یسعیاہ 1:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ11 ”تمہاری کثیرُالتعداد قُربانیاں میرے کس کام کی ہیں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں: مینڈھوں کی سوختنی نذروں سے، اَور فربہ جانوروں کی چربی سے میرا جی بھر چُکاہے؛ بَیلوں، برّوں اَور بکروں کا خُون میری خُوشی کا باعث نہیں۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس11 خُداوند فرماتا ہے تُمہارے ذبِیحوں کی کثرت سے مُجھے کیا کام؟ مَیں مینڈھوں کی سوختنی قُربانِیوں سے اور فربَہ بچھڑوں کی چربی سے بیزار ہُوں اور بَیلوں اور بھیڑوں اور بکروں کے خُون میں میری خُوشنُودی نہیں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस11 रब फ़रमाता है, “अगर तुम बेशुमार क़ुरबानियाँ पेश करो तो मुझे क्या? मैं तो भस्म होनेवाले मेंढों और मोटे-ताज़े बछड़ों की चरबी से उकता गया हूँ। बैलों, लेलों और बकरों का जो ख़ून मुझे पेश किया जाता है वह मुझे पसंद नहीं। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن11 رب فرماتا ہے، ”اگر تم بےشمار قربانیاں پیش کرو تو مجھے کیا؟ مَیں تو بھسم ہونے والے مینڈھوں اور موٹے تازے بچھڑوں کی چربی سے اُکتا گیا ہوں۔ بَیلوں، لیلوں اور بکروں کا جو خون مجھے پیش کیا جاتا ہے وہ مجھے پسند نہیں۔ باب دیکھیں |
جو بَیل ذبح کرتا ہے وہ آدمی کو مار ڈالنے والے کی مانند ہے، اَورجو برّہ کو قُربان کرتا ہے، وہ گویا کُتّے کی گردن توڑتا ہے؛ اَورجو اناج کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کرتا ہے وہ اُس شخص کی مانند ہے جو سُؤر کا لہُو گزرانتا ہے، اَورجو لوبان جَلاتا ہے، وہ بُت پرست کی مانند ہے۔ اُنہُوں نے اَپنی اَپنی راہیں اِختیار کرلی ہیں، اَور اُن کے دِل اُن کی اَپنی مکرُوہات سے خُوش ہوتے ہیں؛