Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 14:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 مُختلف قوموں کے تمام بادشاہ اَپنی اَپنی قبر میں نہایت شان سے سو رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 قَوموں کے تمام بادشاہ سب کے سب اپنے اپنے مسکن میں شَوکت کے ساتھ آرام کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 दीगर ममालिक के तमाम बादशाह बड़ी इज़्ज़त के साथ अपने अपने मक़बरों में पड़े हुए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 دیگر ممالک کے تمام بادشاہ بڑی عزت کے ساتھ اپنے اپنے مقبروں میں پڑے ہوئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 14:18
11 حوالہ جات  

کہ تُم یہاں کیا کر رہاہے اَور تُجھے کس نے اِجازت دی اَپنے لیٔے یہاں قبر تراشے، بُلندی پر اَپنی قبر کھدوائے اَور چٹّان میں اَپنے لیٔے آرامگاہ بنوائے؟


میں جانتا ہُوں کہ آپ مُجھے موت تک پہُنچا دیں گے، اُس جگہ تک جو سَب جانداروں کے لیٔے مُقرّر ہے۔


اَور جَب ارامی فَوج یُوآشؔ کو کافی زخمی کرکے چھوڑکر واپس چلی گئی۔ تَب یُوآشؔ ہی کے مُلازمین نے اُس کے خِلاف سازش کی اَور اُسے اُس کے بِستر پر ہی قتل کر دیا۔ یہ یہویادعؔ کاہِنؔ کے بیٹے کو قتل کرنے کی سزا تھی۔ لہٰذا یُوآشؔ کی وفات ہو گئی اَور اُسے داویؔد کے شہر میں دفنایا گیا لیکن لوگوں نے اُسے شاہی قبروں میں نہیں دفنایا۔


اَور یہویادعؔ کاہِنؔ اَپنے اَچھّے کام کی وجہ سے اِسرائیل میں خُدا اَور اُن کے بیت المُقدّس کے لیٔے کیا تھا داویؔد کے شہر میں بادشاہوں کے ساتھ دفن کیا گیا۔


جَب لوگ اُونچی جگہوں سے اَور گلیوں میں خطرات سے ڈرنے لگیں؛ جَب بادام کے درخت میں پھُول آئیں اَور ٹِڈّی ایک بوجھ مَعلُوم ہو اَور خواہش مُردہ سِی ہو جائے۔ تَب آدمی اَپنے اَبدی مکان میں چلا جاتا ہے اَور ماتم کرنے والے گلی گلی پھرتے ہیں۔


اگر کسی آدمی کے سَو بچّے ہُوں اَور وہ برسوں تک زندہ رہے تاہم خواہ وہ کتنا ہی عرصہ زندہ رہے، اگر وہ اَپنی خُوشحالی سے لُطف اَندوز نہیں ہو سَکتا اَور اُس کی مُناسب تجہیزوتکفین نہیں ہوتی تو میں کہتا ہُوں کہ ماں کے پیٹ سے ہی مَرا ہُوا پیدا ہونے والا بچّہ اُس سے زِیادہ اَچھّا ہے۔


جِس نے جہاں کو صحرا بنا دیا، اَور اُس کے شہروں کو ڈھا دیا اَور اَپنے اسیروں کو اُن کے گھر لَوٹنے نہ دیا؟“


لیکن تُو ایک سُوکھی ہُوئی شاخ کی طرح اَپنی قبر سے باہر پھینک دیا گیا، تُو مقتولوں کے نیچے دبا پڑا ہے، اَور اُن کے نیچے جنہیں تلوار سے چھیدا گیا اَورجو گڑھے کے پتّھروں تک نیچے گِرے ہیں، ایک لاش کی طرح جو پاؤں کے نیچے روندی گئی ہو،


لیکن جَب وہ اُسے دفن کرنے کی غرض سے باہر نکلے تو اُنہیں اِیزبِلؔ کی کھوپڑی، اُس کے پاؤں اَور ہاتھوں کے سِوا اَور کچھ نہ مِلا۔


دُنیا کے بادشاہوں اَور مُشیروں کے ساتھ، جنہوں نے اَپنے لیٔے مقبرے بنائے جو اَب کھنڈرات بَن کر رہ گیٔے ہیں،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات