Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 13:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اُن کے شیر خوار بچّے اُن کی آنکھوں کے سامنے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے جایٔیں گے؛ اَور اُن کے گھر لُوٹے جایٔیں گے اَور اُن کی بیویوں کی بےحُرمتی ہوگی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اور اُن کے بال بچّے اُن کی آنکھوں کے سامنے پارہ پارہ ہوں گے۔ اُن کے گھر لُوٹے جائیں گے اور اُن کی عَورتوں کی بے حُرمتی ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 उनके देखते देखते दुश्मन उनके बच्चों को ज़मीन पर पटख़ देगा और उनके घरों को लूटकर उनकी औरतों की इसमतदरी करेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 اُن کے دیکھتے دیکھتے دشمن اُن کے بچوں کو زمین پر پٹخ دے گا اور اُن کے گھروں کو لُوٹ کر اُن کی عورتوں کی عصمت دری کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 13:16
9 حوالہ جات  

تو بھی وہ اسیر ہُوا اَور جَلاوطنی میں گیا۔ ہر گلی کے نکّڑ پر اُس کے دُودھ پیتے بچّے پٹک کر ٹکڑے کر دئیے گیٔے۔ اُس کے مُعزّز لوگوں پر قُرعہ ڈالے گیٔے، اَور اُس کے سارے بُزرگ زنجیروں میں جکڑ دئیے گیٔے۔


اِس لیٔے تیرے لوگوں کے خِلاف لڑائی کی للکار اُٹھے گی، تاکہ تیرے سَب قلعے اَیسے مِسمار کئے جایٔیں گے۔ جَیسے شلمنؔ نے لڑائی کے وقت بیت اربیلؔ کو مِسمار کیا تھا، اَور ماؤں کو اُن کے بچّوں سمیت زمین پر پٹکا گیا تھا۔


مَیں سَب قوموں کو یروشلیمؔ کے خِلاف جنگ کرنے کے لیٔے جمع کروں گا۔ یروشلیمؔ کے شہر پر قبضہ کر لیا جائے گا۔ گھر لُوٹے جایٔیں گے اَور عورتیں بےحُرمت کی جایٔیں گی۔ شہر کی آدھی آبادی اسیری میں چلی جائے گی۔ لیکن باقی بچے لوگ شہر ہی میں رہیں گے۔


صِیّونؔ میں عورتوں کو، اَور بنی یہُوداہؔ کے شہروں میں کنواریوں کو بےحُرمت کیا گیا۔


اُن کی کمانوں سے جَوان زخمی ہوکر گریں گے؛ وہ نہ شیرخواروں پر ترس کھایٔیں گے اَور نہ ہی لڑکے، لڑکیوں پر رحم کی نظر کریں گے۔


اُس کے فرزندوں کے لیٔے اُن کے آباؤاَجداد کے گُناہوں کے باعث قتل کی جگہ تیّار کرو؛ تاکہ وہ پھر اُٹھ کر مُلک کے وارِث نہ بَن جایٔیں اَور رُوئے زمین پر اَپنے شہر نہ بسا لیں۔


ناگہاں یہ دونوں آفتیں ایک ہی دِن تُجھ پر آ پڑےگی: تُو اَپنے بچّے کھو دے گی اَور بِیوہ بھی بَن جائے گی۔ تیرے تمام جادُو اَور ٹونوں کے باوُجُود یہ آفتیں تُجھ پر پُوری طرح آ پڑیں گی۔


تُم ہی سے مَیں مَرد اَور عورت کو کُچلتا ہُوں، تُم ہی سے مَیں ضعیف اَور جَوان کے ٹکڑے ٹکڑے کرتا ہُوں، تُم ہی سے مَیں نوجوان اَور دوشیزہ کو چُورچُور کرتا ہُوں،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات