Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 14:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 میں بادلوں کے سَروں سے بھی اُوپر چڑھ جاؤں گا؛ میں خُداتعالیٰ کی مانند بنُوں گا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 مَیں بادلوں سے بھی اُوپر چڑھ جاؤُں گا۔ مَیں خُدا تعالیٰ کی مانِند ہُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 मैं बादलों की बुलंदियों पर चढ़कर क़ादिरे-मुतलक़ के बिलकुल बराबर हो जाऊँगा।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 مَیں بادلوں کی بلندیوں پر چڑھ کر قادرِ مطلق کے بالکل برابر ہو جاؤں گا۔‘

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 14:14
12 حوالہ جات  

”اِس لیٔے سُن اَے عشرت میں غرق رہنے والی، تُو جو بے خوف ہوکر مطمئن بیٹھی ہے اَور اَپنے دِل میں کہتی ہے، ’مَیں ہُوں اَور میرے سِوا کویٔی نہیں۔ مَیں کبھی بِیوہ نہ ہوں گی نہ بے اَولاد رہُوں گی۔‘


بَلکہ خُدا جانتا ہے کہ جِس دِن تُم اُسے کھاؤگے، تمہاری آنکھیں کھُل جایٔیں گی اَور تُم خُدا کی مانند نیکی اَور بدی کے جاننے والے بَن جاؤگے۔“


وہ ہر نام نہاد خُدا یا عبادت کے لائق کسی بھی چیز کی جو خُدا یا معبُود کہلاتی ہے اُس کی مُخالفت کرےگا، وہ خُود کو اِن سَب سے بڑا معبُود ٹھہرائے گا اَور یہاں تک کہ وہ خُدا کے مَقدِس میں بیٹھ کر اَپنے خُدا ہونے کا اعلان کر دے گا۔


خواہ اُس کا غُرور آسمان تک بُلند ہو جائے اَور اُس کا سَر بادلوں کو چھُولے،


”اَے آدمؔ زاد، صُورؔ کے حُکمران سے کہہ، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ” ’اَپنے دِل کے غُرور میں تُو کہتاہے، ”میں خُدا ہُوں؛ اَور سمُندر کے درمیان میں خُدا کے تخت پر بیٹھا ہُوں۔“ حالانکہ تُو سوچتا ہے کہ تُو خُدا کی طرح عقلمند ہے، پھر بھی تُو اِنسان ہی ہے، خُدا نہیں۔


” ’چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: چونکہ عظیم دیودار اِس قدر بُلند قامت بنا اَور اُس نے اَپنا سَر گھنے پتّوں میں سے اُونچا اُٹھایا اَور اَپنی بُلندی پر فخر کرنے لگا،


سمُندر کے کنارے والے صحرا کے متعلّق نبُوّت: جِس طرح جُنوبی علاقہ سے تیز آندھیاں آتی ہیں، اُسی طرح بیابان سے جو ایک دہشت کی سرزمین ہے، ایک حملہ آ وار آ رہاہے۔


”اَے بابیل کی کنواری بیٹی، نیچے اُتر آ اَور خاک پر بیٹھ؛ اَے کَسدیوں کی ملِکہ کا شہر، تُو بِنا تخت زمین پر بیٹھ۔ تُو پھر کبھی نازک اندام اَور نازنین نہ کہلائے گی۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، مَیں بابیل اَور لیب کومائےؔ کے لوگوں کے خِلاف ایک غارت گر کی رُوح کو اُبھاروں گا۔


”تَب وہ بادشاہ اَپنی مرضی کے مُطابق کچھ بھی کرےگا۔ وہ اَپنے آپ کو ہر معبُود سے بُلند و بالا بنائے گا اَور معبُودوں کے خُدا کے خِلاف حیرت اَنگیز باتیں کہے گا۔ قہر کا وقت مُکمّل ہونے تک وہ کامیاب ہوگا کیونکہ جو طے شُدہ ہے وہ واقع ہوگا۔


وہ اَپنے آباؤاَجداد کے معبُودوں کا لحاظ نہ کرےگا نہ اُس کا جسے عورتیں چاہتی ہیں۔ نہ کسی اَور معبُود کی پروا کرےگا بَلکہ اَپنے آپ کو اُن سَب پر افضل قرار دے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات