Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 11:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اشُور میں اُس کے باقی بچے ہُوئے لوگوں کے لیٔے ایک اَیسی شاہراہ قائِم کی جائے گی، جَیسی کہ بنی اِسرائیل کے لیٔے مِصر سے نکلتے وقت کی گئی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اور اُس کے باقی لوگوں کے لِئے جو اسُور میں سے بچ رہیں گے ایک اَیسی شاہراہ ہو گی جَیسی بنی اِسرائیل کے لِئے تھی جب وہ مُلکِ مِصرؔ سے نِکلے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 एक ऐसा रास्ता बनेगा जो रब के बचे हुए अफ़राद को असूर से इसराईल तक पहुँचाएगा, बिलकुल उस रास्ते की तरह जिसने इसराईलियों को मिसर से निकलते वक़्त इसराईल तक पहुँचाया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 ایک ایسا راستہ بنے گا جو رب کے بچے ہوئے افراد کو اسور سے اسرائیل تک پہنچائے گا، بالکل اُس راستے کی طرح جس نے اسرائیلیوں کو مصر سے نکلتے وقت اسرائیل تک پہنچایا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 11:16
18 حوالہ جات  

اُس دِن مِصر سے اشُور تک ایک شاہراہ ہوگی۔ اشُوری مِصر جایٔیں گے اَور اہلِ مِصر اشُور کو۔ اہلِ مِصر اَور اشُوری مِل کر عبادت کریں گے۔


اُس دِن، خُداوؔند زندہ باقی بچ جانے والوں کو واپس لانے کے لئے دُوسری مرتبہ اَپنا ہاتھ بڑھائے گا، جنہیں اُس نے اشُور، مِصر، فتروسؔ، کُوشؔ، عیلامؔ، شِنعاؔر، ہمات اَور سمُندری جزیروں سے لیا ہے۔ اُس وقت یَاہوِہ دُوسری مرتبہ اَپنا ہاتھ بڑھائے گا اَور اَپنی اُمّت میں سے بچے ہُوئے لوگوں کو اشُور، مِصر کے شمالی اَور جُنوبی علاقوں سے، کُوشؔ، عیلامؔ، بابیل، حماتؔ، اَور سمُندری جزیروں سے مول لائے گا۔


گزر جاؤ، پھاٹکوں میں سے گزر جاؤ! لوگوں کے لیٔے راہ تیّار کرو۔ شاہراہ کو ہموار کر دو! پتّھروں کو ہٹا دو۔ اَور قوموں کے لیٔے پرچم اُونچا کرو۔


اَور یہ کہا جائے گا: ”راستہ بناؤ، بناؤ، راہ تیّار کرو! میرے لوگوں کی راہ میں سے رُکاوٹیں دُور کرو۔“


کیا تُو وُہی نہیں جِس نے سمُندر کو، یعنی گہراؤ کے پانی کو خشک کر دیا، جِس نے سمُندر کی تہہ میں راستہ بنا دیا؛ تاکہ جِن کا فدیہ دیا گیا وہ اُسے عبور کر سکیں؟


دیکھ، وہ بہت دُور سے آئیں گے۔ کچھ شمال کی جانِب سے، کچھ مغرب کی طرف سے، اَور کچھ آسوانؔ یا سِنیمؔ کے علاقہ سے۔“


اَور اُس دِن ایک بڑا نرسنگا پھُونکا جائے گا اَور وہ جو اشُور کے مُلک میں تباہ ہو رہے تھے اَور وہ جو مِصر میں جَلاوطن ہو چُکے تھے، واپس آکر یروشلیمؔ کے مُقدّس پہاڑ پر یَاہوِہ کی پرستش کریں گے۔


اگرچہ قادرمُطلق یَاہوِہ ہمیں زندہ نہ رہنے دیتے، تَب تو ہم سدُومؔ کی مانند، اَور عمورہؔ کی مانند ہو جاتے۔


اُس وقت اِسرائیل کے باقی بچے لوگ، یعنی یعقوب کے گھرانے کے بچے ہُوئے لوگ، یَاہوِہ، اِسرائیل کے قُدُّوس پر سچّے دِل سے توکّل کریں گے اَور اُس پر جِس نے اُن کو مارا تھا پھر تکیہ نہ کریں گے۔


میں اَپنے تمام پہاڑوں کو راستوں میں تبدیل کروں گا اَور میری شاہراہیں اُونچی کی جایٔیں گی۔


وہ یہُوداہؔ کے گھرانے کے باقی بچے ہُوئے لوگوں کے ہاتھ میں چلی جائے گی؛ جہاں اُنہیں چراگاہیں ملیں گی۔ شام کو وہ وہاں اشقلونؔ کے گھروں میں لیٹا کریں گے۔ یَاہوِہ اُن کا خُدا اُن کی حِفاظت کریں گے؛ اَور اُن کی دولت کو بحال کریں گے۔


اَور بنی اِسرائیل سمُندر کے درمیان سے خشک زمین پر چل کر نکل گیٔے اَور سمُندر کا پانی اُن کی داہنی طرف اَور بائیں طرف دیوار کی طرح کھڑا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات