Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 14:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 ”مَیں اُسے اُلّوؤں کا مَسکن، اَور اُس کی زمین کو دلدل بنا دُوں گا؛ اَور فنا کے جھاڑو سے اُسے صَاف کر ڈالُوں گا،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 ربُّ الافواج فرماتا ہے مَیں اُسے خارپُشت کی مِیراث اور تالاب بنا دُوں گا اور مَیں اُسے فنا کے جھاڑُو سے صاف کر دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 बाबल ख़ारपुश्त का मसकन और दलदल का इलाक़ा बन जाएगा, क्योंकि मैं ख़ुद उसमें तबाही का झाड़ू फेर दूँगा।” यह रब्बुल-अफ़वाज का फ़रमान है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 بابل خارپُشت کا مسکن اور دلدل کا علاقہ بن جائے گا، کیونکہ مَیں خود اُس میں تباہی کا جھاڑو پھیر دوں گا۔“ یہ رب الافواج کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 14:23
17 حوالہ جات  

اُس میں جنگلی جانور کے ریوڑ، اَور ہر قِسم کے حَیوان لیٹیں گے۔ چیخنے والا اُلّو حواصل اَور خارپُشت اُس کے سُتونوں کے سِروں پر گھونسلے بنائیں گے۔ اَور اُن کے بولنے کی آواز کھڑکیوں میں سے سُنایٔی دے گی، اُس کی دہلیزوں میں ویرانی ہوگی، کیونکہ دیودار کا کام کھُلا چھوڑا جایٔےگا۔


اُس کے بعد ایک دُوسرا فرشتہ آیا اَور بُلند آواز سے اعلان کیا، ” ’گِر پڑا! وہ عظیم شہر بابیل گِر پڑا،‘ جِس نے اَپنی زناکاری کے قہر کی مَے سَب قوموں کو پلائی ہے۔“


” ’اِس وجہ سے میں یرُبعامؔ کے گھرانے پر مُصیبت نازل کرنے والا ہُوں اَور مَیں یرُبعامؔ کے خاندان سے ہر ایک مَرد کو خواہ وہ اِسرائیل میں غُلام ہو یا آزاد ہو، فنا کر دوں گا۔ اَور مَیں یرُبعامؔ کے خاندان کا اُسی طرح سے صفایا کر دُوں گا جِس طرح لوگ گوبر کو جَلا کر اُس کی راکھ کو پھینک دیتے ہیں۔


اُس نے بُلند آواز سے اعلان کیا، ” ’گِر پڑا، وہ عظیم شہر بابیل گِر پڑا!‘ جو بدرُوحوں کا مَسکن اَور ہر ناپاک رُوح کا اڈّا بَن گیا تھا، اَور ہر ناپاک پرندہ کا بسیرا اَور ہر ناپاک اَور مکرُوہ حَیوان کا اڈّا ہو گیا تھا۔


مَیں یروشلیمؔ پر سامریہؔ کی طرح ایک پیمائشی جریب اَور احابؔ کے خاندان کی طرح ساہول کا اِستعمال کروں گا۔ مَیں یروشلیمؔ کو اِس طرح مٹا دوں گا جَیسے برتن کو پونچھ دیا جاتا ہے، مَیں اِسے پونچھ کر اُلٹا کر دوں گا۔


واویلا کرو کیونکہ یَاہوِہ کا دِن قریب ہے؛ وہ قادرمُطلق کی طرف سے بڑی تباہی لے کر آئے گا۔


وہ پھر کبھی آباد نہ ہوگا اَور پُشت در پُشت اُس میں کویٔی نہ بسے گا؛ کویٔی عربی وہاں خیمہ زن نہ ہوگا، نہ کویٔی چرواہا اَپنے گلّوں کو وہاں آرام کرنے دے گا۔


سمُندر کے کنارے والے صحرا کے متعلّق نبُوّت: جِس طرح جُنوبی علاقہ سے تیز آندھیاں آتی ہیں، اُسی طرح بیابان سے جو ایک دہشت کی سرزمین ہے، ایک حملہ آ وار آ رہاہے۔


شمال کی جانِب سے ایک قوم اُس پر حملہ کرےگی، اَور اُس کے مُلک کو اُجاڑ دے گی۔ اَور وہاں کویٔی باشِندہ نہ رہے گا؛ آدمی اَور جانور دونوں بھاگ جائیں گے۔


دُور دراز سے اُس کے خِلاف چلے آؤ۔ اَور اُس کے اناج کے گودام کھول دو؛ اناج کے ڈھیر کی مانند بابیل کو بالکُل نِیست و نابود کر دو اَور اُس کی کوئی بھی چیز باقی نہ چھوڑو۔


پھر کہنا، ’اَے یَاہوِہ، آپ نے فرمایاہے کہ آپ اِس مقام کو تباہ کر دیں گے تاکہ یہاں کویٔی اِنسان یا حَیوان نہ رہے اَور وہ ہمیشہ کے لیٔے ویران ہو جائے گا۔‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات