Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 1:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 پاؤں کے تلوے سے سَر کی چوٹی تک تمہارا کویٔی حِصّہ بھی سالِم نہیں ہے صِرف زخم اَور چوٹیں اَور کُھلے ہُوئے گھاؤ ہیں، جنہیں نہ تو صَاف کیا گیا ہے اَور نہ اُن پر پٹّی باندھی گئی ہے نہ ہی اُن پر تیل لگایا گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 تلوے سے لے کر چاندی تک اُس میں کہِیں صِحت نہیں۔ فقط زخم اور چوٹ اور سڑے ہُوئے گھاؤ ہی ہیں جو نہ دبائے گئے نہ باندھے گئے نہ تیل سے نرم کِئے گئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 चाँद से लेकर तल्वे तक पूरा जिस्म मजरूह है, हर जगह चोटें, घाव और ताज़ा ताज़ा ज़रबें लगी हैं। और न उन्हें साफ़ किया गया, न उनकी मरहम-पट्टी की गई है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 چاند سے لے کر تلوے تک پورا جسم مجروح ہے، ہر جگہ چوٹیں، گھاؤ اور تازہ تازہ ضربیں لگی ہیں۔ اور نہ اُنہیں صاف کیا گیا، نہ اُن کی مرہم پٹی کی گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 1:6
20 حوالہ جات  

وہ میری قوم کے زخموں پر اِس طرح پٹّی باندھتے ہیں گویا وہ مَعمولی زخم ہُوں۔ ’اَور سلامتی، سلامتی کہتے ہیں،‘ جَب کہ کچھ بھی سلامتی نہیں ہے۔


یِسوعؔ نے یہ سُن کر جَواب دیا، ”بیماریوں کو طبیب کی ضروُرت ہوتی ہے، صحت مندوں کو نہیں۔


” ’حقیقت میں، مَیں اِس شہر کا علاج کرکے اَپنی قوم کو شفا بخشوں گا؛ اَور اُنہیں کثرت سے اَمن و سلامتی بخشوں گا۔


وہ اُس کے پاس گیا اَور اُس کے زخموں پر تیل اَور انگوری شِیرہ لگا کر اُنہیں باندھا اَور زخمی کو اَپنے گدھا پر بِٹھا کر سرائے میں لے گیا اَور اُس کی تیمار داری کی۔


لیکن تُم جو میرے نام کی تعظیم کرتے ہو، تمہارے لیٔے آفتابِ صداقت اِس قدر طُلوع ہوگا کہ اُس کی کرنوں میں شفا ہوگی اَور تُم خُوشی سے گائے کے فربہ بچھڑوں کی مانند کُودو اَور پھاندو گے۔


جَب مَیں مُصیبت میں مُبتلا ہُوا تو مَیں نے خُداوؔند کی تلاش کی؛ رات کو میں اَپنے ہاتھ پھیلائے رہا جو ڈھیلے نہ ہُوئے اَور میری جان تسکین نہ پا سکی۔


کیونکہ وُہی زخمی کرتے ہیں لیکن مرہم پٹّی بھی باندھتے ہیں؛ وُہی مجروح کرتے ہیں لیکن اُن کے ہاتھ شفا بھی بخشتے ہیں۔


کویٔی چیز تمہارے زخموں کو شفا نہیں دے سکتی؛ تیرا زخم لاعلاج ہے۔ جو کویٔی تمہارے بارے میں سُنتا ہے وہ تمہاری بربادی پر خُوش ہوکر تالی بجاتا ہے، کیونکہ کون ہے جِس نے تیرا ظُلم نہیں سہا؟


”کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’تمہارا زخم لاعلاج ہے، اَور تمہاری چوٹ گہری اَور سخت دردناک ہیں۔


اَبشالومؔ اِتنا حسین تھا کہ سارے اِسرائیل میں اُس کا کویٔی ثانی نہ تھا۔ اُس میں سَر سے پاؤں تک کویٔی بھی عیب نہ تھا۔


جِس وقت یَاہوِہ اَپنے لوگوں کے زخموں کو باندھے گا اَور اُن چوٹوں کو جو اُنہیں لگی تھیں اَچھّا کرےگا تَب چاند سُورج کی طرح چمکے گا اَور سُورج کی رَوشنی سات گُنا بڑھ جائے گی بَلکہ پُورے سات دِن کی رَوشنی کے برابر ہوگی۔


دِل سَب چیزوں سے زِیادہ حیلہ باز اَور لاعلاج ہوتاہے، اُس کا راز کون جان سَکتا ہے؟


جِس طرح کنوئیں میں سے پانی نکلتا رہتاہے، اُسی طرح اِس شہر میں بدکاریاں جاری ہیں۔ تشدّد اَور تباہی کی صدائیں اُس میں گونجتی رہتی ہیں؛ مُجھے بیماری اَور زخم ہمیشہ دِکھائی دیتے رہتے ہیں۔


تُم اَپنے زخموں کے لیٔے کیوں روتے ہو، کیونکہ تمہارا درد لاعلاج ہے؟ تمہارے سنگین جُرم اَور تمہارے گُناہوں کی کثرت کے باعث مَیں نے تمہارے ساتھ اَیسا سلُوک کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات