Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 14:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 جِس نے جہاں کو صحرا بنا دیا، اَور اُس کے شہروں کو ڈھا دیا اَور اَپنے اسیروں کو اُن کے گھر لَوٹنے نہ دیا؟“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 جِس نے جہان کو وِیران کِیا اور اُس کی بستِیاں اُجاڑ دِیں۔ جِس نے اپنے اسِیروں کو آزاد نہ کِیا کہ گھر کی طرف جائیں؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 क्या इसी ने दुनिया को वीरान कर दिया और उसके शहरों को ढाकर क़ैदियों को घर वापस जाने की इजाज़त न दी?’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 کیا اِسی نے دنیا کو ویران کر دیا اور اُس کے شہروں کو ڈھا کر قیدیوں کو گھر واپس جانے کی اجازت نہ دی؟‘

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 14:17
14 حوالہ جات  

اُن کے آگے آگے آگ بھسم کرتی جاتی ہے، اَور اُن کے پیچھے شُعلے کی لپٹیں ہیں۔ اُن کے سامنے کی زمین باغِ عدنؔ کی مانند ہے، اَور اُن کے پیچھے ایک ویران بیابان ہے۔ کویٔی چیز اُن سے نہیں بچ پاتی۔


اَور مَیں اَپنا ہاتھ اُن کے خِلاف بڑھاؤں گا اَور مُلک کو بیابان سے لے کر دِبلہ تک، جہاں جہاں وہ بستے ہیں، ویران اَور سُنسان کر دُوں گا۔ تَب وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔‘ “


آپ کے مُقدّس شہر بنجر بَن گیٔے ہیں؛ یہاں تک کہ صِیّونؔ بھی بنجر پڑا ہے اَور یروشلیمؔ ویران ہے۔


”روزہ جو میری پسند کا ہے، کیا وہ یہ نہیں: کہنا اِنصافی کی زنجیروں توڑی جایٔیں جُوئے کی رسّیاں کھول دی جایٔیں، مظلوموں کو آزاد کیا جائے اَور ہر جُوا توڑ دیا جائے؟


مَیں اَپنی راستبازی میں خورشؔ کو برپا کروں گا: اَور اُس کی تمام راہیں سیدھی کروں گا۔ وہ میرا شہر پھر سے تعمیر کرےگا اَور میرے جَلاوطنوں کو آزاد کرےگا، لیکن کسی قیمت یا اِنعام کے عوض نہیں۔ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔“


جو تیری طرف ٹِکٹِکی لگا کر تُجھے دیکھتے ہیں، تیری قِسمت پر غور کرکے کہتے ہیں: ”کیا یہ وُہی اِنسان ہے جِس نے زمین کو لرزایا اَور مملکتوں کو ہلا دیا،


مُختلف قوموں کے تمام بادشاہ اَپنی اَپنی قبر میں نہایت شان سے سو رہے ہیں۔


یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے: ”بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ پر، ظُلم ڈھائے جا رہے ہیں۔ اُن کو اسیر کرنے والے اُنہیں قَید میں رکھے ہُوئے ہیں، اَور اُنہیں رہا کرنے سے اِنکار کرتے ہیں۔


اُن کی قبریں گہرے گڑھوں میں ہیں اَور اُس کی فَوج اُس کی قبر کے اِردگرد ہے۔ جِن لوگوں نے زندوں کے مُلک میں دہشت مچا رکھی تھی وہ اَب مَرے پڑے ہیں اَور سَب کے سَب تلوار کے شِکار ہُوئے ہیں۔


وہ خوفناک اَور دہشت ناک لوگ ہیں؛ وہ اَپنے لیٔے خُود ہی اَپنا قانُون ہیں وہ خُود اَپنی عزّت کو بڑھاتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات