Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 14:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 مُختلف قومیں اُنہیں اُن ہی کے مُلک میں پہُنچائیں گی۔ اَور بنی اِسرائیل یَاہوِہ کی سرزمین میں اُن قوموں کے مالک ہوں گے اَور قوموں کو اَپنے غُلام اَور لونڈیاں بنائیں گے۔ وہ اَپنے اسیر کرنے والوں کو اسیر کر لیں گے اَور اَپنے ظُلم ڈھانے والوں پر حُکمران ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور لوگ اُن کو لا کر اُن کے مُلک میں پُہنچائیں گے اور اِسرائیل کا گھرانا خُداوند کی سرزمِین میں اُن کا مالِک ہو کر اُن کو غُلام اور لَونڈیاں بنائے گا کیونکہ وہ اپنے اسِیر کرنے والوں کو اسِیر کریں گے اور اپنے ظُلم کرنے والوں پر حُکُومت کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 दीगर क़ौमें इसराईलियों को लेकर उनके वतन में वापस पहुँचा देंगी। तब इसराईल का घराना इन परदेसियों को विरसे में पाएगा, और यह रब के मुल्क में उनके नौकर-नौकरानियाँ बनकर उनकी ख़िदमत करेंगे। जिन्होंने उन्हें जिलावतन किया था उन्हीं को वह जिलावतन किए रखेंगे, जिन्होंने उन पर ज़ुल्म किया था उन्हीं पर वह हुकूमत करेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 دیگر قومیں اسرائیلیوں کو لے کر اُن کے وطن میں واپس پہنچا دیں گی۔ تب اسرائیل کا گھرانا اِن پردیسیوں کو ورثے میں پائے گا، اور یہ رب کے ملک میں اُن کے نوکر نوکرانیاں بن کر اُن کی خدمت کریں گے۔ جنہوں نے اُنہیں جلاوطن کیا تھا اُن ہی کو وہ جلاوطن کئے رکھیں گے، جنہوں نے اُن پر ظلم کیا تھا اُن ہی پر وہ حکومت کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 14:2
34 حوالہ جات  

بیگانے تمہارے گلّوں کی نگہبانی کریں گے؛ اَور پردیسی تمہارے کھیتوں اَور تاکستانوں میں کام کریں گے۔


تُجھ پر ظُلم ڈھانے والے کے بیٹے سَر جُھکائے ہُوئے تیرے سامنے آئیں گے؛ اَور تیری تحقیر کرنے والے سبھی لوگ تیرے قدموں میں جھُکیں گے اَور تُجھے یَاہوِہ کا شہر، اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کا صِیّونؔ کہہ کر پُکاریں گے۔


” ’لیکن جتنے تُمہیں نگل رہے ہیں وہ آپ ہی نگلے جایٔیں گے؛ اَور تمہارے سبھی دُشمن جَلاوطن ہوں گے۔ جو تُمہیں لُوٹتے ہیں وہ خُود لُوٹے جایٔیں گے؛ اَورجو تُمہیں غارت کرتے ہیں خُود غارت ہو جایٔیں گے۔


لیکن خُداتعالیٰ کے مُقدّس لوگ بادشاہی پائیں گے جو اَبد تک اُس کے مالک ہوں گے۔ ہاں، ابدُالآباد تک۔‘


بادشاہ تیرے بچّوں کو پدرانہ شفقت سے پالیں گے، اَور اُن کی رانیاں دایہ گیری کریں گی۔ وہ تیرے سامنے مُنہ کے بَل زمین پر سَجدہ کریں گے؛ اَور تیرے پاؤں کی دُھول چاٹیں گے۔ تَب تُو جانے گی کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں؛ جو مُجھ سے اُمّید لگائے ہوں گے وہ مایوس نہ ہوں گے۔“


دیکھ، میں شیطان کے اُن جماعت والوں کو تیرے قابُو میں کر دُوں گا، جو اَپنے آپ کو یہُودی کہتے ہیں مگر ہیں نہیں بَلکہ جھُوٹے ہیں، دیکھ، میں اَیسا کروں گا کہ وہ آکر تمہارے قدموں میں سَجدہ کریں گے اَور وہ تسلیم کریں گے کہ میں تُم سے مَحَبّت رکھتا ہُوں۔


یہ کام اُنہُوں نے کیا تو رضامندی سے ہے لیکن یہ اُن کا فرض بھی ہے کیونکہ جَب غَیریہُودی مسیحی مُومِنین نے یہُودی مسیحی مُومِنین کی رُوحانی برکتوں سے فائدہ اُٹھایا ہے تو لازِم ہے کہ وہ بھی اَپنی جِسمانی نِعمتوں سے اُن کی خدمت کریں۔


اُس وقت اُس قوم کی طرف سے جِس کے لوگ بُلند قامت اَور خُوبصورت ہیں، اَور جِس کا خوف دُور دراز کے مُلکوں پر چھایا ہُواہے، جو عجِیب و غریب زبان بولنے والی جارحانہ قوم ہے، جِس کی سرزمین دریاؤں سے منقسم ہے قادرمُطلق یَاہوِہ کے لیٔے عطیات پیش کئے جایٔیں گے۔ یہ عطیات قادرمُطلق یَاہوِہ کے نام کے مَسکن یعنی کوہِ صِیّونؔ پر پیش کئے جایٔیں گے۔


جَب وہ آسمان پر چڑھے، تو قَیدیوں کو اَپنے ساتھ لے گیٔے؛ آپ نے اَپنی اُمّت سے، بَلکہ باغی اِنسانوں سے بھی انعامات قبُول فرمایٔے۔ تاکہ اَے یَاہوِہ، خُدا وہاں سکونت کر سکیں۔


اِسی وجہ سے کِتاب مُقدّس کا فرمان ہے: ”جَب آپ آسمان پر چڑھے، تو قَیدیوں کو اَپنے ساتھ لے گیٔے اَور آپ نے لوگوں کو انعامات سے نوازا۔“


میرے بھائیو اَور بہنوں! تُم آزاد ہونے کے لیٔے بُلائے گیٔے ہو۔ لیکن اِس آزادی کو اَپنی جِسمانی نَفسانی خواہشات کے لیٔے اِستعمال نہ کرو؛ بَلکہ، مَحَبّت سے ایک دُوسرے کی خدمت کرتے رہو۔


چنانچہ ہم اُن دلیلوں اَور اُونچی باتوں کو جو خُدا کی پہچان کے بر خِلاف اُٹھتی ہیں ڈھا دیتے ہیں، اَور ہر ایک خیال کو قَید کرکے المسیح کے تابع کر دیتے ہیں۔


اُن کے علاوہ 7,337 خادِم اَور خادِمائیں اَور 200 موسیقار مَرد اَور خواتین بھی تھے۔


لیکن اگر وہ خادِم اَپنے دِل میں یہ کہنے لگے، ’میرے مالک کے آنے میں ابھی دیر ہے‘ اَور دُوسرے خادِموں اَور خادِماؤں کو مارنا پیٹنا شروع کر دے اَور خُود کھا پی کرنشے میں متوالا رہنے لگے؟


”تَب اشُور اُس تلوار سے گِرے گا جو اِنسان کی نہیں ہے؛ وُہی تلوار جو فانی اِنسان کی نہیں ہے، اُنہیں ہلاک کر ڈالے گی۔ وہ تلوار کے سامنے سے بھاگ جایٔیں گے اَور اُن کے نوجوانوں سے زبردستی مشقّت کروائی جائے گی۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”مِصر کی پیداوار اَور کُوشؔ کی تجارتی اَشیا اَور شیبا کے بُلند قامت لوگ تیرے پاس آئیں گے اَور تیرے ہو جایٔیں گے؛ وہ تیرے پیچھے پیچھے چلیں گے، اَور زنجیروں میں جکڑے، رینگتے ہُوئے تیرے پاس آئیں گے۔ وہ تیرے سامنے جھُکیں گے اَور مِنّت کرکے کہیں گے: ’یقیناً خُدا تیرے ساتھ ہے اَور دُوسرا کویٔی نہیں؛ اُس کے سِوا اَور کویٔی خُدا نہیں۔‘ “


یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، مَیں ہاتھ اُٹھاکر غَیر قوموں کو اِشارہ کروں گا، اَور مُختلف مُلکوں کے لوگوں کے سامنے اَپنا پرچم کھڑا کروں گا؛ وہ تیرے بیٹوں کو اَپنی گود میں لے کر اَور تیری بیٹیوں کو اَپنے کندھوں پر بِٹھا کر لائیں گے۔


لیکن یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”ہاں، قَیدی زورآور سے چھُڑا لیٔے جایٔیں گے، اَور مالِ غنیمت ظالِم سے چھین لیا جائے گا؛ میں اُن لوگوں سے لڑوں گا جو تُجھ سے لڑتے ہیں، اَور تیرے بچّوں کو بچا لُوں گا۔


کیونکہ تُم داہنی اَور بائیں طرف پھیلے گی؛ اَور تیری نَسل قوموں کو ہٹا کر اُن کے ویران شہروں میں بسیں گی۔


لیکن وہ دِن آ رہے ہیں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جَب مَیں عمُّونیوں کے ربّہؔ شہر کے خِلاف، جنگ کی للکار سُناؤں گا؛ تَب وہ کھنڈروں کا ڈھیر بَن جائے گا اَور اُس کے گِردونواح کے دیہات میں آگ لگا دی جائے گی۔ یَاہوِہ فرماتے ہیں، تَب بنی اِسرائیل اُن لوگوں کو کھدیڑ دے گا،“ جنہوں نے اُسے کھدیڑ دیا تھا۔


اُنہیں کھیتوں سے لکڑی جمع نہ کرنی پڑےگی، نہ جنگلوں سے اُسے کاٹنا ہوگا کیونکہ وہ اسلحہ کو ہی ایندھن کے کام میں لائیں گے اَور وہ اَپنے چھیننے والوں سے چھینیں گے اَور اَپنے لُوٹنے والوں کو لُوٹیں گے۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔


مَیں تمہارے بیٹوں اَور بیٹیوں کو اہلِ یہُوداہؔ کے ہاتھ بیچوں گا اَور وہ اُنہیں شبائیوں کے ہاتھ فروخت کریں گے جو بہت دُور رہنے والی قوم ہے۔“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


لیکن رِہائی کوہِ صِیّونؔ پر مَوجُود ہوگی؛ اَور وہ مُقدّس مقام ہوگا، اَور بنی یعقوب اَپنی مِیراث پر قابض ہوں گے۔


یقیناً مَیں اُن کے خِلاف اَپنا ہاتھ اُٹھاؤں گا تاکہ اُن کے غُلام اُنہیں لُوٹ لیں۔ تَب تُم جانوگے کہ یَاہوِہ قادرمُطلق نے مُجھے بھیجا ہے۔


” ’تمہارے غُلام اَور تمہاری لونڈیاں اُن قوموں میں سے ہُوں جو تمہارے چَوگرد رہتی ہیں؛ اُن ہی میں سے تُم غُلام اَور لونڈی خریدا کرنا۔


نگاہیں اُٹھا اَور چاروں طرف نظر ڈال: تو تُو دیکھے گی کہ سَب لوگ جمع ہوکر تیرے پاس آ رہے ہیں؛ تیرے بیٹے بھی دُور سے آئیں گے، اَور وہ تیری بیٹیوں کو گود میں اُٹھائے ہُوئے ہوں گے۔


کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”میں سلامتی کو ندی کی مانند، اَور مُختلف قوموں کی دولت کو سیلاب کی مانند اُس کی طرف رواں کروں گا؛ اَور تُم دُودھ پیوگے اَور گود میں اُٹھائے جاؤگے اَور پیار سے اُس کے گھٹنوں پر اُچھالے جاؤگے۔


اَے بنی آدمؔ یَاہوِہ کے حُضُور خاموش رہو کیونکہ وہ اَپنے مُقدّس قِیام سے کچھ خاص کام کرنے کو فوراً اُٹھے ہیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات