Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 13:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 مَیں نے اُن لوگوں کو حُکم دیا ہے جنہیں میں نے جنگ کے لیٔے تیّار کیا ہے؛ اَور اَپنے بہادروں کو بُلایا ہے جو میری فتحیابی پر للکارتے ہیں کہ وہ میرے قہر کو اَنجام دیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 مَیں نے اپنے مخصُوص لوگوں کو حُکم کِیا۔ مَیں نے اپنے بہادُروں کو جو میری خُداوندی سے مسرُور ہیں بُلایا ہے کہ وہ میرے قہر کو انجام دیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 मैंने अपने मुक़द्दसीन को काम पर लगा दिया है, मैंने अपने सूरमाओं को जो मेरी अज़मत की ख़ुशी मनाते हैं बुला लिया है ताकि मेरे ग़ज़ब का आलाए-कार बनें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 مَیں نے اپنے مُقدّسین کو کام پر لگا دیا ہے، مَیں نے اپنے سورماؤں کو جو میری عظمت کی خوشی مناتے ہیں بُلا لیا ہے تاکہ میرے غضب کا آلۂ کار بنیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 13:3
20 حوالہ جات  

اَے اِردگرد کی تمام قوموں جلدی آ جاؤ، اَور وہاں جمع ہو جاؤ۔ اَے یَاہوِہ اَپنے جنگجو سپاہیوں کو لے آ!


”اَے آسمانوں اُس پر خُوشی مناؤ! اَے مُقدّسین! اُس پر خُوشی مناؤ! اَے رسولوں اَور نبیوں! اُس کی تباہی پر خُوشی مناؤ! کیونکہ خُدا نے اُسے تمہارے ساتھ، کی ہوئی بدسلُوکی کی سزا اُسے دے دی ہے۔“


یَاہوِہ نے سمُندر کے اُوپر اَپنا ہاتھ بڑھایا ہے اَور اُس کی مملکتوں کو لرزا دیا ہے۔ اُس نے کنعانؔ کے خِلاف حُکم جاری کیا ہے کہ اُس کے قلعے مِسمار کئے جایٔیں۔


اِسرائیل اَپنے خالق میں شادمان رہے؛ اَور فرزندانِ صِیّونؔ اَپنے بادشاہ کے سبب سے شادمان ہوں۔


وہ دُور کی قوموں کے لیٔے پرچم کھڑا کرتا ہے، اَور اُنہیں زمین کے کناروں سے سیٹی بجا کر بُلاتا ہے۔ اَور وہ فوراً تیز رفتار سے چلے آتے ہیں۔


اِس لیٔے میں شمال کے تمام لوگوں کو اَور اَپنے خادِم شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کو بُلاؤں گا،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اَور مَیں اُنہیں اِس مُلک پر اَور اِس کے تمام باشِندوں پر اَور اُس کے گِردونواح کی تمام قوموں کے خِلاف حملہ کرنے کو چڑھا لاؤں گا اَور مَیں اُنہیں بالکُل برباد کر دُوں گا تاکہ وہ دہشت اَور طعن اَور اَبدی تباہی اَور بربادی کی مثال بَن جایٔیں۔


جَب مُلک میں افواہیں سُنایٔی دیں، تو تمہارا دِل نہ گھبرائے، نہ ہی تُم ڈرو؛ اِس سال ایک افواہ آتی ہے تو اگلے سال دُوسری، مُلک میں تشدّد کی افواہیں اَور ایک حاکم کے دُوسرے کے خِلاف لڑنے کی افواہیں۔


خواہ بابیل آسمان تک پہُنچ جائے اَور اَپنے اُونچے قلعوں کو مُستحکم کر لے، تو بھی مَیں اُس کے خِلاف غارت گِر بھیجوں گا،“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


یَاہوِہ قادر کے سامنے خاموش رہو، کیونکہ یَاہوِہ کا دِن نزدیک ہے۔ یَاہوِہ نے ایک قُربانی تیّار کی ہے اَور جِن کو اُس نے مدعو کیا ہے اُنہیں مخصُوص کیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات