Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 13:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اُس کی وجہ سے تمام ہاتھ ڈھیلے پڑ جایٔیں گے، اَور ہر شخص کا دِل پگھل جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اِس لِئے سب ہاتھ ڈِھیلے ہوں گے اور ہر ایک کا دِل پِگھل جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 तब तमाम हाथ बेहिसो-हरकत हो जाएंगे, और हर एक का दिल हिम्मत हार देगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 تب تمام ہاتھ بےحس و حرکت ہو جائیں گے، اور ہر ایک کا دل ہمت ہار دے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 13:7
15 حوالہ جات  

اَور جَب وہ تُجھ سے پوچھیں: ’تُو کیوں آہیں بھرتاہے؟‘ تو کہنا، ’آنے والی خبر کے سبب سے ہر دِل پگھل جائے گا اَور ہر ہاتھ ڈھیلا پڑ جائے گا۔ ہر رُوح ناتواں ہو جائے گی اَور ہر گھٹنا پانی کی مانند کمزور ہو جائے گا۔‘ وہ آ رہی ہے! وہ یقیناً وقوع میں آئے گی۔ یہ یَاہوِہ قادر نے فرمایاہے۔“


وہ خالی ہے، لُوٹ لیا گیا ہے، ویران ہے! دِل پگھل جاتے ہیں، گھُٹنے لڑکھڑاتے ہیں، جِسم کانپتے ہیں، ہر چہرہ زرد ہو جاتا ہے۔


اُن کے قہر کا سامنا کون کر سکتا ہے؟ اَور کون اُن کے ہیبت ناک غضب کو برداشت کر سَکتا ہے؟ اُن کا غُصّہ آگ کی طرح نازل ہوتاہے؛ اُن کے سامنے چٹّانیں لرز جاتی ہیں۔


ہر ہاتھ ڈھیلا پڑ جائے گا اَور ہر گھُٹنا پانی کی مانند کمزور ہو جائے گا۔


مِصر کے متعلّق نبُوّت: دیکھو، یَاہوِہ ایک تیزرَو بادل پر سوار ہوکر مِصر میں آ رہاہے۔ مِصر کے بُت اُن کے سامنے تھرتھراتے ہیں، اَور اہلِ مِصر کے دِل اَندر ہی اَندر پگھل جاتے ہیں۔


اُن کی خبر سُنتے ہی شاہِ بابیل کے، ہاتھ پاؤں ڈھیلے پڑ گیٔے ہیں۔ اَور وہ سخت تکلیف میں مُبتلا ہو گیا ہے، گویا وہ زچّہ کی مانند سخت درد میں۔


تیرے بیٹے غش کھا کر؛ ہر ایک کوچہ کے سِرے پر اَیسے پڑے ہُوئے ہیں، جَیسے ہِرن جال میں پھنسا ہو۔ وہ یَاہوِہ کے غضب اَور تیرے خُدا کی دھمکی سے بے خُود ہیں۔


اِسی وجہ سے اُن لوگوں کی طاقت چھین لی گئی، اَور وہ دہشت زدہ اَور شرمسار ہو گئے۔ وہ کھیتوں میں اُگے ہُوئے پَودوں کی مانند ہیں، بالکُل نازک ہرے پَودوں کی طرح، اَور چھتوں پر خُود اُگنے والی گھاس کی مانند ہیں، جو بڑھنے سے پہلے ہی مُرجھا جاتی ہے۔


اَور اِدُوم کے سردار دہشت زدہ ہوں گے، اَور مُوآب کے سربراہوں پر کپکپی طاری ہو جائے گی، اَور کنعانؔ کے حُکاّم نابود ہو جایٔیں گے؛


جَب ہم نے یہ ماجرا سُنا تو ہمارے دِل پگھل گیٔے اَور تمہارے سبب ہر شخص کا حوصلہ پست ہو گیا کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا ہی اُوپر آسمان کے اَور نیچے زمین کے خُدا ہیں۔


اُنہیں بہتے ہُوئے پانی کی مانند غائب کر دیں؛ اَور جَب وہ کمان کھینچیں تو اُن کے تیر کُند ہو جایٔیں۔


بابیل کے جنگجو فَوجیوں نے لڑنا ترک کر دیا ہے؛ اَور وہ اَپنے قلعوں میں جا بیٹھے ہیں۔ اُن کی قُوّت پست ہُوئی؛ اَور وہ عورتوں کی مانند پست ہو گئے۔ اُس کے مَسکن جَلائے گیٔے؛ اَور اُس کے پھاٹکوں کی سلاخیں توڑ دی گئیں۔


اَے آدمؔ زاد، چِلّا اَور ماتم کر، کیونکہ وہ میرے لوگوں پر چلے گی؛ وہ اِسرائیل کے تمام اُمرا پر اُٹھے گی۔ وہ میرے لوگوں سمیت تلوار کے حوالہ کئے جایٔیں گے۔ اِس لیٔے تُو اَپنی چھاتی پیٹ۔


اَب شیر کی ماند کہاں ہے، وہ جگہ جہاں وہ اَپنے بچّوں کو خُوراک کھِلاتے تھے، شیر، شیرنی اَور اُن کے بچّے کہاں گیٔے، جہاں وہ بے خوف پھرا کرتے تھے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات