Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 1:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 تمہارے نئے چاند کی عیدوں اَور مُقرّرہ عیدوں سے میری جان کو نفرت ہے۔ وہ میرے لیٔے ایک بوجھ بَن گئے ہیں؛ میں اُنہیں برداشت کرتے کرتے عاجز آ چُکا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 میرے دِل کو تُمہارے نئے چاندوں اور تُمہاری مُقرّرہ عِیدوں سے نفرت ہے۔ وہ مُجھ پر بار ہیں۔ مَیں اُن کی برداشت نہیں کر سکتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 जब तुम नए चाँद की ईद और बाक़ी तक़रीबात मनाते हो तो मेरे दिल में नफ़रत पैदा होती है। यह मेरे लिए भारी बोझ बन गई हैं जिनसे मैं तंग आ गया हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 جب تم نئے چاند کی عید اور باقی تقریبات مناتے ہو تو میرے دل میں نفرت پیدا ہوتی ہے۔ یہ میرے لئے بھاری بوجھ بن گئی ہیں جن سے مَیں تنگ آ گیا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 1:14
13 حوالہ جات  

مَیں تمہاری عیدوں کو مکرُوہ سمجھتا ہُوں، مُجھے اُن سے نفرت ہے؛ اَور تمہارا اِجتماعات میرے لیے بدبودار ہیں۔


تُم نے میرے لیٔے کویٔی خُوشبودار مَسالہ نہیں خریدا، اَور نہ اَپنے ذبیحوں کی چربی مُجھ پر نذر کی۔ لیکن تُم نے اَپنے گُناہوں کا بار مُجھ پر لاد دیا ہے اَور اَپنی خطاؤں سے مُجھے تھکا دیا ہے۔


اِس لئے اَب مَیں تُم کو اَیسا کُچل دُوں گا جَیسے گلّے سے بھری ہُوئی گاڑی کُچلتی ہے۔


”کیونکہ مَیں یَاہوِہ، اِنصاف کو عزیز رکھتا ہُوں؛ اَور غارت گری اَور بدی سے نفرت کرتا ہُوں۔ اِس لیٔے میں اُنہیں سچّائی کے ساتھ اجر دُوں گا اَور اُن کے ساتھ ایک اَبدی عہد باندھوں گا۔


تَب یَشعیاہ نے کہا، ”اَب سُنو، اَے داویؔد کے خاندان والو! کیا لوگوں کے صبر کو آزمانا ہی کافی نہیں ہے؟ کیا تُم میرے خُدا کے صبر کو بھی آزماؤگے؟


تُم نے اَپنی باتوں سے یَاہوِہ کو بیزار کر دیا ہے۔ تو بھی تُم پُوچھتے ہو کہ ہم نے اُنہیں کیسے بیزار کیا ہے؟ یہ کہہ کر کہ، ”وہ سَب جو بدی کرتے ہیں یَاہوِہ کی نظر میں نیک ہیں اَور وہ اُن سے خُوش ہے اَور یا یہ کہہ کر کہ اِنصاف کا خُدا کہاں ہے؟“


اُس کے بعد ایک ماہ کے اَندر ہی مَیں نے تین چرواہوں کو کام سے ہٹا دیا۔ لیکن میری جان اُن سے بیزار تھی اَور ریوڑ کے جھُنڈ مُجھ سے بےحد نفرت کرنے لگے۔


اَے اریئیلؔ، اَے اریئیلؔ، تُجھ پر افسوس، وہ شہر جہاں داویؔد سکونت پذیر تھا! سال پر سال چڑھائے جاؤ اَور تمہاری عیدوں کے دَور چلتے رہیں۔


اَور سَبتوں، نئے چاند کی عیدوں اَور مُقرّرہ اِجتماعات میں کھڑے ہوکر یَاہوِہ کی شُکر گزاری اَور سِتائش کریں گے اَور ہمیشہ یَاہوِہ کی حُضُور پُوری تعداد میں سَب سوختنی نذریں گزرانیں جو اُس قائد کے مُطابق ہیں عَمل کریں۔


پھر بھی میں اریئیلؔ کو محصوُر کروں گا؛ اَور وہ نوحہ اَور ماتم کرےگی، وہ اریئیلؔ میرے لیٔے مذبح کے آتِشدان کی مانند ہوگی۔


پھر اَیسا ہوگا کہ ایک نئے چاند سے دُوسرے نئے چاند کے دِن تک اَور ایک سَبت سے دُوسری سَبت تک تمام بنی نَوع اِنسان آکر میرے سامنے جھُکیں گے۔“ یہ یَاہوِہ کا کلام ہے۔


مَیں اُس کے تمام جَشن؛ اُس کی سالانہ عیدیں، اُس کے نئے چاند، اُس کی سَبتیں، الغرض اُس کی تمام مُقرّرہ عیدوں کو موقُوف کر دُوں گا۔


اُنہُوں نے یَاہوِہ سے بےوفائی کی ہے؛ کیونکہ وہ ناجائز اَولاد پیدا کرتے ہیں۔ اَب اُن کے نئے چاند کے تہوار اُنہیں اَور اُن کے کھیتوں کو کھا جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات