपने शहरों नबू और मीदबा पर वावैला कर रहा है। हर सर मुंडा हुआ और हर दाढ़ी कट गई है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اب دیبون کے باشندے ماتم کرنے کے لئے اپنے مندر اور پہاڑی قربان گاہوں کی طرف چڑھ رہے ہیں۔ موآب اپنے شہروں نبو اور میدبا پر واویلا کر رہا ہے۔ ہر سر مُنڈا ہوا اور ہر داڑھی کٹ گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 15:2
34 حوالہ جات  

مُوآب کے متعلّق: قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ”نبوؔ پر ہائے کیونکہ وہ تباہ ہو جائے گا۔ قِریتائم رُسوا ہوگا اَور لے لیا جائے گا؛ مِسگابؔ شرمندہ اَور پست ہوگا۔


” ’کاہِنؔ نہ تو اَپنا سَر گنجا کرے نہ ہی اَپنی داڑھی کے بال کو مُنڈوائے اَور نہ ہی اَپنے بَدن میں چیرا لگائے۔


”اَے دیبونؔ کے باشِندوں، اَپنی شان و شوکت سے نیچے اُتر آؤ، اَور خشک زمین پر بیٹھ جاؤ؛ کیونکہ مُوآب کو تباہ کرنے والا تُم پر بھی حملہ کرےگا اَور تمہارے مُستحکم شہروں کو اُجاڑ دے گا۔


اَور یُوں ہوگا کہ خُوشبو کے عوض بدبُو؛ کمربند کے عوض رسّی؛ گُندھے ہُوئے بالوں کے عوض گنجاپن؛ نفیس لباس کے عوض، ٹاٹ؛ اَور حُسن کے عوض داغ ہوں گے۔


اِس کے بعد مَوشہ مُوآب کے میدانوں سے کوہِ نبوؔ کے اُوپر پِسگہؔ کی چوٹی پرجو یریحوؔ کے مقابل ہے چڑھ گیٔے۔ وہاں یَاہوِہ نے اُسے گِلعادؔ سے دانؔ تک کا سارا مُلک،


”لیکن ہم نے اُن کا تختہ اُلٹ دیا ہے؛ حِشبونؔ دیبونؔ سمیت تباہ ہو گیا ہے اَور ہم نے اُنہیں نُپاحؔ تک جو میدباؔ تک پھیلا ہُواہے اُجاڑ دیا ہے۔“


وہ ٹاٹ پہن لیں گے اَور اُن پر خوف کا لباس پہنایا جائے گا۔ اُن کے چہرے شرمسار ہوں گے اَور اُن کے سَر منڈوایاجائے گا۔


اِس لیٔے میں مُوآب کے لیٔے ماتم کرتا ہُوں، میں سارے مُوآب کے لیٔے زار زار روتا ہُوں، اَور قیرؔ حارسیتھؔ کے باشِندوں کے لیٔے ماتم کرتا ہُوں۔


غزّہؔ کے لوگ ماتم کرنے کے لیٔے اَپنا سَر مُنڈوائیں گے؛ اَور اشقلونؔ اَپنی وادی کے بچے ہُوئے لوگوں کے ساتھ خاموش کر دیا جائے گا۔ اَے وادی کے باقی بچے ہُوئے لوگوں، تُم کب تک اَپنے جِسم کو زخمی کرتے رہوگے؟


” ’اَپنے بال کاٹ کر پھینک دے اَور بنجر ٹیلوں پر جا کر نوحہ کر کیونکہ یَاہوِہ نے اِس قوم کو جِن پر اُس کا قہر ہے، خارج اَور ترک کر دیا ہے۔


خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ نے اُس روز تُمہیں رونے اَور ماتم کرنے، اَپنے بال نوچنے اَور ٹاٹ پہننے کے لیٔے بُلایا۔


جَب مُوآب اَپنے اُونچے مقام پر پہُنچ جاتا ہے، تو وہ اَپنے آپ کو محض تھکا لیتا ہے؛ جَب وہ اَپنے بُتکدے میں دعا کرنے جاتا ہے، تو اُسے کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔


چنانچہ اہلِ مُوآب واویلا کرتے ہیں، وہ سَب مِل کر مُوآب کے لیٔے واویلا کرتے ہیں۔ وہ قیرؔ حارسیتھؔ کے کشمش کی ٹکیا کے لیٔے۔ رنجیدہ ہوکر ماتم کریں گے۔


وہ سڑکوں پر ٹاٹ اوڑھے پھرتے ہیں؛ اَور چھتوں اَور چوراہوں پر نوحہ کرتے ہیں، اَور زار زار روتے ہُوئے سَجدہ کرتے ہیں۔


اَے پھاٹک، تُو واویلا کر! اَے شہر، تُو چِلّا! اَے تمام فلسطینیوں، لرزاں ہو جاؤ! کیونکہ شمال کی طرف سے دھوئیں کا ایک بادل آ رہاہے، اَور اُس کے لشکر کی صفوں میں سے کویٔی بھی پیچھے نہ رہے گا۔


تَب ایُّوب اُٹھ کھڑے ہُوئے اَور رنجیدہ ہوکر اَپنا لباس چاک کیا اَور سَر مُنڈوایا اَور زمین پر گِر کر خُدا کو سَجدہ کیا


تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے فرزند ہو۔ اِس لیٔے مُردوں کی خاطِر اَپنے آپ کو زخمی نہ کرو اَور نہ ہی اَپنے اَبرو کے بال مُنڈواؤ،


اَور نبوؔ اَور بَعل مِعُون (یہ نام تبدیل کئے گیٔے) اَور سِبماہؔ بھی تعمیر کئے۔ اُنہُوں نے اَپنے تعمیر کَردہ نئے شہروں کے دُوسرے نام رکھے۔


”عطاروتؔ دیبونؔ یعزیرؔ، نِمرہؔ، حِشبونؔ، الیعالہؔ سیبامؔ، نبوؔ اَور بعُونؔ،


”اگر کسی شخص کے سَر کے بال جھڑ گیٔے ہُوں اَور وہ گنجا ہو گیا ہو، تو وہ رسمی طور پر پاک ہے۔


”حِشبونؔ سے آگ نکلی یعنی سیحونؔ کے شہر سے شُعلہ بھڑکا جِس نے مُوآب کے عاؔر کو اَور ارنُونؔ کے اُونچے مقامات کے اُمرا کو بھسم کر دیا۔


اِس پر حنُونؔ نے داویؔد کے سفیروں کو پکڑ لیا اَور ہر ایک کی آدھی داڑھی مُنڈوا دی اَور اُن کے لباس کمر سے نیچے تک کٹوا کر اُنہیں رخصت کر دیا۔


بنجر ٹیلوں پر سے اِسرائیل کے رونے اَور گڑگڑانے کی آواز آ رہی ہے، کیونکہ اُنہُوں نے اَپنی راہیں ٹیڑھی کرلی ہیں، اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کو ترک کر دیا ہے۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، شمال میں دریا کا پانی کیسا اُوپر اُٹھ رہاہے؛ جو ایک خوفناک سیلاب کی شکل اِختیار کرےگا۔ اَور مُلک اَور اُس میں کی ہر شَے، اَور شہر اَور اُن کے باشِندوں کو غرق کر دے گا۔ لوگ چِلّائیں گے، اَور مُلک کے ہر باشِندے ماتم کریں گے۔


مُوآب میں جو لوگ اُونچے مقامات پر نذرانے پیش کرتے ہیں اَور اَپنے معبُودوں کے سامنے بخُور جَلاتے ہیں اُن کا مَیں خاتِمہ کر دُوں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


وہ تیری خاطِر اَپنے سَر مُنڈائیں گے اَور ٹاٹ پہن لیں گے۔ اَور وہ تیرے لیٔے شدید جِسمانی کوفت اَور شِدّت غم سے روئیں گے۔


”اَے آدمؔ زاد، نبُوّت کر اَور کہہ: ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ” ’ماتم کرو اَور کہو، ”اُس دِن پر افسوس!“


مَیں تمہاری عیدوں کو ماتم میں اَور تمہارے نغموں کو نوحے میں تبدیل کر دُوں گا۔ اَور تُم سَب کو ٹاٹ پہناؤں گا اَور تُم سَب کے سَر کو گنجا کر دُوں گا۔ اَور اَیسا ماتم برپا کروں گا جَیسے اِکلوتے بیٹے کی خاطِر ہوتاہے اَور اُس کا اَنجام روزِ تلخ جَیسا ہوگا۔“


تَب حنُونؔ نے داویؔد کے سفیروں کو پکڑ لیا اَور پھر اُنہیں واپس بھیج دیا لیکن اُن کی حالت یہ تھی کہ اُن کی داڑھیاں اَور مونچھیں غائب تھیں اَور اُن کے زیرِ جامے کولہوں سے لے کر نیچے تک پھٹے ہُوئے تھے۔


”اَے حِشبونؔ ماتم کر کہ عَیؔ تباہ کر دیا گیا! اَے ربّہؔ کے باشِندوں، چِلّاؤ! ٹاٹ پہن کر ماتم کرو؛ دیواروں کے اَندر اِدھر اُدھر دَوڑو، کیونکہ مولکؔ اَپنے کاہِنوں اَور حاکموں کے ساتھ، جَلاوطن کیا جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات