Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 13:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 شِکاری کے ڈر سے بھاگنے والی ہِرنیوں، اَور بِن چرواہے کی بھیڑوں کی طرح، ہر ایک اَپنے اَپنے لوگوں کی طرف لَوٹے گا، اَور اَپنے اَپنے وطن کو بھاگ جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اور یُوں ہو گا کہ وہ کھدیڑے ہُوئے آہُو اور لاوارِث بھیڑوں کی مانِند ہوں گے۔ اُن میں سے ہر ایک اپنے لوگوں کی طرف مُتوجِّہ ہو گا اور ہر ایک اپنے وطن کو بھاگے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 बाबल के तमाम बाशिंदे शिकारी के सामने दौड़नेवाले ग़ज़ाल और चरवाहे से महरूम भेड़-बकरियों की तरह इधर-उधर भागकर अपने मुल्क और अपनी क़ौम में वापस आने की कोशिश करेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 بابل کے تمام باشندے شکاری کے سامنے دوڑنے والے غزال اور چرواہے سے محروم بھیڑبکریوں کی طرح اِدھر اُدھر بھاگ کر اپنے ملک اور اپنی قوم میں واپس آنے کی کوشش کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 13:14
13 حوالہ جات  

تَب میکایاہؔ نے جَواب دیا، ”مَیں نے تمام بنی اِسرائیل کو اُن بھیڑوں کی مانند پہاڑوں پر پراگندہ دیکھا جِن کا کویٔی گلّہ، گلّہ بان نہ تھا۔ اَور یَاہوِہ نے فرمایا، ’اِن لوگوں کا کویٔی آقا نہیں ہے۔ اِس لئے ہر ایک اَپنے گھر کو سہی سلامت لَوٹ جائے۔‘ “


بابیل میں سے ہر بونے والے کو، اَور درانتی سے فصل کاٹنے والے کو ختم کر ڈالو۔ اَور ستمگر کی تلوار کی وجہ سے سَب کو اَپنی اَپنی قوم میں جا مِلنے دو، اَور سَب کو اَپنے اَپنے مُلک کو بھاگ جانے دو۔


اَور شام کے وقت فَوج میں یہ اعلان کیا گیا: ”ہر شخص اَپنے شہر کو اَور ہر ایک اَپنے مُلک کو لَوٹ جائے!“


” ’ہم نے بابیل کو شفا بخش دی ہوتی، لیکن وہ تندرست نہیں ہونا چاہتا تھا؛ آؤ ہم اُسے چھوڑ دیں اَور اَپنے اَپنے مُلک کو لَوٹ جایٔیں، کیونکہ اُس کی سزا آسمان تک پہُنچ رہی ہے، وہ بادلوں کی اُونچائی تک بُلند ہو چُکی ہے۔‘


یہ سَب جِن کے لیٔے تُونے محنت کی اَور جِن کے ساتھ تُو بچپن سے کاروبار کرتی آئی ہے تیرے لیٔے بس اِتنا ہی کر سکتے ہیں اِن میں سے ہر ایک گُمراہ ہو گیا؛ اَور کویٔی بھی تُجھے بچا نہیں سَکتا۔


حالانکہ لوگ سیلاب کے پانی کی طرح اُمنڈ آتے ہیں، لیکن جَب وہ ڈانٹتا ہے تو وہ اَیسے دُور بھاگ جاتے ہیں، جَیسے ٹیلوں پر کی بھُوسی ہَوا کے سامنے اُڑ جاتی ہے، اَور گھاس پھُوس جسے آندھی اُڑائے پھرتی ہے۔


اَور جَب آپ نے ہُجوم کو دیکھا، تو آپ کو اُن پر بڑا ترس آیا، کیونکہ وہ لوگ اُن بھیڑوں کی مانِند بےبس اَور خستہ حال تھے جِن کا کویٔی گلّہ بان نہ ہو۔


جَب یِسوعؔ کشتی سے کنارے پر اُترے تو آپ نے ایک بڑے ہُجوم کو دیکھا، اَور آپ کو اُن پر بڑا ترس آیا، کیونکہ وہ لوگ اُن بھیڑوں کی مانِند تھے جِن کا کویٔی گلّہ بان نہ ہو۔ لہٰذا وہ اُنہیں بہت سِی باتیں سِکھانے لگے۔


کیونکہ پہلے تُم بھیڑوں کی مانند بھٹکے ہُوئے تھے لیکن اَب اَپنی رُوحوں کے گلّہ بان اَور نگہبان کے پاس لَوٹ آئے ہو۔


وہ تلوار سے، ننگی تلوار سے، اَور کھینچی ہُوئی کمان سے اَور جنگ کی شِدّت کے خوف سے بھاگے ہیں۔


”لیکن ستّر بَرس پُورے ہونے پر میں شاہِ بابیل اَور اُس کی قوم اَور کَسدیوں کے مُلک کو اُن کی بدکاری کے باعث سزا دُوں گا۔“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اَور اُسے ہمیشہ کے لیٔے ویران کر دُوں گا۔


اَے اشُور کے بادشاہ، تمہارے چرواہے اُونگھتے ہیں؛ تمہارے سردار آرام سے سَو رہے ہیں۔ تمہاری رعایا پہاڑوں پر مُنتشر ہو گئی اُنہیں جمع کرنے والا کویٔی نہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات