Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 10:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 جِس طرح کویٔی اَپنے ہاتھ گھونسلے کی طرف بڑھاتاہے، اُسی طرح میرا ہاتھ قوموں کی دولت کی طرف بڑھا جِس طرح لوگ ترک کئے ہُوئے اَنڈوں کو بٹور لیتے ہیں، اُسی طرح مَیں نے تمام مُلکوں کو سمیٹ لیا؛ اَور کسی نے پر تک نہ ہلایا، اَور نہ چونچ کھول کر چہچہانے کی جُرأت کی۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اور میرے ہاتھ نے لوگوں کی دَولت کو گھونسلے کی طرح پایا اور جَیسے کوئی اُن انڈوں کو جو مترُوک پڑے ہوں سمیٹ لے وَیسے ہی مَیں ساری زمِین پر قابِض ہُؤا اور کِسی کو یہ جُرأت نہ ہُوئی کہ پر ہِلائے یا چونچ کھولے یا چہچہائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 जिस तरह कोई अपना हाथ घोंसले में डालकर अंडे निकाल लेता है उसी तरह मैंने क़ौमों की दौलत छीन ली है। आम आदमी परिंदों को भगाकर उनके छोड़े हुए अंडे इकट्ठे कर लेता है जबकि मैंने यही सुलूक दुनिया के तमाम ममालिक के साथ किया। जब मैं उन्हें अपने क़ब्ज़े में लाया तो एक ने भी अपने परों को फड़फड़ाने या चोंच खोलकर चीं चीं करने की जुर्रत न की’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 جس طرح کوئی اپنا ہاتھ گھونسلے میں ڈال کر انڈے نکال لیتا ہے اُسی طرح مَیں نے قوموں کی دولت چھین لی ہے۔ عام آدمی پرندوں کو بھگا کر اُن کے چھوڑے ہوئے انڈے اکٹھے کر لیتا ہے جبکہ مَیں نے یہی سلوک دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ کیا۔ جب مَیں اُنہیں اپنے قبضے میں لایا تو ایک نے بھی اپنے پَروں کو پھڑپھڑانے یا چونچ کھول کر چیں چیں کرنے کی جرأت نہ کی‘۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 10:14
14 حوالہ جات  

اگر مَیں اَپنی دولت کی فراوانی پر نازاں ہُوا ہُوں، دولت جسے میرے ہاتھوں نے کمایا تھا،


چاندی لُوٹو! سونا لُوٹو! مال کی کویٔی اِنتہا نہیں، خزانوں میں دولت کثرت سے ہے!


یَاہوِہ فرماتے ہیں، اگرچہ تُم عُقاب کی مانند بُلندی پر پرواز کرو اَور سِتاروں پر اَپنا گھونسلہ تعمیر کرو، تو بھی مَیں تُمہیں وہاں سے بھی نیچے اُتاروں گا۔


اَے چٹّانوں کی دراڑوں میں، اَور پہاڑوں کی چوٹیوں پر رہنے والی، تمہاری ہیبت اَور تمہارے دِل کے غُرور نے، تُمہیں فریب دیا ہے۔ اگرچہ تُم عُقاب کی مانند بُلندی پر اَپنا گھونسلہ کیوں نہ بنالو، تو بھی مَیں تُمہیں وہاں سے بھی نیچے پٹک دُوں گا،“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


افسوس تُم پرجو گھر سے گھر جوڑتے ہو اَور کھیت سے کھیت مِلاتے ہو تاکہ جگہ تک باقی نہ بچے اَور تُم ہی مُلک میں اکیلے بسے رہو۔


اِنسان کے دِل کا تکبُّر اُس کے لیٔے ہلاکت لاتا ہے، لیکن فروتنی اُس کے لیٔے عزّت لاتی ہے۔


جِس سے وہ لوگوں کو غُصّہ میں آکر لگاتار مارتے اَور پیٹتے رہتے تھے، اَور قوموں پر قہر سے حُکومت کرکے لگاتار اُن کے پیچھے پڑے رہتے تھے۔


تُونے میرے خِلاف شیخی ماری اَور زبان درازی کی اَور مَیں نے اُسے سُن لیا ہے۔


”کیا تُمہیں مَعلُوم نہیں کہ مَیں نے اَور میرے آباؤاَجداد نے دیگر ممالک کے تمام لوگوں کے ساتھ کیا کچھ کیا؟ کیا اُن اَقوام کے معبُود میرے ہاتھ سے اُن کے مُلک کو بچا سکے؟


مَیں نے پردیسی مُلکوں میں کنوئیں کھودے ہیں اَور وہاں کا پانی پیا ہے۔ اَور اَپنے پاؤں کے تلووں سے مَیں نے مِصر کے تمام دریاؤں کو خشک کر ڈالا۔‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات