Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 13:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 آسمان کے سِتارے اَور کواکب بے نُور ہو جایٔیں گے۔ اُبھرتا ہُوا سُورج تاریک ہو جائے گا اَور چاند کی رَوشنی جاتی رہے گی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 کیونکہ آسمان کے سِتارے اور کواکِب بے نُور ہو جائیں گے اور سُورج طلُوع ہوتے ہوتے تارِیک ہو جائے گا اور چاند اپنی رَوشنی نہ دے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 आसमान के सितारे और उनके झुरमुट नहीं चमकेंगे, सूरज तुलू होते वक़्त तारीक ही रहेगा, और चाँद की रौशनी ख़त्म होगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 آسمان کے ستارے اور اُن کے جھرمٹ نہیں چمکیں گے، سورج طلوع ہوتے وقت تاریک ہی رہے گا، اور چاند کی روشنی ختم ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 13:10
22 حوالہ جات  

اُن دِنوں کی مُصیبت کے بعد فوراً ” ’سُورج تاریک ہو جائے گا، اَور چاند کی رَوشنی جاتی رہے گی؛ آسمان سے سِتارے گِریں گے، اَور آسمان کی قُوّتیں ہلایٔی جایٔیں گی۔‘


”لیکن اُن دِنوں، کی مُصیبت کے بعد، ” ’سُورج تاریک ہو جائے گا، اَور چاند کی رَوشنی جاتی رہے گی؛


اِس سے پہلے کہ یَاہوِہ کا خوفناک روزِ عظیم آئے، آفتاب تاریک ہو اَور ماہتاب خُون کی طرح سُرخ ہو جائے گا۔


جَب چوتھے فرشتہ نے اَپنا نرسنگا پھُونکا تو ایک تہائی سُورج، ایک تہائی چاند اَور ایک تہائی سِتاروں کو ضرر پہُنچا یہاں تک کہ اُن کا ایک تہائی حِصّہ تاریک ہو گیا اَور اِسی طرح دِن کا ایک تہائی اَور رات کا ایک تہائی حِصّہ تاریکی میں ڈُوب گیا۔


”سُورج، چاند اَور سِتاروں میں نِشان ظاہر ہوں گے اَور زمین پر مُلکوں کو اَذیّت پہُنچے گی کیونکہ سمُندر اَور اُس کی لہروں کا زور و شور اُنہیں خوفزدہ کر دے گا۔


آفتاب اَور مَہتاب تاریک ہو جایٔیں گے، اَور سِتارے بے نُور ہو جایٔیں گے۔


اُس روز وہ اُس پر اَیسے غُرّائیں گے جَیسا کہ سمُندر شور مچاتا ہے، اَور اگر کویٔی اُس مُلک پر نظر ڈالے، تو وہ صِرف تاریکی اَور دُکھ تکلیف ہی دیکھ پایٔےگا؛ یہاں تک کہ بادل سُورج رَوشنی کو بھی تاریک کر دیں گے۔


اُن کے سامنے زمین کانپتی ہے، اَور آسمان لرزتا ہے، آفتاب اَور مَہتاب تاریک ہو جاتے ہیں، اَور سِتارے چمکنا چھوڑ دیتے ہیں۔


چاند ناراض اَور سُورج شرمندہ ہوگا؛ کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ کوہِ صِیّونؔ پر اَور یروشلیمؔ میں اَپنے بُزرگ خادِموں کے رُوبرو بڑے جاہ و جلال کے ساتھ حُکومت کریں گے۔


اُس وقت یُوں ہوگا کہ یَاہوِہ آسمانی فَوج کو آسمان پر اَور زمین کے بادشاہوں کو زمین پر سزا دے گا۔


سُورج تاریک ہو جائے گا اَور چاند خُون کی طرح سُرخ اِس سے قبل کہ خُداوؔند کا عظیم و جلیل دِن آ پہُنچے۔


وہ آفتاب کو حُکم دیتے ہیں تو وہ طُلوع نہیں ہوتا؛ وہ سِتاروں پر مُہر لگا دیتے ہیں۔


پیشتر اُس کہ سُورج اَور رَوشنی اَور چاند اَور سِتارے تاریک ہو جایٔیں، اَور بارش کے بعد بادل لَوٹ جایٔیں۔


”اَے کَسدیوں کی ملِکہ شہر، چُپ چاپ بیٹھی رہ اَور تاریکی میں چلی جا؛ کیونکہ اَب تُم مملکتوں کی ملِکہ نہ کہلائے گی۔


میں آسمانوں کو تاریکی کا لباس پہناتا ہُوں اَور اُنہیں ٹاٹ اوڑھا دیتا ہُوں۔“


کیا یَاہوِہ کا دِن سخت تاریکی کا نہ ہوگا، رَوشنی کا نہیں۔ گہری تاریکی جِس میں رَوشنی کی ایک کِرن بھی نہ ہوگی؟


لیکن وہ ایک بڑے سیلاب سے نینوہؔ کو تباہ کر دیں گے؛ وہ اَپنے دُشمنوں کو تاریکی میں کھدیڑ دیں گے۔


اُس دِن نہ تو آفتاب کی رَوشنی ہوگی، نہ سردی اَور نہ کُہرے سے بھری تاریکی ہوگی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات