یسعیاہ 14:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ1 یَاہوِہ یعقوب پر مہربان ہوگا پھر ایک بار وہ بنی اِسرائیل کو چُن لے گا۔ اَور اُنہیں خُود اُن ہی کے مُلک میں آباد کریں گے۔ پردیسی اُن سے مِل جایٔیں گے اَور یعقوب کے گھرانے سے مُتّحد ہو جایٔیں گے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس1 کیونکہ خُداوند یعقُوبؔ پر رحم فرمائے گا بلکہ وہ اِسرائیل کو ہنُوز برگُزیدہ کرے گا اور اُن کو اُن کے مُلک میں پِھر قائِم کرے گا اور پردیسی اُن کے ساتھ میل کریں گے اور یعقُوبؔ کے گھرانے سے مِل جائیں گے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस1 क्योंकि रब याक़ूब पर तरस खाएगा, वह दुबारा इसराईलियों को चुनकर उन्हें उनके अपने मुल्क में बसा देगा। परदेसी भी उनके साथ मिल जाएंगे, वह याक़ूब के घराने से मुंसलिक हो जाएंगे। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن1 کیونکہ رب یعقوب پر ترس کھائے گا، وہ دوبارہ اسرائیلیوں کو چن کر اُنہیں اُن کے اپنے ملک میں بسا دے گا۔ پردیسی بھی اُن کے ساتھ مل جائیں گے، وہ یعقوب کے گھرانے سے منسلک ہو جائیں گے۔ باب دیکھیں |
جِس طرح بنی اِسرائیل اَپنی اناج کی نذر کی قُربانی کے عطیات پاک برتنوں میں رکھ کر یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں لے آتے ہیں وَیسے ہی وہ تمہارے سَب بھائیوں کو تمام قوموں میں سے گھوڑوں، رتھوں، پالکیوں، خچّروں اَور اُونٹوں پر بِٹھا کر یروشلیمؔ میں میرے مُقدّس پہاڑ پر یَاہوِہ کے لیٔے ہدیہ کے طور پر لے آئیں گے۔
اِسرائیل کا نَجات دِہندہ اَور قُدُّوس یَاہوِہ اُس سے جو حقیر جانا گیا اَور جِس سے قوموں نے نفرت کی، اَورجو حُکمرانوں کا خادِم ہے، یُوں فرماتے ہیں: ”بادشاہ تُجھے دیکھیں گے اَور کھڑے ہو جایٔیں گے، اُمرا تُجھے دیکھیں گے اَور سرنِگوں ہو جایٔیں گے، یَاہوِہ کی خاطِر جو وفاشعار اَور اِسرائیل کا قُدُّوس ہے جِس نے تُجھے برگُزیدہ کیا ہے۔“
یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”مِصر کی پیداوار اَور کُوشؔ کی تجارتی اَشیا اَور شیبا کے بُلند قامت لوگ تیرے پاس آئیں گے اَور تیرے ہو جایٔیں گے؛ وہ تیرے پیچھے پیچھے چلیں گے، اَور زنجیروں میں جکڑے، رینگتے ہُوئے تیرے پاس آئیں گے۔ وہ تیرے سامنے جھُکیں گے اَور مِنّت کرکے کہیں گے: ’یقیناً خُدا تیرے ساتھ ہے اَور دُوسرا کویٔی نہیں؛ اُس کے سِوا اَور کویٔی خُدا نہیں۔‘ “