یسعیاہ 11:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ11 اُس دِن، خُداوؔند زندہ باقی بچ جانے والوں کو واپس لانے کے لئے دُوسری مرتبہ اَپنا ہاتھ بڑھائے گا، جنہیں اُس نے اشُور، مِصر، فتروسؔ، کُوشؔ، عیلامؔ، شِنعاؔر، ہمات اَور سمُندری جزیروں سے لیا ہے۔ اُس وقت یَاہوِہ دُوسری مرتبہ اَپنا ہاتھ بڑھائے گا اَور اَپنی اُمّت میں سے بچے ہُوئے لوگوں کو اشُور، مِصر کے شمالی اَور جُنوبی علاقوں سے، کُوشؔ، عیلامؔ، بابیل، حماتؔ، اَور سمُندری جزیروں سے مول لائے گا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس11 اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ خُداوند دُوسری مرتبہ اپنا ہاتھ بڑھائے گا کہ اپنے لوگوں کا بقِیّہ جو بچ رہا ہو اسُور اور مِصرؔ اور فترُوس اور کُوش اور عَیلام اور سِنعار اور حمات اور سمُندر کی اطراف سے واپس لائے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस11 उस दिन रब एक बार फिर अपना हाथ बढ़ाएगा ताकि अपनी क़ौम का वह बचा-खुचा हिस्सा दुबारा हासिल करे जो असूर, शिमाली और जुनूबी मिसर, एथोपिया, ऐलाम, बाबल, हमात और साहिली इलाक़ों में मुंतशिर होगा। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن11 اُس دن رب ایک بار پھر اپنا ہاتھ بڑھائے گا تاکہ اپنی قوم کا وہ بچا کھچا حصہ دوبارہ حاصل کرے جو اسور، شمالی اور جنوبی مصر، ایتھوپیا، عیلام، بابل، حمات اور ساحلی علاقوں میں منتشر ہو گا۔ باب دیکھیں |
”تَب میں اُن کے درمیان ایک نِشان نصب کروں گا اَور اُن کے بچے ہوؤں میں سے چند کو مُختلف قوموں کے پاس بھیجوں گا جنہوں نے نہ میری شہرت سُنی ہے نہ میرا جلال دیکھاہے یعنی ترشیشؔ اَور پُولؔ اَور لُودؔ کو (جو مشہُور تیر اَنداز ہیں) اَور تُوبل اَور یُونانؔ (یاوانؔ) اَور دُور کے جزیروں کے پاس بھی بھیج دوں گا۔ وہ مُختلف قوموں میں میرا جلال بَیان کریں گے۔
یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”مِصر کی پیداوار اَور کُوشؔ کی تجارتی اَشیا اَور شیبا کے بُلند قامت لوگ تیرے پاس آئیں گے اَور تیرے ہو جایٔیں گے؛ وہ تیرے پیچھے پیچھے چلیں گے، اَور زنجیروں میں جکڑے، رینگتے ہُوئے تیرے پاس آئیں گے۔ وہ تیرے سامنے جھُکیں گے اَور مِنّت کرکے کہیں گے: ’یقیناً خُدا تیرے ساتھ ہے اَور دُوسرا کویٔی نہیں؛ اُس کے سِوا اَور کویٔی خُدا نہیں۔‘ “
بہت دِنوں کے بعد تُجھے مُسلّح ہونے کو کہا جائے گا۔ آئندہ سالوں میں تُو اُس مُلک پر حملہ آور ہوگا جہاں جنگ بندہو چُکی ہے اَور جِس کے باشِندوں کو مُختلف قوموں میں سے نکال کر اِسرائیل کے اُن پہاڑوں پر جمع کیا گیا ہے جو عرصہ دراز سے ویران پڑے تھے۔ اُن کو مُختلف قوموں میں سے لایا گیا تھا اَور اَب وہ سَب اَمن و سلامتی سے سکونت کرتے ہیں۔