Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 1:25 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 میں اَپنا ہاتھ تیرے خِلاف بڑھاؤں گا؛ اَور تیرا میل بالکُل صَاف کروں گا اَور تیری تمام گندگی دُور کر دوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

25 اور مَیں تُجھ پر اپنا ہاتھ بڑھاؤُں گا اور تیری مَیل بِالکُل دُور کر دُوں گا اور اُس رانگے کو جو تُجھ میں مِلا ہے جُدا کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 मैं तेरे ख़िलाफ़ हाथ उठाऊँगा और ख़ाम चाँदी की तरह तुझे पोटाश के साथ पिघलाकर तमाम मैल से पाक-साफ़ कर दूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 مَیں تیرے خلاف ہاتھ اُٹھاؤں گا اور خام چاندی کی طرح تجھے پوٹاش کے ساتھ پگھلا کر تمام مَیل سے پاک صاف کر دوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 1:25
18 حوالہ جات  

وہ چاندی کو صَاف کرنے اَور اُس کی گندگی دُور کرنے والے سُنار کی مانند بیٹھے گا؛ اَور جَیسے سونے اَور چاندی کو صَاف کیا جاتا ہے وَیسے ہی وہ بنی لیوی کو صَاف کرےگا۔ تَب وہ یَاہوِہ کے اَیسے لوگ ہوں گے جو راستبازی سے نذرانہ لائیں گے۔


چنانچہ قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھ، میں اُن کو آگ میں تپا کر آزماؤں گا، کیونکہ میری قوم کے گُناہ کے باعث میں اُن سے اَور کیا کر سَکتا ہُوں؟


یَاہوِہ اِنصاف کرنے والی اَور بھسم کرنے والی رُوح کے ذریعہ صِیّونؔ کی عورتوں کی گندگی دھو ڈالیں گے اَور یروشلیمؔ کے دامن کو خُون کے دھبّوں سے پاک کریں گے۔


تمہاری چاندی مَیلی ہو گئی ہے، اَور تمہاری پسندِیدہ انگوری شِیرہ میں پانی مِلا دیا گیا ہے۔


تَب یروشلیمؔ شہر اُن بدیوں پرجو میرے خِلاف کی گئیں شرمندہ نہ ہوگا، کیونکہ مَیں اُس شہر سے متکبّر لوگوں کو نکال دُوں گا۔ پھر مغروُر لوگ میرے پاک پہاڑ پر یروشلیمؔ میں باقی نہ رہیں گے۔


جِس طرح چاندی بھٹّی میں پگھلائی جاتی ہے اِسی طرح تُم اُس کے اَندر پگھلائے جاؤگے اَور تُم جان لوگے کہ میں یَاہوِہ نے اَپنا قہر تُم پر اُنڈیلا ہے۔‘ “


جو میرے خِلاف بغاوت اَور سرکشی کرتے ہیں اُنہیں، مَیں تمہارے درمیان سے الگ کروں گا، حالانکہ میں اُنہیں اُن مُلکوں میں سے لے آؤں گا جہاں وہ رہتے ہیں۔ پھر بھی وہ اِسرائیل کے مُلک میں داخل نہ ہوں گے۔ تَب تُم جان لوگے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


دھونکنیاں زور سے پھُونک مار رہی ہیں تاکہ آگ میں سیسہ پگھل کر صَاف ہو جائے، لیکن صفائی کا عَمل بے سُود ثابت ہُوا؛ کیونکہ بدکار لوگ خالص نہ ہو پایٔے۔


میں جنہیں پیار کرتا ہُوں اُنہیں ڈانٹتا اَور تنبیہ بھی کرتا ہُوں۔ اِس لیٔے پُرجوش ہو اَور تَوبہ کر۔


اُس کا چھاج اُس کے ہاتھ میں ہے، اَور وہ اَپنی کھلیان کو خُوب پھٹکے گا، گیہُوں کو تو اَپنے کھتّے میں جمع کرےگا لیکن بھُوسے کو اُس جہنّم کی آگ میں جھونک دے گا جو کبھی نہ بُجھےگی۔“


جِس طرح لوگ چاندی، تانبا، لوہا، سیسہ اَور رانگا کو بھٹّی میں جمع کرتے ہیں تاکہ اُنہیں تیز آنچ میں پگھلائیں، اِسی طرح میں تُمہیں اَپنے قہر اَور اَپنے غضب میں جمع کروں گا اَور تُمہیں شہر کے اَندر ڈال کر پگھلاؤں گا۔


اَے قومو! یَاہوِہ کے لوگوں کے ساتھ خُوشی مناؤ، کیونکہ وہ اَپنے خادِموں کے خُون کا اِنتقام لیں گے؛ اَور اَپنے دُشمنوں سے بدلہ لیں گے اَور اَپنے مُلک اَور لوگوں کے لیٔے کفّارہ دیں گے۔


آپ زمین کے سَب بدکار لوگوں کو دھات کے میل کی مانند چھانٹ دیتے ہیں؛ اِس لیٔے مَیں آپ کی شہادتوں کو عزیز رکھتا ہُوں۔


اِس لیٔے اُس سے یعقوب کی بدکاری کا کفّارہ ہوگا، اَور اُس کے گُناہ دُور ہونے کا کُل نتیجہ یہ ہوگا کہ جَب وہ مذبح کے تمام پتّھروں کو چُونا بنانے کے پتّھروں کی طرح ریزہ ریزہ کرےگا، اُس وقت اشیراہؔ کا کویٔی سُتون یا بخُور جَلانے کا کویٔی مذبح باقی نہ رہے گا۔


چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ’چونکہ تُم سَب دھات کا میل بَن گیٔے ہو میں تُمہیں یروشلیمؔ میں جمع کروں گا۔


اَے یرمیاہؔ تیری قِیام گاہ فریب کے درمیان ہے؛ اَور اَپنے فریب ہی کی باعث، وہ مُجھے جاننے سے اِنکار کرتے ہیں۔“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات