Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 1:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اگرچہ قادرمُطلق یَاہوِہ ہمیں زندہ نہ رہنے دیتے، تَب تو ہم سدُومؔ کی مانند، اَور عمورہؔ کی مانند ہو جاتے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اگر ربُّ الافواج ہمارا تھوڑا سا بقِیّہ باقی نہ چھوڑتا تو ہم سدُوؔم کی مِثل اور عمُورؔہ کی مانِند ہو جاتے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 अगर रब्बुल-अफ़वाज हममें से चंद एक को ज़िंदा न छोड़ता तो हम सदूम की तरह मिट जाते, हमारा अमूरा की तरह सत्यानास हो जाता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اگر رب الافواج ہم میں سے چند ایک کو زندہ نہ چھوڑتا تو ہم سدوم کی طرح مٹ جاتے، ہمارا عمورہ کی طرح ستیاناس ہو جاتا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 1:9
37 حوالہ جات  

چنانچہ جَیسا کہ حضرت یَشعیاہ نبی نے پیشین گوئی کی ہے: ”اگرچہ لشکروں کا خُداوؔند ہماری نَسل کو باقی نہ رہنے دیتا، تو ہم سدُومؔ کی مانند اَور عمورہؔ کی مانند ہو جاتے۔“


تَب یَاہوِہ نے اَپنی طرف سے سدُومؔ اَور عمورہؔ پر آسمان سے جلتی ہُوئی گندھک برسائی۔


یَاہوِہ کی لافانی مَحَبّت کے باعث ہم فنا نہیں ہُوئے، کیونکہ اُس کی رحمت لازوال ہے۔


مَیں نے تُم میں سے بعض کو سدُومؔ اَور عمورہؔ کی طرح نِیست و نابود کر دیا۔ تُم اُس جلتی ہُوئی لکڑی کی مانند تھے جو گویا آگ میں سے نکالی گئی ہو، تو بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ ہُوئے، یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


ممکن ہے فَوج کے سپہ سالار کی ساری باتیں یَاہوِہ آپ کے خُدا نے سُنی ہوں جسے اُس کے آقا شاہِ اشُور نے زندہ خُدا کی توہین کرنے کے لئے بھیجا تھا، اَور شاید یَاہوِہ آپ کے خُدا اُن باتوں کو سُن کر اُسے ملامت کریں۔ چنانچہ آپ مہربانی کرکے اُن زندہ بچے ہُوئے لوگوں کے واسطے دعا کرو۔“


اُسی طرح زمین پر اَور قوموں کے درمیان بھی اَیسا ہی ہوگا، جَیسے زَیتُون کے درخت کو پِیٹا جاتا ہے، یا جَب انگور کی کٹائی کے بعد اناج باقی رہ جاتے ہیں۔


پھر بھی کچھ خُوشہ باقی بچیں گے، ٹھیک اُس طرح جَیسے زَیتُون کے درخت کو ہلانے کے بعد بھی دو یا تین پھل چوٹی کی شاخوں پر، اَور چار یا پانچ پھلدار شاخوں پر بچ جاتے ہیں،“ یَاہوِہ اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتے ہیں۔


چاہے مُلک میں ایک دہائی حِصّہ لوگ باقی بچیں، اُسے بھی ویران چھوڑ دیا جائے گا۔ لیکن جِس طرح بطم اَور بلُوط کے درخت کٹنے کے بعد صِرف اُن کا ٹھُنٹھ باقی رہ جاتا ہے، اُسی طرح اِسرائیل مُلک میں بچا ہُوا ٹھُنٹھ مُقدّس بیج کا کام دے گا۔“


تَب اَبراہامؔ نے کہا، ”اگر آقا، خفا نہ ہو تو مَیں صِرف آخِری مرتبہ پھر عرض کروں! اگر وہاں صِرف دس ہی مِل سکے تو؟“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”مَیں دس کی خاطِر بھی اُسے تباہ نہ کروں گا۔“


اَور یَشعیاہ نبی بھی اِسرائیلؔ کے بارے میں پُکار کر فرماتے ہیں: ”اگرچہ بنی اِسرائیلؔ کی تعداد سمُندر کی ریت کے ذرّوں کے برابر ہوگی، تو بھی اُن میں سے تھوڑے ہی بچیں گے۔


کیونکہ وہ دروازہ تنگ اَور وہ راستہ سکڑا ہے جو زندگی کی طرف لے جاتا ہے اَور اُس کے پانے والے تھوڑے ہیں۔


اِس لیٔے میری حیات کی قَسم، قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کا خُدا فرماتے ہیں۔ مُوآب ضروُر سدُومؔ کی مانند ہو جائے گا اَور بنی عمُّون عمورہؔ کی مانند۔ وہ کانٹوں کی زمین اَور نمک کی کان، اَور ہمیشہ کے لیٔے ویران ہو جایٔیں گے۔ میرے لوگوں میں سے باقی بچے ہُوئے لوگ اُنہیں غارت کر دیں گے؛ اَور میری قوم کے باقی لوگ اُن کی زمین وارِث ہوں گے۔


اَے یَاہوِہ، مَیں نے شہرت سُن لی ہے؛ اَور اَے یَاہوِہ مَیں آپ کے کاموں سے خوفزدہ ہوں۔ ہمارے دِنوں میں اُنہیں بحال کریں، ہمارے زمانوں میں اُن کی شہرت بنائے رکھیں؛ قہر میں رحم کو یاد فرمائیں۔


اَورجو کویٔی یَاہوِہ کا نام لے کر پُکارے گا نَجات پایٔےگا؛ کیونکہ یَاہوِہ کے قول کے مُطابق کوہِ صِیّونؔ پر اَور یروشلیمؔ میں جِن باقی بچے لوگوں کو یَاہوِہ بُلائیں گے وہ نَجات پائیں گے۔


” ’لیکن مَیں چند لوگوں کو بچائے رکھوں گا کیونکہ تُم میں سے کچھ لوگ جو مُختلف مُلکوں اَور قوموں میں تِتّر بِتّر ہو جاؤگے اَور تلوار کی دھار سے بچوگے۔


میرے لوگوں کی سزا سدُومؔ سے بھی سنگین ہے۔ جو پل بھر میں تباہ ہو گیا اَور کویٔی ہاتھ اُس کی مدد کے لیٔے نہ بڑھ پایا۔


تو بھی میں مُلکِ اِسرائیل میں اُن سات ہزار آدمیوں کو بچا کر رکھوں گا جنہوں نے نہ ہی بَعل معبُود کی پرستش کی ہے اَور نہ ہی اُس کا بوسہ لیا ہے۔“


اَور یہ بھی دیکھیں گے کہ تمام مُلک نمک اَور گندھک بنا پڑا ہے اَور اَیسا جَل گیا ہے کہ نہ تو کچھ بویا جا سکتا ہے، نہ کُچھ اُگتا ہے اَور نہ کسی قِسم کی نباتات پیدا ہوتی ہے۔ اَور وہ ٹھیک سدُومؔ اَور عمورہؔ، اَدمہؔ اَور ضبوئیمؔ کی مانند تباہ ہو گیا ہے جنہیں یَاہوِہ نے اَپنے قہرِ شدید میں تباہ کر دیا تھا۔


اَور خُدا نے سدُومؔ اَور عمورہؔ کے شہروں کو مُجرم قرار دے کر جَلا کر راکھ کر دیا تاکہ آئندہ زمانہ کے بےدینوں کے لیٔے عِبرت ہو کہ اُن کے ساتھ کیسا سلُوک کیا جایٔےگا۔


لیکن کچھ لوگ بچ جایٔیں گے۔ اُن بیٹوں اَور بیٹیوں کو وہاں سے نکال لیا جائے گا اَور وہ تیرے پاس آئیں گے۔ اَور جَب تُو اُن کے چال چلن اَور اُن کے کاموں کو دیکھ لے گا تَب تُجھے یروشلیمؔ پر لائی ہُوئی آفت کے متعلّق تسلّی ہوگی۔ ہاں ہر اُس آفت کے متعلّق جو مَیں نے اُس پر آنے دی۔


یَاہوِہ نے فرمایا، ”اگر مَیں نے سدُومؔ کے شہر میں پچاس راستباز اِنسان بھی پایٔے تو مَیں اُن کی خاطِر اُس سارے مقام کو بخش دُوں گا۔“


اَور اُن کی لاشیں اُس شہر عظیم کے بازار میں پڑی رہیں گی، اُس شہر کو بطور اِستِعارہ سدُومؔ اَور مِصر کا نام دیا گیا ہے جہاں اُن کا خُداوؔند بھی اُسی شہر میں مصلُوب ہُوا تھا۔


ممکن ہے فَوج کے سپہ سالار کی ساری باتیں یَاہوِہ آپ کے خُدا نے سُنی ہوں جسے اُس کے آقا شاہِ اشُور نے زندہ خُدا کی توہین کرنے کے لئے بھیجا تھا، اَور شاید یَاہوِہ آپ کے خُدا اُن باتوں کو سُن کر اُسے ملامت کریں۔ چنانچہ آپ مہربانی کرکے اُن زندہ بچے ہُوئے لوگوں کے واسطے دعا کرو۔“


صِیّونؔ کی بیٹی تاکستان کی جھوپڑی کی طرح، کھیرے کے کھیت کے کسی چھپّر کی مانند، یا ایک محصوُر شہر کی طرح چھوڑ دی گئی ہے۔


اُس دِن، خُداوؔند زندہ باقی بچ جانے والوں کو واپس لانے کے لئے دُوسری مرتبہ اَپنا ہاتھ بڑھائے گا، جنہیں اُس نے اشُور، مِصر، فتروسؔ، کُوشؔ، عیلامؔ، شِنعاؔر، ہمات اَور سمُندری جزیروں سے لیا ہے۔ اُس وقت یَاہوِہ دُوسری مرتبہ اَپنا ہاتھ بڑھائے گا اَور اَپنی اُمّت میں سے بچے ہُوئے لوگوں کو اشُور، مِصر کے شمالی اَور جُنوبی علاقوں سے، کُوشؔ، عیلامؔ، بابیل، حماتؔ، اَور سمُندری جزیروں سے مول لائے گا۔


اشُور میں اُس کے باقی بچے ہُوئے لوگوں کے لیٔے ایک اَیسی شاہراہ قائِم کی جائے گی، جَیسی کہ بنی اِسرائیل کے لیٔے مِصر سے نکلتے وقت کی گئی تھی۔


”اَے یعقوب کے گھرانے، اَور اَے اِسرائیل کے گھر کے سبھی باقی بچے لوگو، جنہیں میں رحم میں پڑنے کی گھڑی سے سہارا دیتا رہا، اَور اُن کی پیدائش ہی سے گود میں اُٹھاتا رہا، میری سُنو!


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”جَب انگور کے گُچّھوں میں رس باقی رہتاہے لوگ کہتے ہیں، ’اُنہیں ضائع نہ کرو،‘ کیونکہ اُن میں اَب بھی برکت ہے، اِسی طرح سے میں اَپنے خادِموں سے پیش آؤں گا؛ مَیں اُن سَب کو تباہ نہیں کروں گا۔


لیکن مَیں نے یروشلیمؔ کے نبیوں میں اَور بھی ہولناک بات دیکھی، وہ زناکار اَور جھُوٹے ہیں۔ وہ بدکاروں کی حوصلہ اَفزائی کرتے ہیں، تاکہ کویٔی بھی اَپنی بدی سے باز نہ آئے۔ وہ سَب میرے نزدیک سدُومؔ کی مانند ہیں؛ اَور یروشلیمؔ کے باشِندے عمورہؔ کی مانند ہیں۔“


یرمیاہؔ نبی کے پاس پہُنچے اَور اُن سے مِنّت کی، ”ہماری درخواست سُن اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا سے اُن تمام باقی بچے ہُوئے لوگوں کی خاطِر دعا کر کیونکہ جَیسا کہ آپ دیکھ رہے ہو، کسی زمانہ میں ہم بہت تھے لیکن اَب چند ہی باقی بچے ہیں۔


اُن دِنوں میں اَور اُس وقت پر،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”بنی اِسرائیل کی بدکاری ڈھونڈنے پر بھی نہیں ملے گی، اَور یہُوداہؔ کے گُناہ بھی ڈھونڈنے پر بھی نہیں ملیں گے، کیونکہ جنہیں میں باقی بچاؤں گا اُن کے گُناہ بھی مُعاف کر دُوں گا۔


اِس لیٔے زمین لعنتی ہوکر رہ گئی؛ اَور اُس کے باشِندے مُجرم قرار دیئے گیٔے۔ چنانچہ زمین کے باشِندے جَلائے گیٔے، اَور صِرف تھوڑے ہی لوگ باقی رہ گیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات