Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 14:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اَے صُبح کے سِتارے، فجر کے بیٹے، تُو کیسے آسمان سے گِر پڑا! تُو جو کسی زمانہ میں قوموں کو زیرِ کرتا تھا، خُود بھی زمین پر پٹکا گیا!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اَے صُبح کے روشن سِتارے تُو کیونکر آسمان پر سے گِر پڑا! اَے قَوموں کو پست کرنے والے تُو کیونکر زمِین پر پٹکا گیا!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 ऐ सिताराए-सुबह, ऐ इब्ने-सहर, तू आसमान से किस तरह गिर गया है! जिसने दीगर ममालिक को शिकस्त दी थी वह अब ख़ुद पाश पाश हो गया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 اے ستارۂ صبح، اے ابنِ سحر، تُو آسمان سے کس طرح گر گیا ہے! جس نے دیگر ممالک کو شکست دی تھی وہ اب خود پاش پاش ہو گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 14:12
18 حوالہ جات  

یِسوعؔ نے اُن سے کہا، ”مَیں نے شیطان کو بجلی کی طرح آسمان سے گِرتے ہویٔے دیکھ رہاتھا۔


جَب تیسرے فرشتے نے اَپنا نرسنگا پھُونکا تو مشعل کی طرح جلتا ہُوا ایک بڑا سا ستارہ آسمان سے ٹوٹ کر ایک تہائی دریاؤں اَور پانی کے چشموں پر گرا۔


”مُجھ یِسوعؔ، نے اَپنا فرشتہ تمہارے پاس اِس لیٔے بھیجا کہ وہ تمام جماعتوں میں اِن باتوں کی تمہارے آگے گواہی دے کہ میں حضرت داویؔد کی اصل اَور نَسل اَور صُبح کا نُورانی ستارہ ہُوں۔“


اَور اُس تجربہ سے زِیادہ ہمارے پاس نبیوں کا وہ کلام ہے جو بڑا مُعتبر ہے اَور تُم اَچھّا کرتے ہو جو یہ سمجھ کر اُس پر غور کرتے رہتے ہو کہ وہ ایک چراغ ہے جو تاریکی میں رَوشنی دیتاہے جَب تک صُبح نہ ہو اَور صُبح کا سِتارا المسیح تمہارے دِلوں میں چمکنے نہ لگے۔


آسمان کے سِتارے پگھل جایٔیں گے اَور آسمان طُومار کی طرح لپیٹا جائے گا؛ اَور تمام اجرامِ فلکی انگور کی بیل کے مُرجھائے ہُوئے پتّوں، اَور اَنجیر کے درخت کے سُوکھنے سڑے پھلوں کی طرح گِر جایٔیں گے۔


کیونکہ جَب خُدا نے گُناہ کرنے والے فرشتوں کو نہیں بخشا بَلکہ جہنّم میں بھیج کر تاریکی کی زنجیروں میں جکڑ دیا تاکہ عدالت کے دِن تک حِراست میں رہیں۔


جَب پانچویں فرشتہ نے اَپنا نرسنگا پھُونکا تو مَیں نے آسمان سے زمین پر گرا ہُوا ایک ستارہ دیکھا۔ اَور اُس سِتارے کو اتھاہ گڑھے کی کُنجی دی گئی۔


جو ہتھوڑا تمام دُنیا کے لوگوں کو چکنا چُور کرتا تھا وہ اَب کیسے توڑ ڈالا گیا ہے! تمام قوموں کے درمیان اَب بابیل کیسا ویران پڑا ہے!


آسمان کے سِتارے اَور کواکب بے نُور ہو جایٔیں گے۔ اُبھرتا ہُوا سُورج تاریک ہو جائے گا اَور چاند کی رَوشنی جاتی رہے گی۔


خواہ بابیل آسمان تک پہُنچ جائے اَور اَپنے اُونچے قلعوں کو مُستحکم کر لے، تو بھی مَیں اُس کے خِلاف غارت گِر بھیجوں گا،“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


خُداوؔند نے صِیّونؔ کی بیٹی کو اَپنے قہر کے بادل سے کس طرح چھُپا دیا ہے! اُنہُوں نے اِسرائیل کی شان و شوکت کو آسمان سے زمین پر پٹک دیا ہے؛ اَور اَپنے قہر کے دِن اَپنے پاؤں کی چوکی کو یاد نہ کیا۔


پھر وہ تیرے حق میں نوحہ کریں گے اَور تُجھ سے کہیں گے: ” ’اَے نامور شہر جو بحری قوموں سے آباد تھا، تُو کیسے برباد ہُوا! تُو اَور تیرے شہری، سمُندروں میں زورآور مانے جاتے تھے؛ اَور وہاں کے باشِندوں پر، اَپنا خوف جمائے ہویٔے تھے۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، اگرچہ تُم عُقاب کی مانند بُلندی پر پرواز کرو اَور سِتاروں پر اَپنا گھونسلہ تعمیر کرو، تو بھی مَیں تُمہیں وہاں سے بھی نیچے اُتاروں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات