Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 1:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 اگر تُم رضامند ہو اَور فرمانبردار بنو، تو تُم مُلک کی اَچھّی چیزیں کھاؤگے؛

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 اگر تُم راضی اور فرمانبردار ہو تو زمِین کے اچّھے اچّھے پَھل کھاؤ گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 अगर तुम सुनने के लिए तैयार हो तो मुल्क की बेहतरीन पैदावार से लुत्फ़अंदोज़ होगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اگر تم سننے کے لئے تیار ہو تو ملک کی بہترین پیداوار سے لطف اندوز ہو گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 1:19
22 حوالہ جات  

راستبازوں سے کہہ دو کہ اُن کا بھلا ہوگا، کیونکہ وہ اَپنے اعمال کا پھل کھایٔیں گے۔


تُم پیٹ بھرکے کھاؤگے اَور سیر ہوگے، اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کے نام کی تمجید کروگے، جنہوں نے تمہارے لیٔے عجِیب و غریب کام کئے ہیں؛ میرے لوگ پھر کبھی شرمندہ نہ ہوں گے۔


اَور کامل بَن کر اَپنے سَب فرمانبرداروں کے لیٔے اَبدی نَجات کا سرچشمہ ہُوا۔


اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی پُوری طور سے اِطاعت کروگے اَورجو اَحکام میں آج تُمہیں دے رہا ہُوں اُن پر احتیاط سے عَمل کروگے تو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دُنیا کی سَب قوموں سے زِیادہ سرفراز کریں گے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ اِس پہاڑ پر سَب قوموں کے لیٔے اَیسی ضیافت تیّار کرےگا، جِس میں لذیذ کھانے اَور پرانی عُمدہ مَے پیش کی جائے گی جہاں نہایت مُرغّن اَور لذیذ اَشیا خُوردنی اَور بہترین مَے ہوگی۔


چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ”میرے خادِم کھایٔیں گے، لیکن تُم بھُوکے رہوگے؛ میرے خادِم پیئیں گے، لیکن تُم پیاسے رہوگے؛ میرے خادِم مسرُور ہوں گے، لیکن تُم شرمندہ ہوگے۔


اگر تُم واقعی اَپنی روِشیں اَور اَپنے اعمال دُرست کر لو اَور ایک دُوسرے کے ساتھ اِنصاف سے پیش آؤ،


”تُم اِن لوگوں سے مزید یہ بھی کہنا، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، دیکھو، مَیں تمہارے سامنے راہِ زندگی اَور راہِ موت، دونوں رکھ رہا ہُوں۔


تَب شیالتی ایل کے بیٹے زرُبّابِیل اَور یہُوصدقؔ کے بیٹے یہوشُعؔ اعلیٰ کاہِن اَور تمام باقی لوگوں نے اَپنے یَاہوِہ کے کلام کی فرمانبرداری کی اَور حگّیؔ نبی کے پیغام کو سُنا کیونکہ یَاہوِہ اُن کے خُدا نے اُسے بھیجا تھا۔ اَور لوگ یَاہوِہ سے خوفزدہ ہُوئے۔


تَب زمین اَپنی پیداوار دے گی اَور تُم پیٹ بھر کر کھاؤگے اَور وہاں سلامتی کے ساتھ بسے رہوگے۔


” ’اگر تُم میرے قوانین پر عَمل کروگے اَور میرے اَحکام کو ماننے میں محتاط رہوگے،


تمہاری کٹائی انگور کی فصل تک جاری رہے گی، اَور تمہاری انگور کی فصل، بیج کی بُوائی تک جاری رہے گی، چنانچہ تُم بھرپیٹ کھانا کھاؤگے اَور اَپنے مُلک میں سلامتی سے بسے رہوگے۔


تَب تُو یَاہوِہ میں مسرُور ہوگا، اَور مَیں تُجھے زمین کی بُلندیوں تک پہُنچا دوں گا اَور تیرے باپ یعقوب کی مِیراث میں سے تُجھے کھِلاؤں گا۔“ کیونکہ یَاہوِہ ہی کے مُنہ سے یہ اِرشاد ہُواہے۔


اَے قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، اَپنی روِشیں اَور اَپنے اعمال دُرست کر لو، تو مَیں تُمہیں اِس جگہ میں بُودوباش کرنے دوں گا۔


تَب میں تُمہیں اِس جگہ اَور اِس مُلک میں جسے مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو بُودوباش کرنے کو اَبدیّت کے لیٔے دیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات