Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 13:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 اُس کے قلعوں میں لکڑبگّھے، اَور اُس کے عالیشان محلوں میں گیدڑ شور مچائیں گے۔ اُس کا دِن قریب آ چُکا، اَور اُس کے دِنوں کو اَب طُول نہ دیا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 اور گِیدڑ اُن کے عالِیشان مکانوں میں اور بھیڑئے اُن کے رنگ محلّوں میں چِلائیں گے۔ اُس کا وقت نزدِیک آ پُہنچا ہے اور اُس کے دِنوں کو اب طُول نہیں ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 जंगली कुत्ते उसके महलों में रोएँगे, और गीदड़ ऐशो-इशरत के क़सरों में अपनी दर्द भरी आवाज़ें निकालेंगे। बाबल का ख़ातमा क़रीब ही है, अब देर नहीं लगेगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 جنگلی کُتے اُس کے محلوں میں روئیں گے، اور گیدڑ عیش و عشرت کے قصروں میں اپنی درد بھری آوازیں نکالیں گے۔ بابل کا خاتمہ قریب ہی ہے، اب دیر نہیں لگے گی۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 13:22
19 حوالہ جات  

قادرمُطلق یَاہوِہ بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ”بابیل کی بیٹی روندنے کے وقت کے کھلیان کی مانند ہے جِس کی بہت جلد کٹائی کا وقت آ جائے گا۔“


جلتی ہُوئی ریت تالاب بَن جائے گی، اَور پیاسی زمین میں چشمے اُبل پڑیں گے۔ جِن ماندوں میں کبھی گیدڑ پڑے رہتے تھے، وہاں گھاس، سَرکنڈے اَور نرسل اُگیں گے۔


آپ نے شہر کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، اَور فصیلدار شہر کو کھنڈر کر ڈالا، اَور پردیسیوں کے مضبُوط قلعہ کو اَیسا ویران کر دیا کہ وہ پھر کبھی تعمیر نہ کیا جائے گا۔


اَور لالچ کے سبب سے اَیسے اُستاد تُمہیں فرضی قصّے سُنا کر تُم سے ناجائز فائدہ اُٹھائیں گے۔ لیکن اُن پر بہت پہلے ہی سزا کا حُکم ہو چُکاہے اَور اُن کی ہلاکت جلد ہونے والی ہے۔


کیونکہ یہ رُویا ایک مُقرّرہ وقت کے لیٔے رُکی ہُوئی ہے؛ یہ اَنجام کے بارے میں بتاتی ہے اَور غلط ثابت نہ ہوگی۔ اگر اُس کو دیر بھی ہو تو بھی اُس کا اِنتظار کر؛ کیونکہ یہ ضروُر واقع ہوگی اَور دیری نہیں ہوگی۔


اُس کے محلوں میں کانٹے، اَور اُس کے قلعہ میں خاردار جھاڑیاں کثرت سے پھیل جایٔیں گی۔ اَور وہ گیدڑوں کا اڈّا اَور اُلّوؤں کا مَسکن بَن جائے گا۔


اِنتقام لینا میرا کام ہے؛ بدلہ میں ہی دُوں گا۔ مُقرّر وقت پر اُن کا پاؤں پھسل جائے گا؛ اُن کی تباہی کا دِن نزدیک ہے اَور اُن کی بربادی رفتار کے ساتھ اُن پر آ رہی ہے۔“


لیکن آپ نے ہمیں کُچل کر گیدڑوں کا ٹھکانا بنا دیا اَور ہمیں گہری تاریکی سے ڈھانک دیا۔


محل چھوڑ دیا جائے گا، شور و غُل والا شہر خالی ہو جائے گا؛ پہاڑی کا قلعہ اَور پہرے کے بُرج ہمیشہ کے لیٔے ویران ہو جایٔیں گے، اَور گورخروں کی آرامگاہیں اَور گلّوں کی چراگاہیں وہ جایٔیں گے،


جنگلی جانور، گیدڑ اَور اُلّو، میری تعظیم کرتے ہیں، کیونکہ مَیں بنجر میں پانی مُہیّا کرتا ہُوں اَور صحرا میں ندیاں جاری کرتا ہُوں، تاکہ میری اُمّت کے لیٔے، میری مُنتخب اُمّت کے لیٔے پینے کو پانی ہو،


”مَیں یروشلیمؔ کو کھنڈروں کا ڈھیر، اَور گیدڑوں کا بسیرا بنا دُوں گا؛ اَور مَیں یہُودیؔہ کے شہروں کو اُجاڑ دُوں گا تاکہ وہاں کویٔی بُودوباش کرنے نہ پایٔے۔“


”مُوآب پر آنے والی آفت نزدیک ہے؛ مُصیبت اُس پر جلد آئے گی۔


گیدڑ بھی اَپنی چھاتیوں سے اَپنے بچّوں کو دُودھ پِلاتے ہیں، لیکن میری قوم کی بیٹی بیابان کے شتر مُرغ کی طرح بےرحم ہو گئی ہے۔


اِس لیٔے مَیں نوحہ اَور ماتم کروں گا؛ مَیں ننگے پاؤں اَور ننگے بَدن پھروں گا۔ میں گیدڑ کی طرح چِلّاؤں گا اَور اُلّو کی مانند غم کروں گا۔


”مَیں اُسے اُلّوؤں کا مَسکن، اَور اُس کی زمین کو دلدل بنا دُوں گا؛ اَور فنا کے جھاڑو سے اُسے صَاف کر ڈالُوں گا،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


بیابان کے جنگلی جانور لکڑبگّھوں سے ملیں گے، اَور جنگلی بکریاں ممیا کر ایک دُوسرے کو بُلائیں گی؛ رات میں گشت لگانے والے جانور بھی وہاں سُستائیں گے اَور اَپنے لیٔے آرام کی جگہ پائیں گے۔


اُس میں جنگلی جانور کے ریوڑ، اَور ہر قِسم کے حَیوان لیٹیں گے۔ چیخنے والا اُلّو حواصل اَور خارپُشت اُس کے سُتونوں کے سِروں پر گھونسلے بنائیں گے۔ اَور اُن کے بولنے کی آواز کھڑکیوں میں سے سُنایٔی دے گی، اُس کی دہلیزوں میں ویرانی ہوگی، کیونکہ دیودار کا کام کھُلا چھوڑا جایٔےگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات