Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 15:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 مُوآب کے خِلاف نبُوّت: ایک ہی رات میں، مُوآب کا شہر عاؔر تباہ ہو گیا! ایک ہی رات میں، مُوآب کا شہر قیرؔ تباہ ہو گیا!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 موآؔب کی بابت بارِ نبُوّت۔ ایک ہی رات میں عارِ موآؔب خراب و نابُود ہو گیا ایک ہی رات میں قِیرِ موآؔب خراب و نیست ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 मोआब के बारे में रब का फ़रमान : एक ही रात में मोआब का शहर आर तबाह हो गया है। एक ही रात में मोआब का शहर क़ीर बरबाद हो गया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 موآب کے بارے میں رب کا فرمان: ایک ہی رات میں موآب کا شہر عار تباہ ہو گیا ہے۔ ایک ہی رات میں موآب کا شہر قیر برباد ہو گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 15:1
20 حوالہ جات  

اَور وہ مغرب کی جانِب فلسطینیوں کے نشیبی کے علاقوں پر جھپٹ پڑیں گے؛ اَور باہم مِل کر مشرق کے لوگوں کو لُوٹ لیں گے۔ وہ اِدُوم اَور مُوآب پر ہاتھ ڈالیں گے، اَور بنی عمُّون اُن کی اِطاعت کریں گے۔


”حِشبونؔ سے آگ نکلی یعنی سیحونؔ کے شہر سے شُعلہ بھڑکا جِس نے مُوآب کے عاؔر کو اَور ارنُونؔ کے اُونچے مقامات کے اُمرا کو بھسم کر دیا۔


کیونکہ اِس پہاڑ پر یَاہوِہ کا ہاتھ ہمیشہ قائِم رہے گا؛ اَور مُوآب اُس کے پاؤں تلے اَیسا کُچلا جائے گا جَیسے بھُوسا کھاد میں کُچلا جاتا ہے۔


میرا دِل مُوآب کے لیٔے، اَور میرا ضمیر قیرؔ حارسیتھؔ کے لیٔے بربط کی طرح نوحہ کرتا ہے۔


چنانچہ اہلِ مُوآب واویلا کرتے ہیں، وہ سَب مِل کر مُوآب کے لیٔے واویلا کرتے ہیں۔ وہ قیرؔ حارسیتھؔ کے کشمش کی ٹکیا کے لیٔے۔ رنجیدہ ہوکر ماتم کریں گے۔


جِس سال آحازؔ بادشاہ نے وفات پائی، اُسی سال یہ نبُوّتی پیغام آیا:


جَیسے مِصر، یہُودیؔہ، اِدُوم، بنی عمُّون اَور مُوآب اَور وہ لوگ جو گال کے بال مُنڈواتے اَور بیابان میں رہتے ہیں، کیونکہ یہ سَب قومیں دراصل نامختون ہیں اَور بنی اِسرائیل کا سارا گھرانا بھی دِل کا نامختون ہے۔“


بابیل کے خِلاف نبُوّت جسے یَشعیاہ بِن آموصؔ نے رُویا میں پایا:


اَور اِسرائیلیوں نے قصبوں کو نِیست و نابود کر دیا اَور ہر ایک شخص نے ہر اَچھّے کھیت میں پتّھر پھینک کر اُسے پتّھروں سے بھر دیا۔ اَور تمام پانی کے چشموں کو بند کر دیا اَور ہر اَچھّے درخت کو کاٹ ڈالا۔ اگرچہ صِرف قیرؔ حارسیتھؔ اَور اِس کے پتّھروں کی فصیل باقی رہ گئی تھی لیکن گوفن چلانے والوں نے اُس کا محاصرہ کیا اَور اُس پر بھی حملہ کر دیا۔


”آج تُم سَب عاؔر شہر سے یعنی مُوآب کی سرحد سے گزر جاؤگے۔


تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے کہا، ”تُم مُوآبیوں کو دِق نہ کرنا اَور نہ ہی اُنہیں جنگ کے لیٔے چھیڑنا۔ مَیں اُن کی سرزمین کا کویٔی بھی حِصّہ تُمہیں نہ دُوں گا کیونکہ مَیں نے عاؔر شہر کو لَوطؔ کی نَسل کو مِیراث کے طور پر دے دیا ہے۔“


وہ تیری اُونچی اَور مضبُوط فصیلوں کے بُرج توڑ کر اُنہیں نیچا کریں گے؛ اَور اُنہیں زمین پر گرا کر خاک میں مِلا دیں گے۔


جَب تُم بنی عمُّون کے قریب پہُنچو تو اُنہیں ستانا مت اَور نہ اُنہیں جنگ کے لیٔے اُکسانا کیونکہ مَیں بنی عمُّون کے مُلک کا کویٔی بھی حِصّہ تُمہیں مِیراث کے طور پر نہ دُوں گا۔ مَیں نے اُسے بنی لَوطؔ کو مِیراث میں دے دیا ہے۔“


ہم مُوآب کے غُرور کے بارے میں سُن چُکے ہیں۔ اُس کی خُود پسندی، خُود بینی، تکبُّر اَور گستاخی کے بارے میں بھی۔ لیکن اُس کی شیخیاں ہیچ ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات