Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 13:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 لیکن بیابان کے جنگلی جانور وہاں لیٹیں گے، اَور گیدڑ اُن کے محلوں میں گھُس جایٔیں گے؛ اُلّو وہاں بسیرا کریں گے، اَور جنگلی بکریاں وہاں کُودتی پھاندتی رہیں گی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 پر بَن کے جنگلی درِندے وہاں بَیٹھیں گے اور اُن کے گھروں میں اُلّو بھرے ہوں گے۔ وہاں شُتر مُرغ بسیں گے اور چھگمانس وہاں ناچیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 सिर्फ़ रेगिस्तान के जानवर खंडरात में जा बसेंगे। शहर के घर उनकी आवाज़ों से गूँज उठेंगे, उक़ाबी उल्लू वहाँ ठहरेंगे, और बकरानुमा जिन उसमें रक़्स करेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 صرف ریگستان کے جانور کھنڈرات میں جا بسیں گے۔ شہر کے گھر اُن کی آوازوں سے گونج اُٹھیں گے، عقابی اُلّو وہاں ٹھہریں گے، اور بکرانما جِنّ اُس میں رقص کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 13:21
10 حوالہ جات  

اُس نے بُلند آواز سے اعلان کیا، ” ’گِر پڑا، وہ عظیم شہر بابیل گِر پڑا!‘ جو بدرُوحوں کا مَسکن اَور ہر ناپاک رُوح کا اڈّا بَن گیا تھا، اَور ہر ناپاک پرندہ کا بسیرا اَور ہر ناپاک اَور مکرُوہ حَیوان کا اڈّا ہو گیا تھا۔


کَسدیوں کے مُلک کو دیکھو، اِس قوم کا اَب وُجُود ہی باقی نہ رہا! اشُوریوں نے اُسے جنگلی جانوروں کا ٹھکانہ بنا دیا؛ اُنہُوں نے اُس میں اَپنے محاصرہ کے بُرج کھڑے کر دئیے، اُن کے محل ڈھا دئیے اَور اُسے ویران کر دیا۔


محل چھوڑ دیا جائے گا، شور و غُل والا شہر خالی ہو جائے گا؛ پہاڑی کا قلعہ اَور پہرے کے بُرج ہمیشہ کے لیٔے ویران ہو جایٔیں گے، اَور گورخروں کی آرامگاہیں اَور گلّوں کی چراگاہیں وہ جایٔیں گے،


”چنانچہ وہاں جنگلی جانور اَور لکڑبگّھے بسیں گے، اَور وہ اُلّوؤں کا مَسکن بَن جائے گا۔ وہ پھر کبھی آباد نہ ہوگا اَور پُشت در پُشت وہاں کویٔی سکونت نہ کرےگا۔


اِس لیٔے مَیں نوحہ اَور ماتم کروں گا؛ مَیں ننگے پاؤں اَور ننگے بَدن پھروں گا۔ میں گیدڑ کی طرح چِلّاؤں گا اَور اُلّو کی مانند غم کروں گا۔


اُس میں جنگلی جانور کے ریوڑ، اَور ہر قِسم کے حَیوان لیٹیں گے۔ چیخنے والا اُلّو حواصل اَور خارپُشت اُس کے سُتونوں کے سِروں پر گھونسلے بنائیں گے۔ اَور اُن کے بولنے کی آواز کھڑکیوں میں سے سُنایٔی دے گی، اُس کی دہلیزوں میں ویرانی ہوگی، کیونکہ دیودار کا کام کھُلا چھوڑا جایٔےگا۔


چیخنے والا اُلّو، سینگ والا اُلّو، سمُندری بگلا، اَور ہر قِسم کے باز۔


”مَیں اُسے اُلّوؤں کا مَسکن، اَور اُس کی زمین کو دلدل بنا دُوں گا؛ اَور فنا کے جھاڑو سے اُسے صَاف کر ڈالُوں گا،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


آپ نے شہر کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، اَور فصیلدار شہر کو کھنڈر کر ڈالا، اَور پردیسیوں کے مضبُوط قلعہ کو اَیسا ویران کر دیا کہ وہ پھر کبھی تعمیر نہ کیا جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات