Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 10:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 وہ گھاٹی کو عبور کر رہے ہیں اَور کہتے ہیں، ”ہم گِبعہؔ میں رات کاٹیں گے۔“ رامہؔ ہِراساں ہے؛ اَور شاؤل کو گِبعؔ بھاگ نِکلا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

29 وہ گھاٹی سے پار گئے۔ اُنہوں نے جِبع میں رات کاٹی۔ رامہ ہِراسان ہے جِبعۂِ ساؤُل بھاگ نِکلا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 दर्रे को पार करके वह कहते हैं, “आज हम रात को जिबा में गुज़ारेंगे।” रामा थरथरा रहा और साऊल का शहर जिबिया भाग गया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 درے کو پار کر کے وہ کہتے ہیں، ”آج ہم رات کو جِبع میں گزاریں گے۔“ رامہ تھرتھرا رہا اور ساؤل کا شہر جِبعہ بھاگ گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 10:29
18 حوالہ جات  

اَور فلسطینیوں کی فَوج کا ایک دستہ اَپنی چوکی سے نِکلا اَور مِکماشؔ کے درّہ کی طرف جا نِکلا۔


لیکن وہ ہمیشہ رامہؔ کو جہاں اُن کا گھر تھا واپس چلے جاتے تھے اَور وہاں بھی وہ بنی اِسرائیل کی عدالت کرتے تھے۔ وہیں اُنہُوں نے یَاہوِہ کے لیٔے ایک مذبح بنایا۔


جَب وہ قاصِد شاؤل کے گِبعہؔ میں آئے اَور لوگوں کو اُن شرائط کی اِطّلاع دی تو وہ سَب چِلّا چِلّاکر رونے لگے۔


اَور بِنیامین کے قبیلہ سے گِبعونؔ، گِبعؔ


اَے اِسرائیل تُو گِبعہؔ کے ایّام سے گُناہ کرتا آیا ہے، اَور تُو ابھی تک وہیں ہے۔ کیا گِبعہؔ میں جنگ بدکاروں تک نہیں جا پہُنچی؟


گِبعہؔ کے دِنوں کی طرح، وہ بداخلاقی میں غرق ہو چُکے ہیں۔ خُدا اُن کی شرارت کو یاد کرےگا اَور اُنہیں اُن کے گُناہوں کی سزا دے گا۔


”گِبعہؔ میں نرسنگا، اَور رامہؔ میں قَرنا پھُونکو۔ بیت آوِنؔ میں جنگ کی للکار دو؛ اَے بِنیامین، آگے بڑھ۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”رامہؔ شہر میں ایک آواز سُنایٔی دیتی ہے شدید رونے اَور ماتم کی، راخلؔ اَپنے بچّوں کے لیٔے رو رہی ہے اَور تسلّی قبُول نہیں کر رہی، کیونکہ وہ ہلاک ہو چُکے ہیں۔“


جہاں تک آساؔ بادشاہ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات، اُس کی تمام بہادری اَور ساری کامیابی، اَورجو شہر اُس نے تعمیر کئے وہ سَب یہُوداہؔ کے بادشاہوں کی تواریخ میں کیا درج نہیں ہیں؟ لیکن بُڑھاپے میں اُس کے پاؤں میں بیماری لگ گئی تھی۔


تَب شموایلؔ رامہؔ چلےگئے لیکن شاؤل اَپنے گھر یعنی شاؤل کے گِبعہؔ کو چلا گیا۔


یُوناتانؔ کو فلسطینیوں کی چوکی تک پہُنچنے کے لیٔے جِس درّہ کو پار کرنا تھا اُس کے دونوں طرف ایک ایک نکیلی چٹّان تھی۔ ایک چٹّان کا نام بُوصیصؔ تھا اَور دُوسری کا سِنہؔ۔


اَور شاؤل، اُن کا بیٹا یُوناتانؔ اَور اُن کے ساتھ سارے مَرد بِنیامین کے گِبعؔ میں مُقیم تھے۔ فلسطینی جو مِکماشؔ میں چھاؤنیاں ڈالے ہُوئے تھے


ابھی اُنہیں بادشاہ بنے دو سال ہی ہُوئے تھے؛ اُنہُوں نے بنی اِسرائیل میں سے تین ہزار مَرد چُن لیٔے۔ اُن میں سے دو ہزار اُن کے ساتھ مِکماشؔ میں اَور بیت ایل کے پہاڑی علاقہ میں تھے اَور ایک ہزار یُوناتانؔ کے ساتھ گِبعہؔ میں بِنیامین کے علاقہ میں تھے۔ باقی لوگوں کو شاؤل نے اَپنے اَپنے گھر بھیج دیا۔


اَور شاؤل بھی اُن سُورما مَردوں کے ہمراہ جِن کے دِلوں پر خُدا نے اثر کیا تھا گِبعہؔ میں اَپنے گھر چلا گیا۔


شاؤل گِبعہؔ کے سرحدی علاقہ مِگرُونؔ میں انار کے ایک درخت کے نیچے ٹھہرا ہُوئے تھے اَور تقریباً چھ سَو جنگی مَرد شاؤل کے ساتھ تھے


ایک چٹّان مِکماشؔ کے شمال میں تھی اَور دُوسری گِبعؔ کے جُنوب میں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات