Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 10:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 کیونکہ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ، مُقرّرہ بربادی تمام اِس زمین پر ظاہر کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 کیونکہ خُداوند ربُّ الافواج مُقرّرہ بربادی تمام رُویِ زمِین پر ظاہِر کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 क्योंकि इसका अटल फ़ैसला हो चुका है कि क़ादिरे-मुतलक़ रब्बुल-अफ़वाज पूरे मुल्क पर हलाकत लाने को है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 کیونکہ اِس کا اٹل فیصلہ ہو چکا ہے کہ قادرِ مطلق رب الافواج پورے ملک پر ہلاکت لانے کو ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 10:23
8 حوالہ جات  

اِس لیٔے اَب تُم ٹھٹّھا مت کرو، ورنہ تمہاری زنجیریں اَور کَس دی جایٔیں گی؛ کیونکہ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ نے مُجھ سے کہا ہے کہ تمام مُلک کی تباہی کا مصمّم اِرادہ کیا جا چُکاہے۔


کیونکہ خُداوؔند زمین پر اَپنے فیصلہ کو نہایت تیزی کے ساتھ عَمل میں لایٔے گا۔“


زمین کے تمام باشِندے ناچیز گنے جاتے ہیں۔ اَور وہ آسمانی لشکروں اَور زمین کے لوگوں کے ساتھ اَپنی مرضی کے مُطابق کام کرتا ہے؛ اَور کویٔی نہیں ہے جو اُس کا ہاتھ روک سکے، یا اُس سے کہہ سَکتا ہے: ”آپ نے یہ کیا کیا ہے؟“


اَور وہ حُکمران ایک ہفتہ یعنی سات سال کے لیٔے بہُتوں سے عہد باندھے گا اَور اُس ہفتہ کے درمیان وہ قُربانی اَور نذر موقُوف کر دے گا اَور وہ بیت المُقدّس میں ایک تباہ کرنے والی مکرُوہ شَے کو قائِم کرےگا جو تباہی کا باعث ہوگا۔ یہ تَب تک ہوتا رہے گا جَب تک کہ مُقرّر وقت کے آخِر میں اُس حُکمران پر یہ تباہی نازل نہ کر دی جائے۔“


وہ زمین کی اِنتہا تک لڑائیاں موقُوف کراتے ہیں؛ وہ کمان توڑتے اَور نیزے کے ٹکڑے کر ڈالتے ہیں، اَور رتھوں کو آگ سے جَلا دیتے ہیں۔


”تَب وہ بادشاہ اَپنی مرضی کے مُطابق کچھ بھی کرےگا۔ وہ اَپنے آپ کو ہر معبُود سے بُلند و بالا بنائے گا اَور معبُودوں کے خُدا کے خِلاف حیرت اَنگیز باتیں کہے گا۔ قہر کا وقت مُکمّل ہونے تک وہ کامیاب ہوگا کیونکہ جو طے شُدہ ہے وہ واقع ہوگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات