یسعیاہ 1:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ2 سُنو، اَے آسمانوں! اَور کان لگاؤ، اَے زمین! کیونکہ یَاہوِہ فرماتے ہیں: ”مَیں نے بچّوں کو پالا پوسا اَور بڑا کیا، لیکن اُنہُوں نے میرے خِلاف بغاوت کی۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس2 سُن اَے آسمان اور کان لگا اَے زمِین کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے لڑکوں کو پالا اور پوسا پر اُنہوں نے مُجھ سے سرکشی کی۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस2 ऐ आसमान, मेरी बात सुन! ऐ ज़मीन, मेरे अलफ़ाज़ पर कान धर! क्योंकि रब ने फ़रमाया है, “जिन बच्चों की परवरिश मैंने की है और जो मेरे ज़ेरे-निगरानी परवान चढ़े हैं, उन्होंने मुझसे रिश्ता तोड़ लिया है। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن2 اے آسمان، میری بات سن! اے زمین، میرے الفاظ پر کان دھر! کیونکہ رب نے فرمایا ہے، ”جن بچوں کی پرورش مَیں نے کی ہے اور جو میرے زیرِ نگرانی پروان چڑھے ہیں، اُنہوں نے مجھ سے رشتہ توڑ لیا ہے۔ باب دیکھیں |
”ایک بیٹا اَپنے باپ کی عزّت کرتا ہے اَور غُلام اَپنے آقا کا اِحترام کرتا ہے۔ اگر مَیں باپ ہُوں تو میری عزّت کہاں ہے؟ اگر مَیں آقا ہُوں تو میرا خوف کہاں ہے؟“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”اَے کاہِنوں تُم ہی ہو، جو میرے نام کی تحقیر کرتے ہو۔ ”پھر بھی تُم کہتے ہو، ’ہم نے کس بات میں تمہارے نام کی تحقیر کی؟‘